سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
قومی‘ پنچایت راج دیوس’ کے موقع پر، 24 اپریل 2022 کو وزیراعظم جناب نریندرمودی کے جموں کے دورے سے قبل ،تیاری سے متعلق فولواپ میٹنگ کا انعقاد
ڈاکٹرجتیندرسنگھ اور دیہی ترقی اور پنچایت راج کے وزیر جناب گریراج سنگھ نے ، وزیر اعظم کے جموں کی تقریب کے لئے ،نمائش کے موضوعات کی حتمی تیاری کی
وزیرموصوف نے کچھ شناخت شدہ موضوعات کے بارے میں مطلع کیا، جن میں غریبی اور بہتر ذریعہ معاش کے گاؤں ، صحت مند گاؤں ، بچہ دوست گاؤں ، آبی خود کفیل گاؤں،صاف اور سبز گاؤں ، گاؤں میں خود کفیل بنیادی ڈھانچہ اور گاؤں میں ترقیاتی مصروفیات شامل ہیں
جدید ٹکنالوجیوں کی مداخلتوں کے ذریعہ ،زراعت اور دیہی پیمانے پرتخلیقِ نو کرنا اس نمائش کی کلیدی خصوصیات ہوں گی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
13 APR 2022 4:48PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چار ج ) ، اراضی سائنسز کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج )، وزیر مملکت برائے پی ایم او ، پرسنل ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء ڈاکٹر جتندر سنگھ اور دیہی ترقی اور پنچایت راج کے وزیر جناب گریراج سنگھ نے وزیر اعظم کے جموں کے دورے سے پہلے، موضوعات اور معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں حتمی شکل دی ۔ وزیر اعظم کا یہ دورہ 24 اپریل 2022 کو ملک گیر ‘‘ پنچایت راج دیوس ’’ کے موقع پر ہورہاہے۔
مرکزی وزراء ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور گریراج سنگھ نے اس مہینے کی 24 تاریخ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے جموں کے دورے کے لئے نمائش کے موضوعات کو حتمی شکل دی ۔
قو می ‘ پنچایت راج دیوس’ کے موقع پر وزیر اعظم کے دورے سے قبل تیاری کی ایک فولو اپ میٹنگ منعقد کی گئی ۔ شریک ہونےوالی حکومت ہند کی مختلف وزارتوں اور محکموں کے سینئیر عہدے داران نے اس میں شرکت کی ، جن وزارتوں اور محکموں نے دیہی ترقی ، پنچایت راج اور سائنس اور ٹکنالوجی ، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل ، حیاتیاتی ٹکنالوجی ، خلا ، ایٹمی توانائی اور اراضی سائنسز کے 6سائنسی محکموں نے شرکت کی ۔
وزیراعظم کے پروگرام کے نمائش کے مقام پر 25سے 30 اسٹالز بنائے جارہے ہیں، جنہیں سائنس اور ٹکنالوجی کے مختلف محکمے اورونگس تیار کررہے ہیں، جو دیہی علاقوں اور کاشتکاری کے لئے سود مند جدیدترین ٹکنالوجیوں اور اختراعات کی واضح نمائش کریں گے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ غریبی اور بہتر گاؤں کا ذریعہ معاش ، صحت مند گاؤں ، بچہ دوست گاؤں، آبی خودکفیل گاؤں ،صاف اور سبز گاؤں، گاؤں میں خودکفیل بنیادی ڈھانچہ اور گاؤں میں ترقیاتی مصروفیت کو سائنس کی وزارتوں کے مختلف محکموں کے ذریعہ نافذ کیا جائے گا، جو کہ دیہی آبادی کے گھرانوں کی آمدنی میں نمایاں اضافہ کرکے ایک انقلابی تبدیلی لانے کا باعث بنیں گی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اسٹالز کو موضوعاتی لام بندی میں رکھا جائے گا ،جن میں سے 25سے 30 اسٹالز ،سائنس کی 6 وزارتوں / محکموں کے ہیں ، جنہیں دیہی ترقی کی وزارتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر حکومت کی سرکار کے ذریعہ لام بندی کے ساتھ قائم کیا جائے گا۔وزیرموصوف نے بتایا کہ جدید ٹکنالوجی کی مداخلتوں کے توسط سے ، زراعت اور دیہی علاقوں میں تخلیقِ نو کرنے کی صلاحیت ، اس نمائش کی کلیدی خصوصیات ہوں گی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اسٹالز ،زراعت میں بہترین عوامل کی نمائش کریں گے ، چاہے وہ ڈی بی ٹی کی ٹیک کسان اسکیم ہو۔ کسانوں کی بہبود کے لئے مرکز کے نیز مرکز کے زیر انتظام سرکاروں کے اختراعی اقدامات کےتوسط سے ڈرون کے ذریعہ کاشت کاری کی مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اروما مشن اور پرپل ریوولیشن فلوریکلچر مشن ، بانس کا جدید استعمال ، خراب پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کےانتظامیہ کے نمائش کے اسٹالز بھی قائم کئے جائیں گے۔
وزیرموصوف نے کہا کہ اسی طرح سے دیہی ترقیات اور پنچایت راج کے موضوعات کے ساتھ سائنس اور ٹکنالوجی کو مربوط کرنے کی نمائش کرتے ہوئے اسٹالز کو عام آدمی کے فائدے کے لئے قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر روایتی اسٹال بنانے کے بجائے جدید ترین ٹکنالوجی کی نمائش کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، جو کسانوں کی آمدنی اور پنچایت راج کی
خصوصیات کے ساتھ سائنس پر مبنی مظاہرے کے تئیں اقداری اضافہ کرسکتے ہیں ۔
یہ بات قابل ذکر ہے پیر کے روز ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے زیر قیادت ایک بارہ رکنی اعلیٰ سطح مرکزی ٹیم نے ، جموں وکشمیر کے سانبا ضلع کے پلی پنچایت میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کے جائے مقام کا دورہ کیا تھا۔وزیر موصوف نے کہا کہ حالانکہ یہ واقعہ جموں میں منعقد ہوگا ، پھر بھی ملک بھر سے لاکھوں پنچایتیں ورچو ئل طور پر اس سے کنکٹ ہوسکتی ہیں اور اس کا مشاہدہ کرسکتی ہیں۔
پلی پنچایت میں مرکزی وزیر کے ساتھ سرکردہ شخصیتوںمیں ، سینٹرل الیکٹرانک لمیٹیڈ کے ماہرین شامل ہیں ، جو کہ سائنس اور ٹکنالوجی کی مرکزی وزارت کے سائنس اورصنعتی تحقیق کے محکمے کے تحت سرکاری شعبے کی ایک کمپنی ہے اور جو 20 دنوں کے ریکارڈ وقت میں پلی پنچایت میں ایک شمسی پلانٹ قائم کرنے کے عمل میں مشغول ہے۔500 کے وی کا یہ شمسی پلانٹ ، 6408 مربع میٹر کے مجموعی رقبے پر نصب کیا جارہا ہے اور اس سے پنچایت میں 340 گھروں جو صاف بجلی اور روشنی ملے گی، اور اس طرح یہ حکومت ہند کے ‘‘ گرام اورجا سوراج پروگرام ’’ کے تحت اولین کاربن نیوٹرل پنچایت بن جائے گی۔
اس سال پنچایت راج دیوس تقریب کے لئے جموں میں پنچایت پلی کاانتخاب کیا گیا ہے اور جدید ترین اختراعات کو سامنے لانے کے لئے ایک نمائش منعقدکی جائے گی ، جو کسانوں ،سرپنچوں اور گاؤں کے سربراہوں کو اپنی آمدنی اور اپنی مصنوعات میں اضافہ کرنے کے قابل بناسکیں گے ۔جن اہم اختراعات کو نمائش کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ان میں دیہی ترقی اور کسانوں کے لئے جغرافیائی مکانی ٹکنالوجی ، 5 دن کے لئے موسم کی پیش گوئی کے لئے کسانوں کے ذریعہ قابل استعمال ایپس ،خوشبو کی کاشت ،جو جامنی انقلاب کے طور پر معروف ہے ، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے اسی اراضی میں سیب کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لئے حیاتیاتی ٹکنالوجی ،جراثیم کش دواؤں کے چھڑکاؤ اور فضلہ کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لئے ڈرون کا استعمال ، پھلوں کی شیلف زندگی کو ایٹمی تابکاری کے ذریعہ بڑھانا شامل ہیں۔
آج کی میٹنگ میں دیگر کے علاوہ دیہی ترقی کے مرکزی سکریٹری ناگیندر ناتھ سنہا ، پنچایت راج کے مرکز سکریٹری سنیل کمار اور مختلف محکموں کے سینئیر عہدے داران نے شرکت کی ۔
*******
ش ح۔اع ۔رم
U-44 22
(Release ID: 1817964)
Visitor Counter : 186