وزارت دفاع

چھٹی اسکور پین آبدوز ‘واگشیر’ کو مجھگاؤں ڈاک لمیٹیڈ (ایم ڈی ایل)  ممبئی میں لانچ کیا گیا

Posted On: 20 APR 2022 5:43PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے پروجیکٹ 75 کی کلوری درجے کی آبدوزوں میں چھٹی اور آخری یارڈ 11880 کو آج مجھگاؤں ڈاک لمٹیڈ(ایم ڈی ایل ) کے مغربی کنارے  کنہوجی انگرے میں لانچ کیا گیا۔ ڈیفنس سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار، اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے اور بحریہ کی روایت کے مطابق یہ لانچ یا نام رکھنے کی رسم کوئی خاتون ادا کرتی ہیں۔ واگشیر کو شریمتی وینا اجے کمار نے لانچ کیا۔ اس تقریب میں بحریہ کے اعلیٰ افسران بشمول فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف ویسٹرن نیول کمانڈ، وائس ایڈمرل اے بی سنگھ ، وائس چیف آف نیول اسٹاف  وائس ایڈمرل ایس این گھورمَڑے اور وزارت دفاع (نیوی) ہیڈ کوارٹرز اور ویسٹرن  نیول کمانڈ ہیڈ کوارٹر ز کے اہلکار اور ڈائرکٹر جنرل ڈی ایل آر ما  مینٹ، فرانس اور نیول گروپ، فرانس کے افسران شامل تھے۔

 

پروجیکٹ 75 کی پہلی آبدوز نومبر 2017 میں بحریہ میں شامل کی گئی تھی اور اس وقت اس پروجیکٹ کی چار آبدوزیں ہندوستانی بحریہ میں شامل ہیں۔ پانچویں آبدوز سمندری آزمائشوں سے گزر رہی ہے اور اس سال سونپی جا سکتی ہے۔ چھٹی آبدوز کئی آلات کے ہاربر ٹرائل سے ٹرائل سے گزر چکی۔ اس کے بعد عملہ آبدوز کو اگلے مرحلے کی سمندری آزمائشوں کے لئے لے جائے گا اور اس کے بعد اگلے سال کے آخر تک اسے ہندوستانی بحریہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

 

****************************

U-4489

ش ح-ع س-ک ا



(Release ID: 1818492) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi , Tamil