ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے نے تجارتی آمدنی اور غیر کرائے والے محصول کے ٹھیکوں کی ای۔نیلامی کے لیے ’پائلٹ پروجیکٹ‘ کا آغاز کیا

Posted On: 22 APR 2022 5:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 22 اپریل 2022:

بھارتی ریلوے نے 9 زونل ریلوے کے 11 ڈیویژنوں پر، تجارتی کمائی اور غیر کرائے والے محصول کے ٹھیکوں کی ای۔ نیلامی کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔

ای۔ نیلامی کے پائلٹ پروجیکٹ کی اہم خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

  • پارسل اسپیس، پارکنگ لاٹ اور تجارتی تشہیر کے لیے جگہ کو پٹے پر دینے کے لیے معاہدے
  • تیز رفتاری کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینا، اور کسی معاہدے کے ناکام ہونے کی صورت میں فوری طور پر معاہدے کی از سر نو تفویض
  • بولی لگانے والوں / خواستگاروں  پر بھارتی ریلوے کی کسی بھی ای۔نیلامی میں رجسٹریشن اور شرکت کے لیے کسی بھی طرح کی جغرافیائی بندش نہیں ہے۔
  • اہلیت کا آسان معیار
  • ای۔ نیلامی (آن لائن) صرف آئی آر ای پی ایس کے توسط سے
  • نیلامی سے متعلق تفصیلی فہرست نیلامی سے کم از کم 12 روز قبل شائع کی جائے گی۔
  • کاروبار کرنے میں آسانی پیداکرنے کو یقینی بنانا

 

پائلٹ پروجیکٹ میں شرکت کے لیے مندرجہ ذیل ڈیویژنوں کو فہرست بند کیا گیا ہے:

نمبر شمار

ڈیویژن

سینئر ڈیویژنل کمرشل منیجر سے رابطے کا  نمبر

1

احمدآباد ڈیویژن (مغربی ریلوے)

9724093950

2

آسن سول ڈیویژن (مشرقی ریلوے)

9002023950

3

بنگلورو ڈیویژن (جنوب مغربی ریلوے)

9731666950

4

چکردھارپور ڈیویژن (جنوب مشرقی ریلوے)

9771482950

5

چنئی ڈیویژن (جنوبی ریلوے)

9003061951

6

دہلی ڈیویژن (شمالی ریلوے)

9717631950, 9717631951

7

لکھنؤ ڈیویژن (شمالی ریلوے)

9794833950, 97948 33951

8

لکھنؤ ڈیویژن (شمال مشرقی ریلوے)

9794842950

9

ممبئی ڈیویژن (وسطی ریلوے)

8828119950

10

سکندرآباد ڈیویژن (جنوب وسطی ریلوے)

9701371950

11

وارانسی ڈیویژن (شمال مشرقی ریلوے)

9794843950

 

دلچسپی رکھنے والی پارٹیاں (www.ireps.gov.in.) ویب سائٹ سے مزید معلومات  حاصل کر سکتی ہیں اور ڈیویژن کے لحاظ سے ای۔نیلامیوں کی تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتی ہیں۔ ای نیلامیوں  میں شرکت سے متعلق کسی بھی طرح کی پریشانی  کی صورت میں، متعلقہ ڈیویژن کے سینئر ڈیویژنل کمرشل منیجر (ایس آر ڈی سی ایم) سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

آن لائن رجسٹریشن میں کسی بھی طرح کی مدد کے لیے، www.ireps.gov.in ویب ساائٹ پر ’آئی آر ای پی ایس ہیلپ ڈیسک‘ سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4564



(Release ID: 1819120) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Tamil