اسٹیل کی وزارت

بھارت دنیا میں اسٹیل کی پیداوار کے 10 سرکردہ ملکوں میں  واحد ملک ہے جس نے جنوری سے مارچ 2022 میں اسٹیل کی پیداوار میں ترقی کی ہے


عالمی اسٹیل ایسوسی ایشن نے 22  اپریل کو ڈیٹا ریلیز کیا

اسٹیل کے وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے بھارت کی اسٹیل صنعت کو زبردست کارکردگی پر مبارکباد دی اور اس سطح کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کی

Posted On: 23 APR 2022 3:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،23 اپریل، 2022/اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے عالمی سطح پر زبردست کارکردگی پر بھارت کی اسٹیل صنعت کو مبارکباد دی اور سال 2022 میں اسی سطح کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے اُس کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیداوار کی اس رفتار سے بھارت کو مدد ملے گی کہ وہ امرت کال کے اگلے 25 سال میں  500ملین ٹن پیداوار کی صلاحیت کی مقررہ سطح تک پہنچ سکے۔

22  اپریل کو  عالمی اسٹیل ایسوسی ایشن نے جو ڈیٹا جاری کیے ہیں اس کے مطابق بھارت دنیا کے اسٹیل پیدا کرنے والے سرکردہ ملکوں میں سے ایک ہے۔ جس نے جنوری سے مارچ 2022 کی مدت میں اسٹیل کی پیداوار میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے ترقی کی ہے۔ بھارت نے اس مدت میں 31.9 ملین ٹن اسٹیل کی پیداوار کی ہے ۔  یہ ترقی  5.9 فیصد ہے۔ مارچ 2022 میں بھارت نے اسٹیل کی 10.9 ملین ٹن پیداوار کے ساتھ شرح ترقی 4.4 فیصد ہے۔ برازیل دنیاکے سرکردہ 10 ملکوں میں سے ایک اور ملک ہے  جس نے مارچ کے مہینے میں ترقی کی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسٹیل کے وزیر نے اس ہفتے کے شروع میں سرکاری اور پرائیویٹ دونوں شعبوں کی الگ الگ میٹنگس کی ہیں اور ان کے اثاثہ جاتی اخراجات پیداوار کے نشانوں اور مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ مستقبل کے لیے کوئی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے  2070 تک بھارت  کو کاربن سے پاک بنانے ، ہائیڈروجن مشن اور صاف ستھرے اور سرسبز ساداب ماحول میں تیار کیے گئے اسٹیل کو مد نظر رکھیں۔  اسٹیل کے صنعت کے نمائندوں نے لگاتار رہنمائی اور  مدد پر اسٹیل کی وزارت کی قیادت اور افسران کا شکریہ ادا کیا جو انہیں ان کی طرف سے دی جا رہی ہے۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –4591

 



(Release ID: 1819434) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Marathi , Hindi