وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 21 اپریل کو تاریخی لال قلعہ میں سری گرو تیغ بہادر جی کے 400 ویں پرکاش پورب پر قوم سے خطاب کریں گے


اس موقع پر یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے

گرو تیغ بہادر نے سکھوں اور ہندوؤں کی آزادی مذہب کے تحفظ کے لیے مغلوں کے مظالم کا مقابلہ کیا: جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 18 APR 2022 8:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18 اپریل 2022 :

وزیراعظم جناب نریندر مودی تاریخی لال قلعہ میں 21 اپریل 2022 کو سری گرو تیغ بہادر جی کے 400 ویں پرکاش پورب کے موقع پر قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اس مبارک موقع پر یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔ اس موقع پر شبد کیرتن میں چار سو راگی پرفارم کریں گے۔ مرکزی وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی نے آج دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا۔ ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور ثقافت کے سکریٹری جناب گووند موہن بھی میڈیا بریفنگ میں موجود تھے۔

جناب جی کے ریڈی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرو تیغ بہادر نے آزادی مذہب کا تحفظ کرتے ہوئے مغلوں کے مظالم کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے سکھوں اور ہندوؤں خصوصا کشمیری پنڈتوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی تاکہ وہ جبری تبدیلی مذہب کی مخالفت کرکے اپنے مذہب پر قائم رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "اس تقریب میں جس کا اہتمام کیا جارہا ہے 21 اپریل کو معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی شرکت کریں گے جو ایک ڈاک ٹکٹ اور ایک یادگاری سکہ جاری کریں گے۔"

مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ "میں نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور ممتاز سکھ رہنماؤں بشمول امرتسر کے ہرمندر صاحب، پٹنہ صاحب اور ملک بھر کے ممتاز گرودواروں کے دیگر رہنماؤں کو ذاتی طور پر مدعو کیا ہے"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XG7A.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028D0A.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ENMD.jpg

یہ پروگرام وزارت ثقافت، دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) کے تعاون سے منعقد کرے گی۔ مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، برصغیر اور بیرون ملک کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والی بہت سی ممتاز شخصیات ان تقریبات کا حصہ ہوں گی۔ یہ پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے تحت منعقد کیا جارہا ہے۔

سکھ مت گورو اور ششیہ کے مقدس بندھن کے گرد گھومتا ہے جو تاریکی کو دور کرنے والا ہے۔ سکھوں کے لیے گرو سے مراد دس روحانی رہنما ہیں جو سکھ مت کے بانی ہیں۔ سری گرو تیغ بہادر جی نویں سکھ گرو ہیں۔ وہ 'ہند دی چادر'، جگت گرو کے نام سے مشہور تھے۔ وہ امرتسر میں پیدا ہوئے اور دہلی میں آخری سانس لی۔ وہ سری گرو ہرگوبند جی کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔ ان کی والدہ ماتا نانکی جی تھیں۔ ان کی اہلیہ ماتا گجری جی تھیں۔ وہ سری گرو ارجن دیو جی کے پوتے تھے اور ان کے بیٹے گوبند رائے بعد میں سری گرو گوبند سنگھ جی بنے۔

جوانی سے ہی سری گرو تیغ بہادر جی گہری سوچ کی فطرت کے حامل تھے ان کی اہلیہ بھی سرگرم حصہ دار تھیں۔ پہلے پانچ سکھ گروؤں کی طرح سری گرو تیغ بہادر جی کو بھی شبد کے پراسرار تجربات ہوئے اور انہوں نے گانوں کے ذریعے اپنے تجربات شیئر کیے۔ سری گرو نانک جی کی طرح انہوں نے بھی دور دراز کا سفر کیا - نئی برادریوں کا قیام اور موجودہ برادریوں کی تربیت جن سے سری گرونانک جی کے دور سے کسی سکھ گرو سے ملاقات نہیں ہوئی تھی۔

سری گرو تیغ بہادر جی پہلے سکھ شہید سری گرو ارجن دیو جی کے پوتے تھے۔ سری گرو تیغ بہادر جی کو اورنگ زیب کے حکم پر کشمیری پنڈتوں کی مذہبی آزادی کی حمایت کی پاداش میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ ان کی برسی ہر سال 24 نومبر کو شہیدی دوس کے طور پر منائی جاتی ہے۔ دہلی کے چاندنی چوک میں ان کو شہید کردیا گیا تھا۔ دہلی میں گوردوارہ سیس گنج صاحب اور گوردوارہ رکاب گنج ان کی مقدس قربانی سے وابستہ ہیں۔ ان کی میراث قوم کے لیے ایک عظیم متحد کرنے والی قوت کے طور پر کام کرتی ہے۔

20 اپریل 2022 کو جشن کے پہلے دن وزیر داخلہ جناب امت شاہ یادگاری تقریب میں حصہ لیں گے۔ 20 اپریل 2022کو شبد کیرتن میں تقریبا 400 بچے شرکت کریں گے۔ وہ لال قلعہ میں ملٹی میڈیا شو 'سری گرو تیغ بہادر جی کی حیات و قربانی' کا افتتاح بھی کریں گے۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 4409



(Release ID: 1817922) Visitor Counter : 285


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi