کامرس اور صنعت کی وزارتہ

صنعت کے فروغ اور داخلی  تجارت کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی ) نے جموں و کشمیر میں ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ کے تحت ایک بہت بڑی خریدار فروخت کنندہ میٹنگ کا انعقاد کیا

Posted On: 21 APR 2022 7:19PM by PIB Delhi

 

جموں و کشمیر تجارت کے فروغ کی تنظیم (جے کے ٹی پی او) کے ساتھ مل کر تجارت کے فروغ اور صنعت اور داخلی تجارت کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی)، تجارت اور صنعت کی وزارت  کے 'ایک ضلع ایک پروڈکٹ' کے اقدام کے تحت تجارت کو فروغ دینے اور منڈی میں روابط پیدا کرنے کے مقصد سے ، جموں و کشمیر میں  21 اپریل 2022 کو کشمیر میں خریدار -فروخت کنندہ کے ایک بہت بڑے اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔

خریدار –فروخت کنندہ میٹنگ میں  8,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی والے کئی قومی اور بین الاقوامی برانڈز کی موجودگی دیکھی گئی اور ان کی مصنوعات دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زیادہ خوردہ دکانوں پر دستیاب ہیں۔ جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع کے دکانداروں، تاجروں، کسانوں، ایگریگیٹرس نے اپنی مصنوعات کی نمائش کی جو وادی کی منفرد چیزیں ہیں۔ اس میں دنیا کا مشہور کشمیری زعفران، ہمالیائی سفید ببول شہد، سرخ چمکدار کڈنی بینز، تازہ اگائی جانے والی نامیاتی سبزیاں اور بہت کچھ شامل ہیں۔

 

خریدار – فروخت کنندہ  اجلاس نے ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جہاں مختلف سرکاری محکمے اور ادارے منتخب مصنوعات کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے اکٹھے ہوئے۔ جموں وکشمیر زراعت اور صنعت کا محکمہ، بازار کی ضرورت کے مطابق معیاری مصنوعات تیار کرنے کے لیے مل کر کام کر رہا ہے۔ نیز کسانوں کی آمدنی کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے، اس زمرے کے بہترین مصنوعات کو معروف برانڈز کے ساتھ منسلک کرنا ضروری ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اجتماعی بحث سے مختلف قسم کی مصنوعات جیسے زعفران پر مبنی ڈیری مصنوعات،  اخروٹ پر مبنی بیکری کی مصنوعات وغیرہ  جیسے مصنوعات کے تنوع پر نئے  نئے خیالات سامنے آئے ۔ خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان تجارت پر مبنی بات چیت کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے نتیجے میں 1.2 کروڑ روپے کی 4 مصنوعات کے لیے مفاہمت نامے  پر دستخط کیے گئے۔

یہ خود انحصار ہندوستان کے وژن کا براہ راست نتیجہ ہے۔ اپنے ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ پہل کے حصے کے طور پر ڈی پی آئی آئی ٹی  کسانوں کی آمدنی بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس طرح کے رابطوں کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ زراعت، ٹیکسٹائل، دستکاری اور مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں 700 سے زیادہ پروڈکٹس کے ساتھ، اوڈی اوپی پہل کے ذریعہ ملک کے ہر ضلع سے ایک پروڈکٹ کا انتخاب، برانڈ اور فروغ دیاجاتا ہے۔ اس کا بنیادی کردار تعاون پر مبنی نیٹ ورکس کو مربوط اور تعمیر کرنا ہے۔ یہ خریداروں اور فروخت کنندہ  کو کاروبار کو فروغ دینے اور سہولت فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر مملکت سوم پرکاش نے کلیدی خطبہ دیا۔ پروگرام کے دوران ڈی پی آئی آئی ٹی کی ایڈیشنل سکریٹری سمیتا داؤرا، زراعت کی پیداوار اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ کے پرنسپل سکریٹری نوین کمار چودھری کے علاوہ جموں و کشمیر حکومت کے زراعت اور باغبانی کے محکموں کے ماہرین کے علاوہ مختلف معززین موجود تھے۔

خریدار-فروخت کنندہ کی میٹنگ کے ساتھ ساتھ  ویب پر مبنی فروخت کے ذریعہ تجارت کی توسیع کرنے کیلئے جموں کشمیر کے فروخت کنندگان کے تعاون کو ملک کے ایک اہم ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعہ ای کامرس سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ اس سے قبل، اوڈی اوپی پہل کے ذریعے، بڈگام، کشمیر سے 6750 کلوگرام سیب اور 2000 کلوگرام اخروٹ کرناٹک کے خریداروں کو فروخت کیے گئے ، جو پہلے اسے درآمد کر رہے تھے۔ مختلف مصنوعات کی منفرد فروخت کی تجاویز (یو ایس پیز) کی شناخت اور تعاون کے ذریعے، ایسی کاوشوں  کو بڑے پیمانے پر دوہرانے کی کوشش کررہی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ع ح)

U-4545

 

 



(Release ID: 1819009) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi