ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جناب بھوپیندر یادو نے گجرات میں کسانوں کی انجمنوں، صنعتوں اور ریاستی/مرکز کے زیرانتظام علاقے کی حکومت کے درمیان منعقدہ خریدار-فروخت کنندہ کانفرنس میں شرکت کی


دواؤں کے پودوں کی کاشت اور سپلائی چین کے بندوبست پر پینل ڈسکشن بھی کیا گیا

جنگلاتی علاقوں کے قریب رہنے والے مقامی لوگوں کو معمولی جنگلاتی پیداوار جمع کرنے کی تعلیم دینے کے لیے ایک تربیتی ماڈیول تیار کیا جا سکتا ہے: جناب یادو

وزیرموصوف نے ادویات کے پودوں کو جمع کرنے کے بہترین طریقوں کی دستاویزی  پر زور دیا

جناب بھوپیندر یادو نے بتایا کہ حیاتیاتی تنوع ایکٹ میں ترمیم کا عمل جاری ہے

دواؤں کے پودوں کی مارکیٹنگ کی سہولت کے لیے صنعت اور کسان ایسوسی ایشنز کے درمیان 50 مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے

Posted On: 21 APR 2022 9:04PM by PIB Delhi

جنگلات، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے آج گاندھی نگر، گجرات میں 'کسان یونینوں، صنعتوں اور ریاست/مرکز کے زیر انتظام  علاقے کی  حکومت کے درمیان چیلنجز اور آگے کے راستےسے متعلق خریدار-فروخت کنندہ کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران ادویاتی پودوں کی کاشت اور سپلائی چین کے بندوبست پر بھی بات چیت ہوئی۔ آیوش کے وزیر مملکت اور خواتین و اطفال کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی کالو بھائی نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔ وزراء نے پروگرام کے دوران علاقے کی بنیاد پر مخصوص ادویاتی پودوں پر بکلیٹ ، تحقیق و ترقی کی کامیابیوں پر پوسٹر اور سپلائی چین کے بندوبست پر پوسٹر  کا اجرائ  کیا۔

 

 

جناب بھوپیندر یادو نے ادویاتی پودوں پر غوروفکر کیلئے زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت، زراعت اور ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کی برآمدات کی ترقیاتی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت( ڈی او این ای آر)  کو ایک فورم  پر لانے کیلئے این ایم پی بی کی کوششوں اور تمام ماہرین کے خیالات کو سراہا۔

 

 

جناب  یادو نے کہا کہ ہندوستان میں جنگل کے قریب رہنے والی آبادی اپنی روزی روٹی کے لیے جنگل پر منحصر ہے۔ لہٰذا جنگلاتی وسائل کو مؤثر طریقے سے محفوظ کرنے کے لیے ان مقامی لوگوں کو اپنے ذریعہ معاش کے وسائل پورا کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک تربیتی ماڈیول تیار کیا جا سکتا ہے تاکہ جنگل کے قریب رہنے والے مقامی لوگوں کو پائیدار طریقے سے معمولی جنگلاتی پیداوار جمع کرنے کی تعلیم دی جا سکے۔

 

 

وزیر موصوف نے زور دے کر کہا   کہ انسانیت کے فائدے کے لیے ہمارا قدیم ادب، ادویاتی پودوں کو جمع کرنے کا وقت اور طریقہ وغیرہ  چیزوں کا اچھی طرح سے دستاویزی ہونا چاہیے۔

جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ دواؤں کے پودوں کے فعال اجزا/جزو کے بارے میں جاننا ضروری ہے تاکہ معیار کو برقرار رکھا جا سکے، اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ دواؤں کے پودوں کی طلب اور رسد کا انحصار بازار پر ہے، اس لیے دواؤں کے پودوں کے وسائل کی موثر ترقی اور انہیں پائیدار طریقے سے دستیاب کرنے کے لیے ریاستی جنگلاتی محکمہ کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ حیاتیاتی تنوع ایکٹ میں ترمیم کا عمل جاری ہے اور یہ کسانوں اور صنعتوں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

این ایم پی بی کے ذریعہ گجرات کے  مہاتما مندرمیں کسان انجمنوں، صنعتوں اور ریاستی/مرکز کے زیرانتظام علاقے کی  حکومت کے درمیان خریدار- فروخت کنندہ اجلاس کے ساتھ ہی دواؤں کے پودوں کی کاشت اور سپلائی چین کے انتظام کے سلسلے میں چیلنجوں اور آگے کے راستے پر پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ وزارتوں بالخصوص ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت ، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، اے پی ای ڈی اے اور صنعت کے نمائندوں نے پینل ڈسکشن میں حصہ لیا اور ملک میں ادویہ سازی کے محکمے کے موثر اور جامع فروغ کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پینل ڈسکشن کی صدارت ڈی او این ای آر کے سکریٹری نے کی، جنہوں نے اس شعبے کی مجموعی ترقی کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے این ایم پی بی  کے اقدام کو سراہا۔

پروگرام میں 500 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔

ادویاتی پودوں کی مارکیٹنگ کو آسان بنانے کے لیے، این ایم پی بی کی رہنمائی میں ایس پی پی بی اور آر سی ایف سی  کی مشترکہ کوششوں سے صنعت اور کسان انجمنوں کے درمیان 50 سے زیادہ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ع ح)

U-4546

 

 



(Release ID: 1819024) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Manipuri