الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیمی کون انڈیا کے لئے مشاورتی کمیٹی کی تشکیل


مشاورتی کمیٹی میں تعلیم و صنعت کے ماہرین شامل

انڈیا سیمی کنڈکٹرمشن کو فعال بنانےکے لئےحکومت، صنعت اورماہرین تعلیم کےدرمیان شراکت داری  :راجیو چندرشیکھر

Posted On: 06 APR 2022 4:01PM by PIB Delhi

ہندوستان کو سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ، ڈیزائن اوراختراع میں ایک عالمی  لیڈر بنانے کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو آگے لےجاتے ہوئے الیکٹرانک وانفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے ماہرین  کی  ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی ہے جسمیں حکومت کےسینئر افسران، ماہرین تعلیم کے ساتھ ساتھ صنعت اورڈومین ماہرین شامل ہیں ۔

مرکزی کابینہ نے حال ہی میں15 دسمبر2021 کو ملک میں ایکو نظام کی نمائش اور اس پائیدار سیمی کنڈکٹر کے فروغ کےلئے جامع  سیمی کون انڈیا پروگرام کومنظوری دی ہے ۔ ڈجیٹل انڈیا کارپوریشن کے اندر ایک خصوصی اور ڈیڈیکیٹل انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) قائم کیا گیا ہے تاکہ سیمی کنڈکٹر کو فروغ دینے اورایکو نظام کی نمائش کے لئے ہندوستان کی حکمت عملی کو آگے لے جایا جاسکے ۔

نوتشکیل شدہ مشاورتی کمیٹی ایک  ڈھانچہ جاتی موثر اور حکمت عملی پر مبنی طریقے کے مقاصد کو تقویت دے گی اور انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کے مقاصد کےلئے ضروری گائیڈینس فراہم کرے ، وہ  ہندوستان میں ایک ٹھوس سیمی کنڈکٹر کو فروغ دینے اورایکو نظام کی نمائش کے لئے تجاویز بھی فراہم کرے گی ۔ اس کمیٹی کا مقصد ایک لکچدار سپلائی چین کی تعمیر کے لئے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے  ، میکانزم میں پیسہ لگانے، عالمی مصروفیات، تحقیق اوراختراع اورسیمی کنڈکٹر کےلئے  آئی پی جنریشن اورڈسپلے ایکو سسٹم کے لئے اہم معلومات فراہم کرنا ہے  اور اسٹارٹ  اپس اورایم ایس ایم ایز کو تعاون کے لئے ایک ایکو سسٹم فراہم کرناہے ۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی  کی وزارت کے وزیرمملکت جناب راجیو چندرشیکھر نےکہاکہ "انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کو طاقت ور بنانے کے لیے حکومت، صنعت اور اکیڈمی کے درمیان شراکت کو بڑھاناہے ۔

مشاورتی کمیٹی کی تشکیل حسب ذیل ہے۔

  1. الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر (چیئرپرسن)
  2. الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت  کے وزیر مملکت،(وائس چیئرپرسن)
  3. ڈاکٹر وی کے سرسوت، رکن نیتی آیوگ
  4. حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر
  5. الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت  کے سکریٹری(کنوینر)
  6. سکریٹری وزارت خارجہ
  7. سکریٹری، محکمہ اخراجات
  8. سکرٹری، اقتصادی امور کا محکمہ
  9. سکریری ، شعبہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت
  10.   ڈپٹی این ایس اے قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ
  11. شری ونود دھام، ۔ انڈو-یو ایس وینچر پارٹنرز میں منیجنگ پارٹنر  میں بانی اور سابق منیجنگ ڈائریکٹر
  12. شری اجیت منوچا، صدر سیمی ، امریکہ
  13. شری نیلکنٹھ مشرا، کریڈٹ سوئس
  14. پروفیسر اے پالراج، اسٹینفورڈ یونیورسٹی، امریکہ میں ایمریٹس پروفیسر
  15. پروفیسر پردیپ کھوسلہ، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو،امریکہ کی یونیورسٹی کے چانسلر
  16. پروفیسر وی کامکوٹی، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی مدراس، چنئی
  17. ڈاکٹر اجے چودھری، ایچ سی ایل کے بانی

مشاورتی کمیٹی کی صدارت عزت مآب وزیر برائے الیکٹرانکس اور آئی ٹی کریں گے، جن کے ساتھ وزیر مملکت برائے الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت(ایم ای آئی ٹی وائی) وائس چیئرپرسن ہوں گے۔  ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری مشاورتی کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔

مشاورتی کمیٹی درج ذیل صنعت/ماہرین تعلیم پر مشتمل ہے۔

شری ونود دھام: انہوں نے آغاز سے ہی انٹیل کے مشہور پینٹیم مائیکرو پروسیسر کی قیادت کی، ایک فرشتہ سرمایہ کار اور وینچرکیپٹلسٹ جناب دھام کے پاس سیمی کنڈکٹر مصنوعات اور ٹیکنالوجیز تیار کرنے میں 40 سال  سے زیادہ  کا تجربہ ہے۔

جناب اجیت منوچا: فی الحال سیمی کے صدر اور سی ای او ہیں (الیکٹرانکس ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ میں شامل کمپنیوں کی ایک انڈسٹری ایسوسی ایشن) شری منوچا کا سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں چار دہائیوں سے زیادہ کا شاندار کیریئر ہے۔ وہ گلوبل فاؤنڈریز (2011-2014) کے سی ای او تھے۔

پروفیسر آروگیاسوامی پالراج: پروفیسر پالراج  (وی ایس ایم، اے وی ایس ایم اور پدم بھوشن) ایم ا ٓئی ایم او وائرلیس کمیونیکیشن کے موجد ہیں، جو موبائل نیٹ ورکس کے لیے ایک اہم ٹیکنالوجی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی بحریہ میں اپنے 25 سالہ دور کے دوران تین قومی سطح کی تجربہ گاہیں قائم کرنے سمیت ٹیکنالوجی کی ترقی میں اہم تعاون دیا ہے۔

پروفیسر پردیپ کھوسلہ: بین الاقوامی شہرت یافتہ الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئر اور یونیورسٹی کے منتظم، پروفیسر کھوسلہ کو جدید ٹیکنالوجی کی ترقی میں تین دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ  حاصل ہے۔

پروفیسر وی کامکوٹی: ایک مشہور ماہر تعلیم اور محقق، پروفیسر کامکوٹی نے ہندوستان کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ مائکرو پروسیسر 'شکتی' ڈیزائن کیا اور وہ حکومت ہند کے قومی سلامتی کے مشاورتی بورڈ کے رکن بھی ہیں۔

 جناب نیلکنٹھ مشرا: ہندوستان کے وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن ہیں، جناب مشرا ہندوستان کی حکمت عملی اور ایشیا پیسفک حکمت عملی کے شریک سربراہ، کریڈٹ سوئس میں گلوبل مارکیٹس ریسرچ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔

ڈاکٹر اجے چودھری: ڈاکٹر چودھری (پدم بھوشن)، ایچ سی ایل کے چھ بانیوں میں سے ایک ہیں۔ پچھلی پانچ دہائیوں سے، وہ ہندوستان میں الیکٹرانکس کی صنعت کو بنانے میں مدد کرنے میں سب سے آگے ہیں۔

مشاورتی کمیٹی ہندوستان میں پائیدار سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے ایکو سسٹم کی ترقی کے لیے کلیدی معلومات فراہم کرنے کے لیے تین (3) مہینوں میں کم از کم ایک بار میٹنگ کرے گی۔ کمیٹی کی میعاد ایک سال ہے جس کے بعد اس کی تشکیل نو وزیر برائے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی منظوری سے کی جائے گی۔

 

 

*************

 

 

ش ح- ح ا– ف ر

 

U. No.4471


(Release ID: 1818310) Visitor Counter : 193


Read this release in: English , Hindi