وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے تاریخی لال قلعہ پر سری گروتیغ بہادر جی کے 400ویں پرکاش پرب کی تقریبا ت میں شرکت کی


یہ عظیم سکھ گروؤں کی عظیم قربانیوں ہی کا صدقہ ہے کہ آج ہم ایک آزاد قوم ہیں اور آزادی کے امرت مہوتسو  کے 75برسوں کی یادگار منا رہے ہیں:جناب امت شاہ

Posted On: 20 APR 2022 10:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20اپریل؍2022

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج لال قلعہ پر سری گرو تیغ بہادرجی کے 400ویں پرکاش پرب کی پہلے دن کی تقریبات میں شرکت کی۔یہ پروگرام وزارت ثقافت کے زیر اہتمام دہلی سکھ گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی)کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔ ثقافت ، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی ، ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال ، ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی، ڈی ایس جی ایم سی اور دیگر معروف سکھ تنظیموں کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔یہ پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم)کے تحت منعقد کیاگیا ہے۔

 

01.jpg

 

02.jpg

 

اس تقریب کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے راگیوں اور بچوں نے شبد کیرتن میں حصہ لیا۔ آج ایک لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا بھی اہتمام کیا گیاتھا، جس میں گروتیغ بہادر جی کی زندگی کی عکاسی کی گئی تھی۔ پروگرام کی شروعات پتھ سری ریہراس صاحب  سے کی گئی ،جس کے ساتھ ہی راگی جتھے کی طرف سے کیرتن بھی کیا گیا۔

 

03.jpg

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل تاریخی لال قلعہ پر 400ویں پرکاش پرب کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم اس مبارک موقع پر ایک یادگاری سکہ اور ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔

آج اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر داخلہ نے کہا کہ گروتیغ بہادر جی اپنی عمر کے عوائل ہی سے قربانی اور بہادری کے معیارات کے لئے بولنا شروع کردیا تھا۔انہیں کشمیری پنڈتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف قیام کرنے کی پاداش میں شہید کیا گیا۔انہی وجوہات کی بنا پر انہیں دنیا بھر میں ہند کی چادر کے طورپر احترام سے یاد کیا جاتا ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ سکھ گروؤں کی عظیم قربانیوں ہی کا نتیجہ ہے کہ آج ہمارا ملک آزاد ہے اور اپنی آزادی کے 75برس کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ یہ ملک ہمیشہ عظیم سکھ گروؤں کا حقیقی طورپر احسان مند رہے گا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ یہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی خوش قسمتی ہے  کہ وہ اپنے دور حکومت کے دوران تین سکھ گروؤں کی یادگاری تقریبات دیکھ رہے ہیں، یعنی گرو نانک دیو جی کا 550واں پرکاش پرب ، گروتیغ بہادر جی کا 400واں پرکاش اُتسو اور گروگوبند سنگھ جی کا 350واں پرکاش پرب ۔وزارت ثقافت نے وزیر اعظم کی رہنمائی میں اِن پرکاش اُتسووں کو زبردست گرم جوشی کے ساتھ منانے اور سکھ گروؤں کے ذریعے دیئے گئے قربانی ، شجاعت او ر مساوات کے پیغا م کو دنیا بھر میں پہنچانے کے سلسلے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے۔

 

04.jpg

 

سری گرو تیغ بہادر جی سکھوں کے نویں گرو ہیں۔ وہ لوگوں میں ’ہند کی چادر‘کے نام سے مشہور تھے۔جگت گرو سری گرو تیغ بہادر جی پہلے سکھ شہید سری گرو اَرجن دیو جی کے پوتے تھے۔سری گرو تیغ بہادر جی کو اورنگ زیب کے حکم پر کشمیری پنڈتوں کی مذہبی آزادی کی حمایت کرنے کی بنا پر شہید کیا گیا تھا۔ان کے یوم وفات کو ہر سال 24نومبر کو شہیدی دِوس کے طورپر منایا جاتا ہے۔دہلی میں گردوارا شیش گنج صاحب اور گردوارا رکاب گنج اُن کی اِس قربانی سے منسوب ہیں۔

اپنی نوجوانی کے دنوں سے ہی سری گروتیغ بہادرجی ایک گہرا گیان دھیان والا مزاج رکھتے تھے اور ان کی اہلیہ بھی سرگرم طور پر ان کے ساتھ شریک رہتی تھیں۔ پہلے پانچ سکھ گروؤں کی طرح ہی ، سری گرو تیغ بیادر جی شبد کے عرفانی تجربات رکھتے تھے اور انہوں نے ان تجربات کو گیتوں کے وسیلے سے لوگوں تک پہنچایا۔سری گرونانک جی کی طرح انہوں نے بھی دور دراز کے سفر کئے، جس میں انہوں نے نئی برادریاں قائم کیں اور موجودہ برادریوں کو سہارا دیا۔

*************

ش ح–س ب- ن ع

U. No.4495


(Release ID: 1818603) Visitor Counter : 230


Read this release in: English , Hindi , Punjabi