سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

دھولے، مہاراشٹرا میں 1,791.46 کروڑ روپے کے 2 قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد

Posted On: 22 APR 2022 1:12PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے دھولے، مہاراشٹرمیں 1,791.46 کروڑ روپے کے 2 قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے دھولے اور نندربار اضلاع کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ اس خطے میں روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S77M.jpg

جناب گڈکری نے کہا کہ یہ سڑک پروجیکٹ دھولے ضلع میں زرعی پیداوار کی نقل و حمل کو ہموار کرنے میں کارآمد ثابت ہوں گے، جو کالی مرچ کی پیداوار کے لیے مشہور ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مالا اسکیم کے تحت منصوبہ بند یہ پروجیکٹ دھولے-نندربار اضلاع کو جدید اور اعلیٰ معیار کی سڑکیں فراہم کریں گے اور گجرات، کرناٹک اور دیگر ریاستوں کے ساتھ مہاراشٹر کے رابطے کو مزید مضبوط کریں گے۔ اس سے دھولے اور چالیسگاؤں میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021G89.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ یہ سڑک پراجیکٹ شہریوں کے لیے سیاحتی مقامات جیسے پیتل کے غار-غاروں اور گوٹالہ سینکچری، دنیا کے مشہور اجنتا غاروں اور دولت آباد قلعہ کے ساتھ ساتھ چالسگاؤں ریلوے اسٹیشن تک آسانی سے  رسائی فراہم کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھولے کے ساتھ ساتھ اورنگ آباد ضلع میں بھی مذہبی مقامات تک پہنچنا آسان ہو جائے گا .انہوں نے کہا کہ شیوالی-نندربار سڑک کا منصوبہ خطے کے قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے کارآمد ثابت ہو گا۔

**********

ش ح- ش ت –  ک ا

U. No. 4553



(Release ID: 1818981) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi