کامرس اور صنعت کی وزارتہ

صنعت اور داخلی  تجارت کے فروغ کا محکمہ  (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے سرمایہ کاروں کی گول میز کانفرنس  کا اہتمام کیا


اجلاس میں 21 کمپنیوں نے شرکت کی

ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری جناب انوراگ جین نے صنعت اور حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت  کی اپیل کی

Posted On: 21 APR 2022 7:22PM by PIB Delhi

صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) ، تجارت اور صنعت کی وزارت نے 20 اپریل 2022 کو سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے اور ہندوستان میں سرمایہ کاروں کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے صنعت کی سطح کی پالیسی کی سفارشات پر غور کرنے کے مقصد سے انویسٹ انڈیا کے ساتھ  سرمایہ کاروں کی گول میز میٹںگ کا انعقاد کیا۔

میٹنگ میں ہندوستان میں موجود مواقع کو ظاہر کرنے اور ہندوستان میں ان کے داخلے/ توسیعی منصوبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

 

ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری  جناب انوراگ جین نے طویل کاروباری تعلقات کے لیے صنعت اور حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان میں وبائی امراض کے بعد کی بحالی  میں تیزی آئی  ہے اور ہندوستان میں گھریلو اور غیر ملکی سرمایہ کاروں میں اعتماد بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ دو سالوں میں اب تک کی سب سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)  حاصل کی ہے۔ انہوں نے بنیادی کسٹم ڈیوٹی میں 10 سے 7.5 فیصد تک کمی، نئی کمپنیوں کے لیے مارچ 2024 تک نئے کارپوریٹ ٹیکس کی آخری تاریخ  کی توسیع، مختلف شعبوں میں پی ایل آئی اسکیموں اور لاجسٹکس کی کارکردگی  میں بہتری اور لاجسٹک لاگت کو کم کرنے کے لیے پی ایم گتی شکتی کے آغاز جیسے اہم اصلاحات کا بھی ذکر کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے آبادیاتی جہت اور ہنر مند افرادی قوت کی دستیابی پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ 6.3 کروڑ سے زیادہ یونٹوں کے ساتھ ہندوستان کا ایم ایس ایم ای سیکٹر عالمی سپلائی چین کو دوبارہ ترتیب دینے میں سرمایہ کاروں کے ساتھ تعاون کا ایک بہت بڑا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اصلاحات ایک مسلسل عمل ہے اور یقین دلایا کہ حکومت سرمایہ کاروں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ جناب  انوراگ جین نے کمپنیوں  سے  میک ان انڈیا – فار دی وارلڈ کی اپیل کی  کیونکہ ملک سرمایہ کاری کے لیے سازگار اور مسابقتی ماحول فراہم کر رہا ہے۔

 

اس تقریب میں الیکٹرانکس، فٹ ویئر اور ٹیکسٹائل سمیت مختلف اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والی 21 کمپنیوں نے شرکت کی۔ تمل ناڈو، تلنگانہ، آندھرا پردیش اور کرناٹک کے سینئر عہدیداروں نے اس تقریب میں شرکت کی اور متعلقہ ریاستوں میں صنعت کو فراہم کیے گئے مواقع اور تعاون کی وضاحت کی۔ سرمایہ کاروں کی تجاویز پر توجہ دینے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے سی بی آئی سی، وزارت خارجہ، ڈی او سی، این آئی سی ڈی سی، اے پی ای ڈی اے، سی بی ڈی ٹی، بی آئی ایس ایم ای آئی ٹی وائی اور ڈی پی آئی آئی ٹی کے ایف ڈی آئی

،چمڑا   اور بین الاقوامی تعاون(ایشیا): ڈویژنوں کے سینئر عہدیداروں نے  نمائندگی کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ع ح)

U-4546

 

 



(Release ID: 1818990) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Tamil