الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

الیکٹرونک اشیاء کی برآمدات

Posted On: 06 APR 2022 1:40PM by PIB Delhi

 حکومت ہند نے آتم نربھربھارت سے متعلق اپنی پالیسیوں کے حصے کے طورپر بھارت کو الیکٹرونکس کے لئے ڈیزائن تیارکرنے اورمینوفیکچرنت کااہم مرکز بنانے کا ہدف طے کیاہے اور اس سلسلے میں ہم الیکٹرونک کی مینوفیکچرنگ سے متعلق اپنے ایکو نظام کو وسعت دے رہے ہیں ۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ، الیکٹرونکس اشیاء اورمصنوعات کی پیداوار  اور برآمدات درج ذیل ہیں ۔

:

 

قدرکروڑ بھارتی روپے میں

الیکٹرونک اشیاء اور مصنوعات

2016-17

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

** پیداوار

3,17,331

3,88,306

4,58,006

5,33,550

5,54,461

*برآمدات

39,980

41,220

61,908

82,936

81,948

*ذریعہ   : تجارتی  ذہانت اوراعداد شمار کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی آئی ایس )

**ذریعہ :الیکٹرونکس اوراطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت کی سالانہ رپورٹ

حکومت کے ذریعہ ، الیکٹرونک مینوفیکچرنگ  کوفروغ دینے اورالیکٹرونکس ویلیو چین میں بڑی تعداد میں سرمایہ کاری کے لئے ترغیب فراہم کرنے کی غرض سے اسکیمو کو نوٹیفائی کیاہے ۔ ان اسکیموں کی تفصیلات اورمستفید ہونے والی کمیٹیوں کی تعداد درج ذیل ہیں ۔

  1. بڑے پیمانے پرالیکٹرونک اشیاء کی مینوفیکچرنگ کے لئے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم ( پی ایل آئی ) :اس اسکیم کو یکم اپریل 2020 کو نوٹیفائی کیاگیاتھا۔ اس اسکیم کے تحت ، بنیادی سال (مالی سال 20-2019) کے بعد سے ، پانچ سالہ مدت کے لئے ، بھارت میں تیارکئے گئے اہدافی حصوں کے تحت سامان یا اشیاء (موبائل فونز اوروضاحت شدہ الیکٹرونک اجزاء) کے (بنیادی سال کے دورا ن ) اضافہ شدہ فروخت پراہل کمپنیوں کو 6فیصد تا4فیصد کی ترغیب فراہم کی گئی ہے ۔ آج کی تاریخ تک بڑے پیمانے پرالیکٹرونک اشیاکی مینوفیکچرنگ کے لئے پی ایل آئی اسکیم کے تحت  32کمپنیوں کو منظوری دی جاچکی ہے ۔
  2. اطلاعاتی ٹکنالوجی آئی ٹی ہارڈ ویئر کے لئے پیداوار سے منسلک  ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی ) :اس اسکیم کو 3مارچ ، 2021کو نوٹیفائی  کیاگیاتھا۔ اس اسکیم کے تحت اہل کمپنیوں کو 4فیصد تا 2فیصد /ایک فیصد کی ترغیب فراہم کی جاتی ہے ۔ یہ ترغیب ، چارسالہ مدت کے لئے مالی سال 22-2021تامالی سال 25-2024) بھارت میں تیارکئے گئے اہدافی حصوں  کے تحت سامان کی (بنیادی سال یعنی مالی سال 20-2019کے دوران ) خالص اضافہ شدہ  فروخت پرفراہم کی جاتی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت اہدافی آئی ٹی ہارڈ ویئر اشیاء میں لیپ ٹاپس ، ٹیبلیٹس ، آن ان ون پرسنل کمپیوٹرس (پی سیز) اورسرورس شامل ہیں ۔ اسکیم کے تحت ان ترغیبات کا ، یکم اپریل 2021 سے اطلاق ہوتاہے ۔ آئی ٹی ہارڈویئر کے لئے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم پی ایل آئی کے تحت اب تک 14کمپنیوں کو منظوری دی جاچکی ہے ۔
  3. الیکٹرونک کمپوننٹس  اورسیمی کنڈکٹرس کی مینوفیکچرنگ کو فروغ  دینے سے متعلق اسکیم (ایس پی ای سی ایس ) :اس اسکیم کو یکم اپریل 2020کو نوٹیفائی کیاگیاتھا ۔ اس اسکیم کے تحت الیکٹرونک اشیااور مصنوعات کی طے شدہ فہرست کے لئے سرمایہ اخراجات پر25فیصد تک کی مالی ترغیب فراہم کی جاتی ہے ۔ ایگزیکیوٹیو کمیٹی نے اب تک 23درخواستوں کو اپنی منظوری دی ہے ۔
  4. خصوصی ترغیبی پیکج کی ترمیم شدہ اسکیم (ایم ایس آئی پی ایس ) :اس اسکیم کا جولائی 2012کو اعلان کیاگیاتھا اورپھراس میں اگست 2015اورجنوری 2017 میں ترامیم کی گئیں ۔ اس اسکیم کے تحت سرمایہ اخراجات  پر20سے 25فیصد تک کی مراعات فراہم کی جاتی ہیں ۔ نئی درخواستیں وصول کرنے کی غرض سے اس اسکیم کو 31دسمبر 2018کو بندکردیاگیاتھا ۔اس اسکیم کے تحت اب تک 313درخواستوں کو منظوری دی جاچکی ہے ۔

Click here to see Annexure


 

*****

ش ح ۔ع م۔ ع آ

U-4470



(Release ID: 1818315) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Bengali , Tamil