وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

تعارف نامہ: بحریہ کے کمانڈروں کی کانفرنس 1/22

Posted On: 24 APR 2022 1:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24 اپریل 2022:

بحریہ کے کمانڈروں کی کانفرنس 2022 کا پہلا ایڈیشن 25 سے 28 اپریل کے دوران منعقد ہوگا۔ یہ کانفرنس بحریہ کے کمانڈروں کو عسکری کلیدی حکمت عملی کی سطح پر اہم بحری امور  کے ساتھ ساتھ ایک ادارہ جاتی فورم کے توسط سے حکومت کے سینئر افسران سے بات چیت کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

کانفرنس کے دوران، محترم وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ اور محتر وزیر خارجہ جناب ایس جے شنکر قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر بحریہ کے کمانڈروں سے خطاب کریں گے اور ان سے بات چیت کریں گے۔ بھارتی بری اور بھارفی فضائیہ کے سربراہان بھی فوج کی تینوں شاخوں کے اجتماع یعنی مشترکہ آپریشنل ماحول سے خطاب کرنے کے لیے بحریہ کے کمانڈروں سے بات چیت کریں گے، ساتھ ہی تینوں افواج کے درمیان تال میل اور تیاری میں اضافہ کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیالات کریں گے۔

بحریہ کے سربراہ، دیگر بحریہ کمانڈروں کے ساتھ بڑے آپریشنل، مٹیرئیل، لاجسٹکس، انسانی وسائل کی ترقی، تربیت اور گذشتہ چھ مہینوں کے دوران بھارتی بحریہ کے ذریعہ انجام دی گئیں انتظامی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اور اہم سرگرمیوں اور پہل قدمیوں کے لیے مستقبل کے منصوبوں پر مزید غورو خوض کریں گے۔ کانفرنس کے دوران ہمسایہ ممالک میں سلامتی سے متعلق صورتحال کے پس منظر میں پیداہوئی جغرافیائی کلیدی حکمت عملی صورتحال  اور جاری روس۔ یوکرین تنازعہ کی وجہ سے رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیالات کیے جائیں گے۔

بھارتی بحریہ کی توجہ مستقبل کے منظرنامہ کے نقطہ نظر سے جنگ کے لیے تیار، قابل بھروسہ اور مربوط قوت بننے پر مرکوز ہے اور  اس سلسلے میں پورے انہماک سے اپنی قوت کا استعمال کر رہی ہے۔بحریہ نے بھارت کے بڑھتے بحری مفادات سے مطابقت رکھتے ہوئے گذشتہ برسوں کے دوران اپنی کاروائیوں میں غیر معمولی نمو کا مشاہدہ کیا ہے۔’ترجیحی سلامتی شراکت دار‘ کے طور پر بھارتی بحریہ کے رتبہ میں حال ہی میں بیک وقت اضافہ ہوا ہے۔ 2020۔21 کے دوران، بھارتی بحریہ کے بحری جہازوں نے محترم وزیر اعظم کی تصوریت ،ساگر(خطہ میں سبھی کے لیے سلامتی اور ترقی) کے جزو کے طور پر بحر ہند کے ساحل پر واقع ممالک اور دیگر ممالک کو خوراک اور طبی امداد فراہم کرانے کے لیے کووِڈ سے متعلق مختلف مشنوں کو انجام دیا ہے۔

*******

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4614


(Release ID: 1819568) Visitor Counter : 127