کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب  پیوش گوئل نے دہلی کے  دوارکا میں انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو  سینٹر (آئی آئی سی سی) کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ پروجیکٹ کے پہلے مرحلہ کو مکمل کرنے کے کاموں میں تیزی لائیں


'یہ ایک اہم اقتصادی محور کے طور پر کام کرے گا، جس سے ہندوستان کو عالمی میٹنگوں، انسینٹیوز، کانفرنسوں اور نمائشوں میں زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے میں مدد ملے گی': جناب گوئل

آئی آئی سی سی 2024 تک بڑے بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی میں ہندوستان کے حصہ کو تقریباً 13 فیصد تک بڑھانے میں مدد کرے گا اور نمائشی بازار میں نئی ​​دہلی کو شنگھائی، ہانگ کانگ اور سنگاپور کے گروپ میں لے جائے گا

ایک بار شروع ہونے کے بعد،آئی آئی سی سی  کے  ہر برس  100 سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کرنے کی امید ہے

Posted On: 20 APR 2022 6:53PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت، امور صارفین اور خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج دہلی کے  دوارکا میں بن رہے ہندوستانی بین الاقوامی کنونشن اور نمائشی مرکز (آئی آئی سی سی ) کا دورہ کیا۔ انہوں نے افسران اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کو منصوبے کے پہلے مرحلے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/13RM8K.jpg

جناب گوئل نے کہا کہ یہ ایک اہم اقتصادی محور کے طور پر کام کرے گا، جس سے ہندوستان کو عالمی میٹنگوں، انسینٹیوز، کانفرنسوں اور نمائشوں کے بازار میں بڑی حصے داری حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/14IPMW.jpg

آئی آئی سی سی  اور اس سے منسلک  چیزوں کی ترقی  سے ہندستان کو  بڑے بین الاقوامی تقریبات اور نمائشوں   کی میزبانی  کے لئے عالمی بازار میں   بڑی حصے داری حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ امید کی جارہی ہے کہ     آئی آئی سی سی 2024 تک ہندستان کی حصہ داری کو تقریباً 13 فی صد  تک بڑھانے میں مدد کرے گا اور نئی دہلی کو  نمائشی بازار  کے  میدان میں  شنگھائی، ہانگ کانگ اور سنگا پور کے   گروپ میں شامل کردے گا۔

ایشیا کے اندر، چین کے پاس ، نمائش سہولیات  کے لئے کل  دستیاب مقا م میں سے 68 فی صد (4.1 ملین مربع میٹر) سے زیادہ کی حصہ داری ہے۔ ہندستان میں اس وقت صرف 0.3 ملین مربع میٹر  نمائش کے لئے  جگہ موجود ہے۔ جس سے ایشیا میں  4.9 فی صد کی حصہ داری ہے۔ ایشیائی بازاروں میں  منعقد پروگراموں    کے لحاظ سے  ایشا میں  چینی مقاموں پر  سالانہ 515 (28 فی صد)  سے زیادہ  انعقادوں کی میزبانی ہوئی جبکہ ہندستان میں  اس کے مقابلے صرف  131 پروگراموں (7.1 فیصد)  کی میزبانی کی گئی۔ بہترین  عالمی سطح  پر نمائش اور تقریبات سہولیات کے عدم موجودگی  میں ہندستان کو اس ترقی کے مواقعوں سے فائدہ  حاصل نہیں ہوا  ہے۔

آئی آئی سی  حکومت ہند کی ایک  اہم فلیگ شپ پروجیکٹ ہے اور اسے ہندستان میں میٹنگوں، انسینٹیو ز، کانفرنسوں اور نمائشوں (ایم  آئی سی سی)   سے متعلق   سرگرمیوں کو فروغ  دینے  کے لئے جدید اور عالمی سطح پر نمائش  اور  کانفرنسیں اور کنونشن  سینٹر بنانے کے لئے  تیار کیاجارہا ہے۔  اس پروجیکٹ کا  سنگ بنیاد  20 ستمبر 2018 کو وزیراعظم جنا ب نریندر مودی نے رکھا تھا۔

پروجیکٹ  کو نئی دہلی کے دوارکا سیکٹر-25 میں 89.72 ہیکٹر کے علاقے میں تیار کیا جا رہا ہے۔ اس کا کل ایف اے آر 10.70 لاکھ مربع میٹر ہوگا، جس میں کنونشن سینٹر (11,000 افراد کے لیے)، 5 نمائشی ہال، ایک کلومیٹر لمبا گلیارہ، پیچھے ہٹنے کے والی چھت ، کثیر مقصدی میدان (20،000 افراد کے لیے)، 3/4/5 ستارہ ہوٹل  ہوں گے۔ ہوٹل، دفتری جگہ اور تجارتی/ریٹیل اسپیس ہوگا۔

پروجیکٹ کو دو مرحلوں میں  بنایا جائے گا۔ پروجیکٹ کے پہلے مرحلہ کے تحت  کنونشن سینٹر (60 ہزار مربع  میٹر) اور دو نمائشی ہال  (61 ہزار مربع میٹر)    کے ساتھ  گلیارہ اور پورے  ٹرنک انفراسٹرکچر    بنایا جارہا ہے۔  پہلے مرحلے کا کام  مکمل ہونے کے بعد، دوسرے مرحلے  کے  تحت 3 اور نمائشی ہال ، ایرینا،  ہوٹل،ریٹیل،  اور آفس کے لئے جگہ  دستیاب   کی جائے گی۔

 ایک وقف شدہ زیرزمین میٹرو اسٹیشن، جو ایئرپورٹ ایکسپریس میٹرو کی توسیع   ہے،  کی تعمیر  دہلی میٹرو  ریل کارپوریشن  (ڈی ایم آر سی)  کےذریعہ کیا جارہا ہے اور آئی آئی سی سی  لمیٹیڈ  کے ذریعہ  مالی اعانت   فراہم کی جائے گی۔

دورے کے دوران، جناب گوئل نے ڈی ایم آر سی اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ باہر کے کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کریں۔ ای پی سی کنٹریکٹر نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ سے پراجیکٹ سے متعلقہ وسائل میں اضافہ کیا گیا ہے اور مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کے لیے پراجیکٹ کی رفتار میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیر کے ساتھ صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی)  ، آئی آئی سی سی لمیٹیڈ،  نیشنل انڈسٹریل  کوریڈور ڈیولپمنٹ  کارپوریشن لمیٹیڈ (این آئی سی ڈی سی لمیٹیڈ)  ، پروگرام منجمنٹ کنسلٹن (پی ایم سی)  اور ایل اینڈ ٹی لمیٹیڈ ( ای پی سی کنٹریکٹر) کےنمائندے موجود تھے۔

ایک بار شروع ہونے کے بعد، آئی آئی سی سی کے ہر سال 100 سےزیادہ  وقومی اور بین الاقوامی پروگراموں کی میزبانی کرنے کی امید ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3NUZW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5T0CG.jpg

***********

ش ح۔ ح ا ۔ ج

UNO-4509


(Release ID: 1818646) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Telugu