مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ملک بھر سے 100 اسمارٹ سٹیز کے شامل ہونے کے ساتھ سورت میں اسمارٹ سٹیز، اسمارٹ شہرکاری کانفرنس کا آغاز


انڈیا اسمارٹ سٹیز ایوارڈز مقابلہ 2020 جیتنے والوں کی عزت افزائی کی گئی؛ سورت اور اندور میں بہترین شہر کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ اترپردیش نے بہترین ریاست کا ایوارڈ حاصل کیا

مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے اسمارٹ سٹی مشن کو عوام کی تحریک میں بدلنے کی اپیل کی ؛ انہوں نے کہا اسمارٹ سٹی مشن میں 90 ہزار کروڑ روپئے کی مالیات کے سرکاری امداد کے تقریباً 100 فیصد  پروجیکٹوں میں کام شروع ہوگیا ہے

شہری آوٹ کم فریم ورک 2022 سمیت متعدد اقدامات کا آغاز ، اسمارٹ سٹی مشن کے لئے وزارت کا مربوط ڈیٹاپورٹل – اے ایم پی ایل آئی ایف آئی ، اور آوٹ پٹ  آوٹ کم ڈیش بورڈ

Posted On: 18 APR 2022 4:25PM by PIB Delhi

گجرات کے سورت شہر میں آج 3 روزہ "اسمارٹ سٹی، اسمارٹ شہرکاری " کانفرنس کا شاندار آغاز ہوا۔ اس پروگرام کا اہتمام حکومت ہند کی وزارت برائے ہاؤسنگ اور شہری امور (ایم او ایچ یو اے) نے سورت اسمارٹ سٹی کارپوریشن ڈیولپمنٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے وزیر اعظم کی آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے کی گئی اپیل  کے ایک حصے کے طور پر کیا  گیاہے۔

 مکانات  اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کانفرنس میں موجود لوگوں سے خطاب کیا۔ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب کوشل کشور، ریلوے کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش، گجرات کے شہری ترقی اور شہری مکانات کے وزیر جناب ونود موراڈیا نے شرکت کی۔  آندھرا پردیش کے وزیر تعلیم ڈاکٹر آڈیملپو سریش، ممبرپارلیمنٹ  جناب   سی آر۔ پاٹل، اور سورت کی میئر محترمہ ہیمالی کلپیش کمار بوگھوالا نے بھی افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ اس تقریب میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے تمام بڑے شہری  شراکت داروں نے بھی شرکت کی، نیز منجملہ سکریٹری، ایم او ایچ یو اے جناب منوج جوشی، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹری صاحبان، شہروں کے میونسپل کمشنرز، 100 اسمارٹ سٹیز کے ایم ڈیز/سی ای اوز، ریاستی سطح کی نوڈل ایجنسیوں/مشن ڈائریکٹوریٹ، پیشہ ور افراد، صنعت کے نمائندوں، میڈیا اور تعلیمی اداروں  کے ارکان نے بھی ا س تقریب میں شرکت کی۔ جس میں  100 اسمارٹ شہروں میں نافذ کیے جارہے  کچھ اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔

افتتاحی اجلاس کے دوران تقسیم انعامات کی تقریب کا  بھی اہتمام کیا گیا، جس میں انڈیا اسمارٹ سٹیز ایوارڈز مقابلہ (آئی ایس اے سی) 2020 کے ایوارڈ یافتگان کی عزت افزائی کی گئی ۔ ان ایوارڈز کا اعلان پہلے ہی 2021 میں ایک ورچوئل کانفرنس کے ذریعے کیا گیا تھا۔ تاہم، اس وقت موجودہ کووڈ19  کی صورتحال کی وجہ سے ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب ملتوی کر دی گئی تھی۔ سورت اور اندور کو بہترین شہر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ اتر پردیش کو بہترین ریاست کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست ضمیمہ I، II اور III میں منسلک ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IPHO.jpg

اس پروگرام میں شہری آوٹ کم فریم ورک  2022 کا اجرا بھی شامل ہے۔ اس میں ' سہل زندگی'، 'میونسپل پرفارمنس انڈیکس'، 'ڈیٹا میچورٹی اینڈ کلائمیٹ اسیسمنٹ فریم ورک فار اسمارٹ سٹیز' ، وزارت کا متحد ڈیٹا پورٹل اے ایم پی ایل آئی ایف آئی بھی شامل ہے جو ہندوستانی شہروں کے بارے میں قیمتی اعدادوشمار بھی  فراہم کرے گا، کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس کے علاوہ، اسمارٹ سٹیز مشن نے تقریب کے دوران جی ایم آئی ایس میں آؤٹک کام آؤٹ پٹ مینجمنٹ فریم ورک (او او ایم ایف ) ڈیش بورڈ کے ساتھ ایک جامع ڈیش بورڈ کا بھی آغاز کیا۔

'اسمارٹ سٹیز، اسمارٹ اربنائزیشن' میگا کانکلیو کے افتتاحی دن ملک بھر سے رجسٹرڈ ہونے والے 1000 سے زیادہ شرکاء کے لیے مختلف انٹرایکٹو سرگرمیاں، نامور مقررین کے ساتھ بات چیت، اور ری ایمیجننگ پبلک اسپیسیز ، ڈیجیٹل گورننس، موسمیاتی اسمارٹ شہروں،  اختراعات۔ا سمارٹ فائنانس جیسے 5 موضوعات  میں سیکھنے کے انتظامات کیے گئے تھے۔ تقریب میں شرکت کرنے والے معززین نے پنڈال میں دکھائے جانے والے پانچ موضوعاتی پویلین کا دورہ کیا۔ ان پانچ موضوعات نے اسمارٹ سٹیز میں تیار کیے جارہے مختلف شہری پروجیکٹوں کی نمائش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022IP3.jpg

 

"اسمارٹ سٹی مشن میں تقریباً  سرکاری امداد سے چلنے والے تمام  پراجیکٹس میں کام شروع ہو چکا ہے، اور ایس سی ایم کے تحت پروجیکٹ اگلے سال تک مکمل ہو جائیں گے۔ 100 اسمارٹ شہروں میں سے 80 شہروں میں مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز ہیں اور بقیہ 20 شہر اس سال 15 اگست تک کام شروع کر دیں گے۔ا سمارٹ شہروں کا انتخاب شراکت داروں کی مشاورت سے کیا گیا تھا، اور کووڈ 19 عالمی وباکی وجہ سے ہونے والی رکاوٹوں کے باوجود، مشن کے تحت مکمل کیے جانے والے پروجیکٹ سرکاری اسکیموں میں سب سے تیز ہیں۔ اسمارٹ سٹی پراجیکٹس کی کامیابی کا نمایاں اثر دیکھاجارہا ہے۔ سیکھنے کے تجربات کا اشتراک اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی شناخت اسمارٹ سٹی مشن کو ایک عوامی تحریک بنانے میں ایک طویل سفر طے کرے گی۔ آئیے ایس سی ایم کی کامیابیوں کو دہرانے کے لیے قدم اٹھائیں، تاکہ یہ لوگوں کے تخیل سے ہم آہنگ ہو اور ایک عوامی تحریک بن جائے۔‘‘

مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری

"آج، اسمارٹ سٹی مشن کے تحت تیار کیے گئے پروجیکٹوں نے ہمارے شہروں کو بااختیار بنایا ہے۔ اسمارٹ سٹیز کو نہ صرف صفائی اور تکنیکی پہلوؤں پر زور دینا چاہیے بلکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات اور روزگار کے مواقع فراہم کرکے ان کی مجموعی ترقی کا باعث بھی بننا چاہیے۔ تمام سمارٹ شہر شراب سے پاک، منشیات سے پاک اور سگریٹ نوشی سے پاک ہونے چاہئیں اور یہ پورے ملک کی کوشش ہونی چاہیے۔‘‘

 

مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور

"شہری ترقی ایک وسیع اور پیچیدہ موضوع ہے اور اسمارٹ سٹیز مشن ان منصوبوں کو 100 سمارٹ شہروں میں بڑے جوش کے ساتھ نافذ کر رہا ہے۔"

مکانات اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی

 کانفرنس کے دوران اہم آغاز/اعلانات

 اماروپڑوس کا افتتاح:

اسمارٹ سٹیز مشن اور سورت میونسپل کارپوریشن نے عوامی سہولیات جیسے پارک، آنگن واڑی، پبلک ہیلتھ سنٹر، میونسپل اسکول، سائیکل اسٹینڈ کے ساتھ بس اسٹاپ، فوڈ پلازہ، ای وی چارجنگ اسٹیشن، اور ہینڈلوم کی دوکان کے ساتھ  ایس آئی ای سی سی مقام پر  30,000 مربع فٹ  کا ایک عارضی لائف سائز پڑوس قائم کیا ہے۔  اس عارضی  لائف سائز پڑوس کا افتتاح مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کیا۔ اس کا مقصد پروگرام کے شرکاء کو 'تجربے سے سیکھنے' کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ عارضی پڑوس ایک ہفتے میں شہری منصوبہ بندی اور ڈیزائن، فن تعمیر، زمین کی تزئین کے ڈیزائن، ٹریفک اسٹڈیز اور سول انجینئرنگ میں مہارت رکھنے والے پیشہ ور افراد کی مشترکہ کوشش سے بنایا گیا تھا۔

اسمارٹ سٹیز مشن اور ورلڈ اکنامک فورم کے درمیان اشتراک سے  'شہری کایا پلٹ سے متعلق اشتراک کے لئے ایک  ورچوئل ہب' کا آغاز۔

پیچیدہ شہری چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے، شہروں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر حکومتوں، صنعت، اکیڈمی اور سول سوسائٹی کے درمیان باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اسمارٹ سٹیز مشن اور ورلڈ اکنامک فورم نے 'شہرکی مکمل تبدیلی پر تعاون کے لیے ورچوئل ہب' قائم کرنے کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔ یہ ہب ہندوستانی شہروں کو پائیدار، جامع اور لچکدار ترقی کے مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور اختراعات کا فائدہ اٹھائے گا۔

ڈیجیٹل گورننس پویلین - ڈیٹا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ساتھ کمیونٹیز کو بااختیار بنانا

اسمارٹ سٹیز اسمارٹ اربنائزیشن' کانفرنس میں 'ڈیجیٹل دنیا' پویلین کا آغاز ' کیا گیا تھا تاکہ ان اقدامات کو اجاگرکیا جاسکے جن کی وجہ سے   ڈیٹا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے کمیونٹیز کو بااختیار بنایا گیا ہے۔ 100 اسمارٹ شہروں کے ذریعہ  اپنائے گئے اقدامات کو آئی سی ٹی طریقہ کار کے ذریعہ  ایک مضبوط  ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں نمایاں کیا گیا تھا۔اس  پویلین نے 100 اسمارٹ شہروں کے ذریعے لاگو کئے گئے/ متعارف کرائے گئے ڈیٹا کے اقدامات اور اسمارٹ سلیوشنز کے فرسٹ ہینڈ تجربات پیش کیے ہیں۔ ریئل ٹائم ڈیٹا ، اے آئی /ایم ایل  کیسز اور پلیٹ فارم جیسے انڈیا اربن ڈیٹا ایکسچینج اور انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (آئی سی سی سی ) کے استعمال کے ساتھ ڈیجیٹل گورننس کے تسلیم شدہ فوائد کو ظاہر کرنے کے لیے انٹرایکٹو ورکشاپس اور اجلاس  کا انعقاد کیا گیا۔ پویلین کی  اہم جھلکیاں سورت کے آئی سی سی سی ایس ایم اے سی  کی لائیو فیڈ اور مشن کے مختلف آئی سی ٹی  اقدامات کا ورچوئل ریئلٹی ٹور تھیں۔

اربن آوٹ کم  فریم ورک 2022، شہروں کے لیے اے آئی  پلے بک اور اے ایم پی ایل آئی ایف آئی  پورٹل کا آغاز

اسمارٹ سٹیز مشن نے اربن آؤٹکم فریم ورک  2022، شہروں کے لیے مصنوعی ذہانت کی پلے بک اور اے ایم پی ایل آئی ایف آئی   -  اسسمینٹ اور مانیٹری پلیٹ فارم ، جامع  اور مستقبل کے لیے تیار شہری  انڈیا کا آغاز کیا جو مکانات اور شہری امور کی وزارت کا ایک مربوط ڈیٹا پورٹل ہے۔ ان اقدامات نے مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی مصروفیت میں اضافہ کیا جن میں سرکاری ایجنسیاں، نجی شعبے کے ادارے، سائنسی اور تعلیمی ادارے، کاروبار، اسٹارٹ اپ، سول سوسائٹی وغیرہ شامل ہیں۔ اس نظریہ کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جو شہروں کے پیچیدہ مسائل کو حل کرنے والے ڈیٹا کے استعمال کو جاری رکھنے اور فروغ دینے کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے۔

اے آئی  پلے بک مصنوعی ذہانت کے حل کے نفاذ کے لیے ایک گائڈبک ہے جسے شہر پیچیدہ شہری مسائل کو حل کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، شہری علاقوں میں کامیابی سے لاگو کیے گئے اے آئی  کے استعمال کے کیسز کا ایک مجموعہ بھی اس تقریب میں جاری کیا گیا۔ یہ وسائل نہ صرف 100 اسمارٹ شہروں کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہوں گے بلکہ ملک بھر کے دیگر شہر بھی اسمارٹ سٹی مشن کو تحریک بنا کر انہیں اپنا سکتے ہیں۔

یہ کوششیں ڈیٹا اور ٹکنالوجی کے شعبوں جیسے کہ ڈیٹا میچورٹی اسیسمنٹ فریم ورک، آئی سی سی سی میچورٹی اسسمنٹ فریم ورک، انڈیا اربن ڈیٹا ایکسچینج، ڈیٹا اسمارٹ سٹیز، نیشنل اربن ڈیجیٹل مشن اور انڈیا اربن آبزرویٹری میں اسمارٹ سٹی مشن کے تسلسل میں ہیں۔

اختراعی بازار  پویلین - سماجی مسائل کی تشریح اور حل

ہندوستانی شہروں کو لچکدار بنانے کے لیے عزت مآب وزیر اعظم کی واضح اپیل پر عمل کرتے ہوئے، اسمارٹ سٹیز مشن کے اختراعی پروگرام نے اسمارٹ شہروں اور اسٹارٹ اپس کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ کانفرنس میں اختراعی بازار  پویلین نے شہری چیلنجوں کے لیے جدید ترین حل پیش کیے، اور وزیٹرس یعنی سیاحوں  کو بے شمار سرگرمیوں، ماہر مکالموں اور لیوننگ لیبارٹریوں کی تعیناتی کے ذریعے شہری اختراع میں ایک مثالی تبدیلی فراہم کی۔ متعدد اسٹارٹ اپس نے پویلین میں اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔

 کلائمیٹ اسمارٹ سٹیز پویلین - شہروں میں آب و ہوا سے نمٹنے کی  کارروائی  پر عمل درآمد

کیفے، ایک تجرباتی پلیٹ فارم ہے جس میں ایک پویلین، 7 کیس کلینکس، 4 ڈونر میٹز، انٹرایکٹو گیمنگ، ایک انٹرایکٹو ڈیٹا وال، ایک تصویری نمائش اور بہت کچھ ہے۔ پویلین دو دنوں کے دوران شہر کے رہنماؤں اور مقامی چینج میکرز کے ساتھ ایک سوچے سمجھے، ایکشن پر مبنی فارمیٹ میں جدید ترین پروگراموں کی میزبانی کرے گا۔

 اسمارٹ فنانس پویلین – ملک کی دولت کے ڈرائیور کی حیثیت سے شہر

'فائنانس کا اڈہ' کے نام سے اسمارٹ فائنانس پویلین کا مقصد آمدنی کے نئے وسائل کی نشاندہی کرنے میں شہروں کی مدد  کرنے کے لیے شہری مالیات میں اختراع پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔  یہ پویلین ،اسمارٹ سٹی مشن کے 20 سے زیادہ کامیاب اور اختراعی پی پی پی پروجیکٹوں کی نمائش کرے گا، ایک سیکشن جس میں (ایم یو این آئی ایف وائی ) ہے جہاں  یو ایل بیز اپنے بجٹ اور فنانس کا جائزہ لے سکتے ہیں)، انویسٹ انڈیا گرڈ سیکشن، نیشنل انفراسٹرکچر پائپ لائن (این آئی پی)، اور ایک آؤٹ پٹ۔ اور آؤٹکوم مانیٹرنگ فریم ورک (او او ایم یاف ) کلینک کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ پویلین مختلف شہری مالیاتی امور پر 29 عالمی/قومی ماہرین کو پیش کرے گا۔

ضمیمہ 1 –آئی ایس اے سی  2020 کے تحت جیتنے والے اسمارٹ شہروں کی فہرست

 

پروجیکٹ ایوارڈ: موضوع کے لحاظ سے فاتح / مشترکہ فاتح

سماجی پہلو

  1. تروپتی: میونسپل اسکولوں کے لیے صحت کا معیار
  2. بھونیشور: سماجی طور پر اسمارٹ بھونیشور
  3. تماکورو: ڈیجیٹل لائبریری حل

حکمرانی

  1. وڈودرا: جی آئی ایس
  2. تھانے: ڈیجی تھانے
  3. بھونیشور: ME ایپ

ثقافت

مشترکہ فاتح (اندور اور چنڈی گڑھ)

1. اندور: ثقافتی ورثہ اور تحفظ

چنڈی گڑھ: کیپیٹل کمپلیکس، ہیریٹیج پروجیکٹ

3. گوالیار: ڈیجیٹل میوزیم

شہری ماحول

مشترکہ فاتح (بھوپال اور چنئی)

1. بھوپال: صاف ستھری توانائی اور چنئی: آبی ذخائر کی بحالی

3. تروپتی - قابل تجدید توانائی کی پیداوار

صفائی ستھرائی

مشترکہ فاتح (تروپتی اور اندور)

1. تروپتی: بائیو میڈیشن اور بائیو مائننگ اور اندور: میونسپل ویسٹ مینجمنٹ سسٹم

3. سورت: گندے پانی کو قابل استعمال بناکر پانی کا  تحفظ

معیشت

  1. 1. اندور: کاربن کریڈٹ فنانسنگ میکانزم
  2. جوائنٹ سیکنڈ  (تروپتی اور آگرہ)
  3. 2. تروپتی: ڈیزائن اسٹوڈیو کے ذریعے مقامی شناخت اور معیشت کو فروغ  دینا۔
  4. 2. آگرہ: مائیکرو اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر

ماحولیات کی تعمیر

  1. 1. اندور: چپن دکن
  2. 2. سورت: کینال کوریڈور
  3. 3. ایروڈ: مائیکرو کمپوسٹ سینٹر

پانی

مشترکہ فاتح (دہرا دون اور وارانسی)

1. دہرادون: اسمارٹ واٹر میٹرنگ واٹر اے ٹی ایم

وارانسی: دریائے آسی کی ماحولیاتی بحالی

3. سورت: مربوط اور پائیدار پانی کی فراہمی کا نظام

آئی سی سی سی کا پائیدار کاروباری ماڈل

اگرتلہ  آئی سی سی

شہری نقل و حرکت

  1. 1. اورنگ آباد: ماجھی اسمارٹ بس
  2. 2. سورت: متحرک شیڈولنگ بسیں
  3. 3. احمد آباد: مردانہ پارکنگ کا نظام اور خودکار ٹکٹ ڈسپنسنگ مشینیں اے ایم ڈی اے پارک

انوویشن ایوارڈ

اختراعی آئیڈیا ایوارڈ

اندور: کاربن کریڈٹ فنانسنگ میکانزم

کوویڈ اختراعی  ایوارڈ

مشترکہ فاتح: کلیان-ڈومبیوالی اور وارانسی

کوویڈ اختراعی ایوارڈ

راؤنڈ 1: چنئی

راؤنڈ 3: بنگلورو

راؤنڈ 4: سہارنپور

سٹی ایوارڈ

مجموعی طور پر فاتح

مشترکہ فاتح: اندور اور سورت

راؤنڈ 1

3. جبل پور

راونڈ 2 پلس ایف ٹی

(راونڈ وائز ریکوگنیشن)

1. آگرہ

راونڈ 3

(راونڈ وائز ریکوگنیشن)

2. تروپتی

راونڈ 4

(راونڈ وائز ریکوگنیشن)

3. وارانسی

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ضمیمہ II: ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے  ایوارڈ زمرہ کے تحت جیتنے والوں کی فہرست

ریاستی ایوارڈ

ریاستی ایوارڈ

  1. 1. اتر پردیش
  2. 2. مدھیہ پردیش
  3. 3. تمل ناڈو

مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ایوارڈ

مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ایوارڈ

  1. چنڈی گڑھ

ضمیمہ III: اسمارٹ سٹیز لیڈرشپ ایوارڈ کے تحت جیتنے والوں کی فہرست

 

 

اسمارٹ سٹیز لیڈرشپ ایوارڈ

  1. . احمد آباد
  2. . وارانسی
  3.  رانچی

 

ضمیمہ IV: سمارٹ سٹیز مشن کے بارے میں مختصر - فزیکل اور مالیاتی پیش رفت

اسمارٹ سٹی مشن کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 جون 2015 کو کیا تھا۔ یہ شہری تبدیلی کے وژنری ایجنڈے کا حصہ رہا ہے اور شہروں میں رہنے والی ملک کی 40فیصد آبادی کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے کثیر الجہتی حکمت عملی کے حصے کے طور پر وضع کیا گیا ہے۔

ایس سی ایم تبدیلی کا  ایک مشن ہے جس کا مقصد ملک میں شہری ترقی کے کاموں کے طریقہ کار میں تبدیلی لانا ہے۔ ایس سی ایم کے تحت کل مجوزہ پروجیکٹوں میں سے، 1,93,143 کروڑ روپے کے 7,905 پروجیکٹوں (قیمت کے لحاظ سے 94 فیصد) اب تک ٹینڈر کیے جاچکے ہیں، اور تقریباً 1,80,508 کروڑ روپے (قیمت کے لحاظ سے 88 فیصد) کے 7,692 پروجیکٹوں کو ٹینڈر کیا جاچکا ہے۔ پروجیکٹس کے لیے ورک آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔ 60,919 کروڑ روپے کے 3,830 پروجیکٹس (33% قدر کے لحاظ سے) بھی مکمل طور پر مکمل ہو چکے ہیں اور کام کر رہے ہیں (10 اپریل 2022)۔

 

اسمارٹ سٹی مشن کے تحت 2,05,018 کروڑ روپے کی کل سرمایہ کاری میں سے 93,552 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو مرکزی اور ریاستی حکومت کے فنڈز سے تیار کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ ان سرکاری فنڈڈ پراجیکٹس میں سے تقریباً 100فیصد یعنی 92,300 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کے ورک آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔ اسمارٹ سٹی مشن میں مالیاتی پیش رفت میں بھی تیزی آئی ہے۔ 2018 میں مشن پر کل خرچ جو 1,000 کروڑ روپے تھا آج بڑھ کر 45,000 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ حکومت ہند کی طرف سے شہروں کو جاری کردہ کل فنڈز کا استعمال فیصد 91فیصد ہے۔

سمارٹ سٹی مشن کے تحت تیار کیے گئے پراجیکٹس کثیر شعبہ جاتی ہیں اور مقامی آبادی کی امنگوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ اب تک، 80 سمارٹ شہروں نے ملک میں اپنے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز (آئی سی سی سی) تیار اور چلائے ہیں۔ ان مراکز (آئی سی سی سیز) نے کووڈ سے نمٹنے کے لیے وار رومز کے طور پر کام کیا، اور مشن کے تحت تیار کیے گئے دیگر سمارٹ انفراسٹرکچر کے ساتھ معلومات کی ترسیل، بہتر مواصلات، پری تجزیہ اور موثر انتظام کی مدد سے اس وبائی مرض سے لڑنے میں شہروں کی بہت مدد کی۔

**********

 

ش ح ۔ ح ا ۔ م ص

U. No.4420



(Release ID: 1817968) Visitor Counter : 186