پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جورہاٹ  میں ہندستان کا پہلا خالص سبز ہائیڈروجن پلانٹ شروع کیا گیا

Posted On: 20 APR 2022 8:31PM by PIB Delhi

آئل انڈیا لمیٹیڈ (او آئی ایل) نے آج آسام میں اپنے جورہاٹ پمپ اسٹیشن پر 10 کلو گرام یومیہ نصب صلاحیت  کے ساتھ ہندستان کے  پہلے 99.999 فی صد  خالص  سبز ہائیڈروجن پائلٹ پلانٹ کی شروعات کے ساتھ ہندستان  میں سبز ہائیڈروجن  معیشت  کی جانب  اہم قدم اٹھایا ہے۔ پلانٹ کی شروعات 3 ماہ  کے ریکارڈ وقت میں ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013ENJ.jpg

چیئرمین  اورمنیجنگ  ڈائریکٹر جناب سشیل   چندر مشرا نے جناب ہریش  مادھو، ڈائریکٹر (مالیات) اور جناب پراسنتا  بورکاکوئی، کمپنی  کےریزیڈنٹ چیف  ایگزیکٹیو  کی موجودگی میں پلانٹ کا افتتا ح کیا۔ یہ پلانٹ 100 کے ڈبلیو  انین  ایکسچینج ممبرین (اے ای ایم) الیکٹرولائزر کا استعمال  کرکے موجودہ 500 کے ڈبلیو  شمسی پلانٹ کے  ذریعہ  پیدا کردہ بجلی سےسبز  ہائیڈروجن پیدا کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KOVE.jpg

اس موقع پر  گفتگو کرتے ہوئے جناب مشرا نے کہا کہ  کمپنی نے ہمارے وزیراعظم کے آتم نربھر بھارت کےوژن کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے ۔ اس پلانٹ کے بارے میں  توقع ہے کہ یہ اپنے  سبز  ہائیڈروجن  کے پروڈکشن کو مستقبل میں 10 کلو گرام  یومیہ  سے 30 کلو گرام یومیہ تک بڑھائے گا۔ کمپنی  نے آئی آئی ٹی گوہاٹی کے اشتراک سے سبز  ہائیڈرو جن کے قدرتی گیس کے ساتھ  امتزاج  پر اور اس کے  او آئی ایل کےموجودہ  انفراسٹکچر  پر مرتب ہونے اثر کےبارے میں  ایک تفصیلی مطالعہ  کی پہل قدمی کی ہے۔ کمپنی کا منصوبہ  یہ بھی  ہے کہ بلنڈڈ ایندھن کے تجارتی استعمال کے لئے اسعتمال سے متعلق  کیسوں کا بھی اہتمام کیا جائے۔

***********

ش ح۔ اک ۔ ج

UNO-4507



(Release ID: 1818655) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi