پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

پیٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو منایا


آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے شمال مشرقی ہندوستان میں نامیاتی ایندھن کا پس منظر موضوع پر سیمینار اور نمائش کا انعقاد

Posted On: 19 APR 2022 6:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی:19؍اپریل2022:

انڈین آئل کارپوریشن لمٹیڈ نے آج گوہاٹی میں شمال مشرقی ہندوستان میں نامیاتی ایندھن کا پس منظر موضوع پر ایک سیمینار اور نمائش کا انعقاد کیا۔اس سیمینار کا انعقاد پیٹرولیم و قدرتی گیس وزارت کی قیادت میں حکومت ہند کے آزادی کا امرت مہوتسو کے ضمن میں کیا گیا ۔ آزادی کا امرت مہوتسو ہماری آزادی کے75سال  اور اس مدت میں حاصل کی گئی ترقی و حصولیابیوں کو یاد کرنے اور اس کا جشن منانے کی ایک پہل ہے۔ یہ پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ہونے والے باوقار انعقاد میں سے ایک ہے اور اسے نامیاتی ایندھن ایک ایسا شعبہ ، جس میں شمال مشرقی ہندوستان میں وسیع امکانات ہے، پر مرکوز کرکے منعقد کیا گیا۔اس پروگرام کی صدارت جناب کے وی رامن مورتی ، سی جی ایم (آئی او اے او ڈی ایس او)نے کی اور اس میں سرکار (سیکریٹری ، صنعت و کامرس آسام سرکار)صنعت(آسام بایو ریفائنری پرائیویٹ لمٹیڈ(این آر ایل)، انڈین آئل، آسام توانائی ترقیاتی ایجنسی، این ای سی ٹی آر(نارٹھ ایسٹ سینٹر فار ٹیکنالوجی ایپلی کیشن اینڈ ریسرچ)شمال مشرقی ٹیکنالوجی ایپلی کیشن مرکز  جیسے سرکاری اداروں کے نمائندوں اورتیز پور مرکزی یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ نے مقررین کے طورپر حصہ لیا۔

 

  

 

اس سیمینار کے دوران مقررین نے نامیاتی ایندھن کے سیکٹر سمیت ملک کی ترقی میں تعاون کرنے کی شمال مشرقی خطے (این ای آر)کی وسیع صلاحیتوں کے بارے میں غورو خوض کیاگیا۔ اس سیکٹر میں 20 ہزار ٹی ایم ٹی کی موجودہ تخمینہ بایوس ماس دستیابی کے ساتھ کمپریسڈ بایوگیس (سی بی جی)کے 1000ٹی پی ڈی کی پیداوار کی گنجائش ہے۔اس علاقے سے متعلق مقامی  اسباب کا پتہ لگانے اور بانس ، غیر استعمال شدہ دھان کے بھُس، مویشی پروری  وشجر کاری کے عمل میں نکلنے والے فضلہ جیسے وسائل کا استعمال کرنے کی بھی ضرورت ہے۔اے بی آر پی ایل نے بانس پر مبنی ایتھینول بایو ریفائنری کے قیام سے متعلق اپنی تیاریوں اور اس عمل میں اب تک کے اپنے تجربات کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔

 

003.jpg

 

انڈین آئل نے نامیاتی ایندھن کے سیکٹر میں مختلف او ایم سی کے ذریعے کی گئی کوششوں کے بارے میں بھی معلومات دی۔انڈین آئل ستمبر 2021ء سے شمال مشرقی خطے میں پیٹرول میں 10 فیصد ایتھینول ملانے کی پالیسی پر عمل کررہا ہے اور وہ 2025 تک مرکزی سرکار کے 20 فیصد ایتھینول ملانے کے ہدف کو پورا کرنے کی سمت میں پوری طرح سرگرم ہے۔اس کے علاوہ انڈین آئل ایس اے ٹی اے ٹی اسکیم (کفایتی ٹرانسپورٹ کے لئے مستقل متبادل)جوکہ قومی سطح پر کمپریسڈ بایوس گیس (سی بی جی)کے 15ایم ایم ٹی پی اے اور 50 ایم ایم ٹی پی اے پیداواری کا ہدف رکھتا ہے، کہ تحت اس علاقے میں کمپریسڈ بایو گیس (سی بی جی)کو بڑھا وا دینے کی سمت میں بھی ٹھوس کوشش کررہا ہے۔ انڈین آئل اِن اہداف کو حاصل کرنے کے لئے صنعتی دنیا ، صنعت کاروں، تعلیمی ماہرین اور ریاستی سرکار کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

                                                                                                                                      (U: 4443)

 



(Release ID: 1818218) Visitor Counter : 143