محنت اور روزگار کی وزارت

ای-شرم پر رجسٹرڈ غیر منظم شعبے کے کارکنوں کو این سی ایس کے ذریعے اچھی ملازمتیں مل رہی ہیں

Posted On: 20 APR 2022 5:27PM by PIB Delhi

بجٹ تقریر برائے 23-2022  کے دوران وزیر خزانہ نے معیشت کو مزید ہموار کرنے اور  کاروباری مواقع کا دائرہ سب کے لئے وسیع کرنے کے ارادے سے کریڈٹ کی سہولت، مہارت کی تعمیر اور بھرتی سے متعلق خدمات کو فعال کرنے کی خاطر چار پورٹلز یعنی نیشنل کیرئیر سروس (این سی ایس)، ای شرم، ادیم اور آسیم کو آپس میں جوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

بجٹ تقریر کے مطابق این سی ایس اور ای- شرم کو مربوط کرنے کا کام حال ہی میں مکمل ہوا ہے۔ اس ربط نے ای- شرم پر رجسٹرڈ غیر منظم کارکنوں کو این سی ایس پر بغیر کسی رکاوٹ کے اندراج کرنے اور این سی ایس کے ذریعے ملازمت کے بہتر مواقع تلاش کرنے کے قابل بنا دیا ہے۔ اب تک 26,000 سے زیادہ ای- شرم مستفیدین نے این سی ایس پر رجسٹریشن کرائی ہے اور اس ربط سے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں میں ای- شرم کے اندراج کرنے والوں کو پرکشش ملازمتوں کی پیشکش کی گئی ہے جس میں ملازمت کے متلاشیوں کیلئے  ہنر اور ضرورت کے مطابق دفتری اور میدانی دونوں ملازمتیں شامل ہیں۔

ای-شرم کے بعض فائدہ اٹھانے والوں کے مطابق آندھرا پردیش کے وجیا نگرم سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون غیر منظم کارکن کو این سی ایس کے ذریعے ایک معروف کیمیکل کمپنی میں ضلعی مینیجر کی حیثیت سے  نوکری مل گئی۔ پالکّڑ، کیرالہ سے ای- شرم سے فائدہ اٹھانے والی ایک اور خاتون کو اِرناکُلم میں ایک معروف سافٹ ویئر فرم میں پروسیس ایگزیکٹو کے طور پر نوکری کی پیشکش ہوئی ہے۔ ای- شرم رجسٹر کرنے والوں کو این سی ایس کے ذریعے مختلف نوکریوں کی پیشکشیں مل رہی ہیں جیسے کوالٹی کنٹرول، اکاؤنٹنٹ، ایگریکلچر آفیسر وغیرہ۔ اس طرح ایشرم کے غیر منظم کارکنوں کے پاس اب این سی ایس پورٹل کی مدد سے اپنے علاقے میں بہترین کیریئر کے امکانات موجود ہیں۔

وزارت محنت اور روزگار کے این ایس سی پورٹل میں ملک کے تمام خطوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ فعال اسامیاں ہیں۔ یہ اسامیاں آئی ٹی اور کمیونیکیشن، ہول سیل اور ریٹیل، سول اور تعمیراتی کاموں، سرکاری ملازمتوں وغیرہ جیسے بڑھتے ہوئے مختلف شعبوں میں موجود ہیں۔ پورٹل میںایسے معذوروں کے علاوہ جو بہ اندازِ دیگر اہل ہیں، خواتین، گھر سے کام کرنے والوں اور سرکاری ملازمتوں وغیرہ کے لئے  خصوصی جاب ونڈو ہے۔ این سی ایس پورٹل ملازمت کے رجسٹرڈ  متلاشیوں کو سافٹ اسکلز اور ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ ماڈیول بھی مفت فراہم کرتا ہے۔

***

ش ح۔ع س ۔ ک ا

U NO 4487



(Release ID: 1818558) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil