مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

شمالی مشرقی ریاستوں میں انٹرنیٹ خدمات کو مستحکم بنانے کےلیے اگرتلہ میں ایک اضافی 10 جی بی پی ایس بین الاقوامی بینڈ وتھ کا فروغ

Posted On: 22 APR 2022 6:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،22 اپریل، 2022/ ملک میں میگھالیہ اور دیگر شمال مشرقی ریاستوں میں اعلیٰ کوالٹی اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کےلیے بی ایس این ایل نے اگرتلہ میں انٹرنیٹ کنکٹیویٹی کے لیے ایک اضافی 10 جی بی پی ایس بین الاقوامی بینڈ وتھ شروع کیا ہے۔ یہ بینڈ وتھ 21.04.2022 کو بنگلہ دیش کے کوکس بازار کے ذریعے شروع کیا گیا ہے جس سے انٹر نیٹ ٹریفک میں تاخیر اور رکاوٹ میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ یہ پیش رفت وزیر موصوف کے شمال مشرق کے دورے کے کچھ مہینے بعد ہوئی ہے ۔ اس دورے میں انہوں نے خطے میں انٹرنیٹ کنکٹیویٹی بہتر بنانے کے لیے اپنے عزم کو دوہرایا تھا۔

بی ایس این ایل نے اگرتلہ میں شمال مشرقی ریاستوں کے لیے 26.11.2021 کو اس سے پہلے  ایک 10 جی بین الاقوامی بینڈ وتھ کا آغاز کیا تھا۔

تیز رفتار انٹرنیٹ رسائی سے شمال مشرقی ریاستوں میں کاروبار کے مقصد کے لیے سافٹرویئر پارکس اور تیز رفتار ڈیٹا مراکز کے قیام میں مدد ملے گی۔ اس سے ای – حکمرانی، ای-تعلیم ، ای-صحت، ای – کامرس اور ای-بینکنگ جیسی مختلف ای خدمات کی فراہمی میں شہریوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ اس سے ان ریاستوں میں روزگار اور سیاحت میں بھی اضافہ ہوگا۔

یو ایس او ایف ، بی ایس این ایل کو 2x10g   بین الاقوامی بینڈ وتھ کے لیے تین سال کی مدت تک 80 فیصد سے سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –4570

 



(Release ID: 1819115) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Bengali