آئی ایف ایس سی اتھارٹی

بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مراکز سے متعلق اتھارٹی (فنڈ مینجمنٹ) ریگولیشنز-2022

Posted On: 21 APR 2022 8:14PM by PIB Delhi

بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مراکز سے متعلق اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) نے  19  اپریل 2022    میں سرکاری گزٹ میں  سرمایہ کاری کے فنڈز کے واسطے  ایک جامع  ضابطہ بندی  فریم ورک نوٹیفائی کیا ہے۔

ضابطوں کی اہم خصوصیات میں درج ذیل شامل ہیں:

  1. فنڈ مینجمنٹ  کرنے والے  کا رجسٹریشن: فنڈ کا انتظام کرنے والے  کا آئی ایف ایس سی اے کے  پاس رجسٹریشن ہوگا اور وہ اہلیت کا معیار پورا کرنے کی صورت میں مختلف قسم کے فنڈ اور اسکیموں کا انتظام کرے گا۔
  2. گرین چینل :  ایک گرین چینل کے لئے  صرف ایسی  وینچر کیپٹل اسکیم یا  غیر ریٹیل اسکیمیں ہی  اہل ہوں گی جو  صرف  منظورہ شدہ سرمایہ کاروں سے ہی  رقم  تسلیم کریں گی۔ یعنی  درج شدہ اسکیمیں آئی ایف ایس سی اے  میں اندراج کے  فورا  بعد  سرمایہ کاروں کی  سبسکرپشن  کے لئے  کھولی جاسکتی ہیں۔ اسکیم کے  سائز  ،سرمایہ کاروں کی تعداد  ،  قابل قبول سرمایہ کار وں وغیرہ کے بارے میں شرائط  ریگولیشنز میں درج ہیں۔
  • III. ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈس (ای ٹی ایف): اس بات کے پیش نظر کہ ای ٹی ایف پیشکش کا مطلب کم لاگت پر  مخصوص بازاروں یا اثاثے کے زمرو ں تک رسائی ہے۔ آئی ایف ایس سی کے رجسٹرڈ فنڈ مینجرز نہ صرف  انڈیکس پر مبنی ای ٹی ایف بلکہ ایکٹو ای ٹی ایف اور اشیائے صارفین پر مبنی ای ٹی ایف بھی لانچ کر سکیں گے۔
  1. اسٹریزڈ ایسٹ: بینکوں  کو در پیش   این پی  اے  کے مسئلے کو حل  کرنے کے سلسلے میں حکومت  کی پہل میں  آئی ایف ایس سی  کے اہم رول  کو تسلیم کرتے ہوئے آئی ایف ایس سی نے  فنڈ مینجر کے ذریعہ ایک خصوصی  صورت حال فنڈ   لانچ  کئے جانے  کے واسطے   ایک خاکہ  مقرر کیا  گیا ہے ۔
  2. ماحولیاتی سماجی حکمرانی (ای ایس جی):  سرمایہ  کاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد  کی  فنڈ  منیجر سے  توقع ہے کہ  ای ایس جی معاملات  کو ان کے سرمایہ کاری  کی  اسٹریٹجی  کے ساتھ یکجا  کیا جائے۔ آئی ایف ایس  سی کو  پائیدار  فائنانس سے متعلق  سرگرمیوں کا مرکز بنانے  کے منشا سے ادارے کی سطح پر  اور اسکیم کی سطح پر  انکشاف  کو ضروری بنانے کی  تجویز   پیش کی گئی ہے۔
  3. فیملی آفس: عالمی سطح پر  ہائی نیٹ ورک  افراد  (ایچ  این آئیز)  اور  الٹرا  ایچ این آئیز  اور ان کے خاندانوں کی  دولت  کے بندوبست اور تحفظ  کے لئے  ایک رسمی  ڈھانچہ  تیار کرنے کی  ضرورت بڑھتی جارہی ہے۔ اس لئے  ضابطوں میں   فیملی آفس  کو  اپنے  آپ بندوبست  والے سرمایہ  فنڈ کی سہولت  فراہم کرانے کے لئے ایک  ڈھانچہ فراہم کرایا گیا ہے۔
  4. ضابطوں میں کنٹرول شدہ طریقہ سے  مختلف  اختراعات  کے لئے  مدد بھی   فراہم کرانے کا التزام ہے:
  1. فنڈ لیب: فنڈ منیجر  کنٹرول شدہ  طریقہ سے  نئی حکمت عملی  اختیار کر سکتے ہیں اور  اپنے فنڈ کے لئے ایک ٹریک ریکارڈ تیار کرسکتے ہیں۔
  2. اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) ایک معاون  سرمایہ کاری والے ڈھانچے اور  سہارا دینے والی کمپنی کے طور پر :  چند شرائط  کے تحت  فنڈ /  اسکیم کے ساتھ  معاون سرمایہ  کاری والے ڈھانچے  یا سہارا  دینے  والی کمپنی کے طور پر   خاص  اسکیم کے تحت ایس پی وی  تیار کرنے کے لئے ایف ایم ای کو  اجازت دی جائے گی۔
  3. نجی بازاروں میں ریٹیل شرکت: نجی  بازاروں میں سرمایہ  کاری کے لئے بڑے پیمانے پر  سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرانے کی  ضرورت بڑھتی جارہی ہے۔ اس لئے  چند شرائط  کے تحت  غیر فہرست  شدہ  تمسکات  میں سرمایہ کاری کے لئے ریٹیل کلوز  اینڈڈ   اسکیموں کو  سہولت فراہم کرائے  جانے کی تجویز ہے۔

مذکورہ بالا کے علاوہ  مختلف اداروں کے رول  مقررہ ضابطہ اخلاق ، اشتہارات کے ضابطے سرمایہ کاری  کے انداز قدر کے اصول اور  اہم حکمرانی کی شرائط  کی تفصیل ضابطوں میں دی گئی ہے۔ یہ ضابطے  آئی ایف ایس سی اے  کی  ویب سائٹ پر  دستیاب ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-ا  گ - ق ر)

U-4552



(Release ID: 1818987) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi