صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

20 اپریل کو 4 لاکھ سے زیادہ لوگون نے آیوشمان بھارت بلاک سطح کے صحت میلوں میں شرکت کی؛ 484 بلاکوں نے پورے ملک میں تیسرے دن صحت میلوں کا انعقاد کیا


71000 سے زیادہ آبھا صحت آئی ڈی بنائی گئی؛ 17000 پی ایم جے اے وائی گولڈن کارڈ جاری کیے گئے اور 36000 ٹیلی صلاح مشورے کیے گئے

Posted On: 21 APR 2022 4:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21 اپریل، 2022/ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی مرکزوں کے چار سال پورے ہونے کا جشن منا رہی ہے۔ یہ جشن 16 اپریل سے 22 اپریل 2022 کے درمیان آزادی کے امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ یہ تقریبات پورے ملک میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہیں ۔ مرکزی وزیر صحت ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت ، ارکان پارلیمنٹ ، قانون ساز اسمبلی کے ارکان ، صحت کی مرکزی وزارت کے سینئر افسران ، صحت کے پرنسپل سکریٹری ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صحت سکریٹریز ، ریاست کے صحت کے محکمے کے سینئر افسران ، نمائندگان اور مقامی شخصیتیں بھی ان میلوں کے دیکھنے آرہی ہیں اور ان میلوں سے کم خرچ اور قابل رسائی ، حفظان صحت ، خدمات کی فراہمی کے بارے میں اضافہ ہو رہا ہے۔

A picture containing text, boothDescription automatically generated

18 سے 22 اپریل، 2022 تک ایک لاکھ سے زیادہ اے بی – ایچ ڈبلیو سی میں بلاک سطح کے صحت میلے پورے ملک میں منعقد کیے جارہے ہیں۔ بلاک سطح کا ہر صحت میلا ایک روز کے لیے ہوگا اور ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ہر بلاک  میں میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔

A group of people standing outsideDescription automatically generated with low confidence

صحت میلے کے تیسرے دن چار لاکھ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی اور ملک بھر میں تقریباً 484 بالکوں میں صحت میلوں کے انعقاد کیا گیا۔ مزید یہ کہ 71000 آبھا صحت آئی ڈی بنائی گئیں اور 17000 پی ایم جے اے وائی گولڈن کارڈ جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ ہزاروں لوگوں کی ہائیپر ٹینشن  اور ذیابیطس کی جانچ کی گئی۔

A picture containing text, grass, outdoor, signDescription automatically generated

ای سنجیونی پلیٹ فارم کے ذریعے ریکارڈ 3 لاکھ ٹیلی صلاح مشورے ایک ہی دن میں آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی مرکزوں میں 16 اپریل ، 2022 کو کیے گئے۔ ان مرکزوں میں صلاح مشوروں کی ایک ہی دن میں یہ سب سے بڑی تعداد ہے جو 20 اپریل ، 2022 کے 1.8 لاکھ ریکارڈ ٹیلی صلاح مشوروں سے زیادہ ہے۔  پورے ملک میں 36000 سے زیادہ صلاح مشورے کیے گئے۔

20.04.2022 تک ریاست وار بلاک ہیلتھ میلے کی رپورٹ۔

۔۔۔

                  

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –4518


(Release ID: 1818816) Visitor Counter : 122