سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے برازیل کے کانکنی اور توانائی کے وزیر جناب بینٹو البقرق سے ملاقات کی
Posted On:
20 APR 2022 9:08PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج برازیل کے کانوں اور توانائی کے وزیر جناب بینٹو البقرق کی قیادت میں برازیل کے وفد سے ملاقات کی۔ وزیرموصوف نے شکر، ایتھنول اور آٹوموبائل صنعتوں کے برازیل کے صنعت کے نمائندوں پرمشتمل ایک تجارتی وفد کے ساتھ ساتھ ہندوستانی آٹوموبائل صنعت کے نمائندوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔
جناب گڈکری نے بھارت اور برازیل کے درمیان ایتھنول کے استعمال اور دونوں معیشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لئے مزید تعاون دینے پر زور دیا۔
*************
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.4505
(Release ID: 1818601)
Visitor Counter : 141