بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کامیابی کی کہانی: نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن صنعتوں کو تحریک دیتا ہے

प्रविष्टि तिथि: 19 APR 2022 4:21PM by PIB Delhi

 

کانپور کے نذیر باغ سے تعلق رکھنے والے جناب احسان اللہ ایسٹ ویسٹ ٹینرز  نامی  ایک کارخانے کے مالک ہیں جو ہر قسم کے چمڑے کے سامان، پاپوش، ملبوسات اور کپڑے وغیرہ تیار کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N6M0.jpeg

ٹینڈر مارکیٹنگ اسکیم کے تحت نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے تعاون سے اُن کے کارخانے کا سالانہ محصول 15 کروڑ روپے ہے۔ نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ، کانپور نے اُن کے کارخانے کو رجسٹر کیا اور برانڈ نام ‘ای ڈبلیو ٹی’ کے تحت اُن کی مصنوعات کی تجارتی مارکیٹنگ کے لئے تمام طریقہ کار اور رسمی کارروائیاں مکمل کیں۔ اُنہوں نے اپنا کارخانہ 1999 میں 1 لاکھ روپے کے ابتدائی سرمائے سے لگایا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00282ZN.jpeg

اُن کا ارادہ ہے کہ وہ  صنعتوں سے وابستہ روزگار میں اضافہ کریں اور مناسب قیمت، اچھے معیار اور بروقت سپردگی اور ترسیل کے ساتھ بہترین سروس فراہم کرکے صارفین کا اطمینان حاصل کریں۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا

 


(रिलीज़ आईडी: 1818161) आगंतुक पटल : 167
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi , Tamil