پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتی راج وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر باوقار ہفتہ تقریب کو نشان زد کرنے کے لئے صحت مند گاؤں اور سماجی طورسے محفوظ گاؤں پر ایس ڈی جی کے لوکلائزیشن پر قومی اجلاس کا انعقاد کیا
Posted On:
15 APR 2022 8:31PM by PIB Delhi
پنچایتی راج وزارت کے سیکریٹری جناب سنیل کمار نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا ’’اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے گاؤں صحت مند رہے تو ہمیں اسے مجموعی شکل میں دیکھنا ہوگا۔ابھی تک ہم گاؤں میں صحت کے بارے میں سوچتے تھے۔ ہم صرف اسپتالوں اور بنیادی صحت مراکز کے بارے میں سوچتے تھے، اب ہم جامع طور سے گاؤں کی صحت کے بارے میں غورو خوض کررہے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف علاج ہی نہیں، بیماری کی روک تھام کی بھی ضرورت ہے، جو صحت کے لئے بھی اُتنا ہی ضروری ہے۔
جناب سنیل کمار نے صحت مند گاؤں اور سماجی طور سے محفوظ گاؤں پر ایس ڈی جی کے لوکلائزیشن پر قومی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر باوقار ہفتہ تقریب کو نشان زد کرنے کے لئے پنچایتی راج وزارت کے ذریعے منعقد قومی اجلاسوں کے سلسلے میں یہ پانچواں اجلاس ہے۔ اس قومی اجلاس کا افتتاح پنچایتی راج وزارت کے سیکریٹری جناب سنیل کمار نے دیپ جلاکر کیا۔ اس موقع پر دیہی ترقی کی وزارت کے سیکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا، اندرا گاندھی پنچایتی راج اور گرامین وِکاس سنستھان(آئی جی پی آر اور جی وی ایس)، جے پور کے ڈائریکٹر جنرل جناب روی شنکر شریواستو، ڈبلیو ایچ او کے ملک میں نمائندے ڈاکٹر روڈیرکو ایچ اوفرِن، پنچایت راج وزارت کے اَپر سیکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار اور پنچایتی راج وزارت کی جوائنٹ سیکریٹری محترمہ ریکھا یادو بھی موجود تھیں۔
جناب سنیل کمار نے بتایا کہ کیسے بہار اور مشرقی اترپردیش میں جاپانی بخاری(جے ای)کو صحت خدمات اور صحت بنیادی ڈھانچے میں بہتری لاکر قابو میں کیا گیا۔ مرکزی سیکریٹری جناب سنیل کمار نے کہا’’ اگر ہم اُس مسئلے کی جڑ کا پتہ لگا تے ہیں، جو مسائل اور بیماریوں کو بڑھا رہی ہے، تو ہم زمینی سطح پر اچھی صحت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔‘‘
پنجایتی رات وزارت کے سیکریٹری جناب سنیل کمار نے کہا کہ سب تک پہنچنا ایک چنوتی ہے، کیونکہ مقامی لوگوں سے ان کی اپنی زبان میں مکالمہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم اِس سمت میں کام کررہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم اِس چنوتی کا بھی سامنا کریں گے۔ یہ یقینی طور سے ایک بڑی چنوتی ہے، لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم اِس رُکاوٹ کو بھی دور کرلیں گے۔جناب سنیل کمار نے گاؤں کی ترقی میں صحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گاؤں میں صحت کو دیگر محکموں کے ساتھ تال میل بناتے ہوئے حاصل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے اطمینان ظاہر کیا کہ حکومت ہند کی 26وزارتوں اور محکموں نے ایس ڈی جی اہداف کو حاصل کرنے کی سمت میں ایک ساتھ آنے کا عہد کیا ہےاور صحت اہم فوکس شعبوں میں سے ایک ہے۔
اس موقع پر دیہی ترقیات کی وزارت کے سیکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے کہا کہ صحت صرف علاج کے پس منظر میں نہیں ہے، بلکہ آپ کی غذا، صاف صفائی کی صورتحال، ماحولیات، سب کچھ ایک فرد کو صحت مند رکھنے اور صحت مند طرز زندگی کو بنائے رکھنے میں شامل ہے۔انہیں حاصل کرنے میں گرام پنچایتو ں کا اہم رول ہوتا ہے۔ گاؤں سطح پر اِسے یقینی بنانے کے لئے گرام پنچایتوں اور دیہی مقامی اداروں کے تمام نمائندوں کو اِس پر غور وخوض کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر ناگیندر ناتھ سنہا نے کہا کہ اگر ہم دھیان دیتے ہیں، تو ہماری کہاوتوں اور محاوروں میں ہی قدیم علم کا اتنا ذخیرہ چھپا ہے، جو ہمیں صحت مند رکھنے میں کام آسکتا ہے۔ہمیں ایک صحت مند گاؤں کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے صدیوں سے محروم اپنے مقامی علم کا استعمال کرنا چاہئے۔
جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے بتایا کہ آج بھی گاؤں کے لوگ صحت میں بہتری کے بارے میں مالا مال علم سے بھرے ہوئے ہیں اور وہ اپنے علم اور تجربے سے لوگوں کی صحت کو محفوظ کرسکتے ہیں۔انہوں نے لاتور ضلع کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سوختہ گڈھے بناکر عام طریقوں سے ملیریا کا خاتمہ کیا۔ایسے آسان طریقے صحت مند گاؤں کو حاصل کرنے میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔
جناب سنہا نے پنچایت نمائندوں کو یہ بھی صلاح دی کہ وہ اپنے گاؤں کے کمزور ، مفلوج، بزرگ یا بیماریوں سے متاثرہ لوگوں کے بارے میں زیادہ فکر رکھتے ہوئے انہیں اپنے توسیع شدہ خاندانوں کے ممبر کی شکل میں مقام دے، تاکہ پورا گاؤں ایک صحت مند گاؤں بن سکے۔
اس موقع پر پنچایتی راج وزارت کے سیکریٹری جناب سنیل کمار اور ہندوستان میں عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او)کے ملکی نمائندے ڈاکٹر روڈیرکو ایچ اورفِن کے ذریعے اس انعقاد کو یادگار بنانے اور اس نیک کام کے لئے مستقبل میں مشترکہ طور پر کام کرنے کے لئے ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے گئے۔آئی جی پی آر اینڈ جی وی ایس کے ڈائریکٹر جنرل جناب روی شنکر شریواستو اور پنچایت راج وزارت کے سیکریٹری نے پنچایت اشیاء کو بریل لکھاوٹ میں جاری کیا اور یقین دلایا کہ اِس کا ہر زبان میں ترجمہ کیا جائے گا،تاکہ اس کا فائدہ سب کو ملے۔
ڈاکٹر اورفِن نے کہا کہ مہاتماگاندھی نے کہا کہ تھا کہ ہندوستا ن کی روح اپنے گاؤں میں بستی ہے اور حقیقت میں یہ سچ ہے۔ ہمیں گاؤں میں لوگوں تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر روڈیرکو ایچ اورفِن نے پنچایتی راج وزات کے سیکریٹری کے ذریعے انہیں مدعو کرنے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے ساتھ ان کا پہلے سے ہی پرانا رشتہ ہے اور اب پنچایتی راج وزارت کے ساتھ مل کر ان کے پروگراموں اور پالیسیوں کو گرام سطح تک لے جانے سے بڑا فائدہ ہوگا۔
حصہ لینے والے پنچایت نمائندوں کے فائدے کے لئے ناگالینڈ کے چانگ سو روایتی مقامی ادارے سے صحت مند گاؤں پر ایک فلم کی نمائش بھی کی گئی۔
پروگرام کے تکنیکی سیشن -1 میں گفتگو کرتے ہوئے صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے فِٹ انڈیا کے ڈائریکٹر جناب ایم اے بالا سبرامنیم نے صحت خدمات میں پنچایتی راج اداروں کے رول کی معلومات دی۔علمی صحت تنظیم(ڈبلیو ایچ او) کے نمائندے ڈاکٹر روڈیرکو ایچ اورفِن نے بھی پھیلنے والے اور نہیں پھیلنے والے امراض اور اِس کی روک تھام کے بارے میں تفصیل سے معلومات دی۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے سیکریٹری جناب راجیش بھوشن نے بتایا کہ کیسے ایک پھیلنے والا اور نہیں پھیلنے والا مرض عام زندگی کو متاثر کرتا ہے اور وزارت کیسے بڑی حدتک پھیلنے والے امراض کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ انڈمان و نکوبار جزائر ، بہار ، گجرات اور راجستھان کی ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ذریعے صحت مند گاؤں پر موضو ع پر مبنی ویڈیو پریزینٹیشن چلائی گئی اور منتخب نمائندوں، خاص طور سے گرام پنچایت کے سرپنچوں؍مکھیا نے بھی پائیدار ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے سلسلے میں صحت مند گاؤں اور سماجی طور سے محفوظ گاؤں پر مرکوز موضوع پر اپنے تجربات ساجھا کئے۔
دوسرے تکنیکی سیشن میں سماجی انصاف کی وزارت، دیہی ترقی کی وزارت، ہیلپ ایج انڈیا اور آئی آئی ٹی دہلی کے مقررین نے اپنی وزارت کی اسکیم اور اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں گفتگو کی۔ اس کے علاوہ آندھرپردیش، آسام، کیرالہ، جھارکھنڈ اور اتراکھنڈ ریاستوں کے ذریعے سماجی طورپر محفوظ گاؤں پر موضوع پر مبنی ویڈیو پریزینٹیشن چلائی گئی اور منتخب نمائندوں نے اپنی پنچایتوں کے تعلق سے اپنے تجربات ساجھا کئے۔
صحت مند گاؤں اور سماجی طور سے محفوظ گاؤں پر ایس ڈی جی کے لوکلائزیشن پر قومی اجلاس میں آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے پنچایتی راج وزارت کے اس مقررہ باوقار ہفتہ تقریب میں ملک بھر سے پنچایت نمائندوں نے پرجوش حصے داری کی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 4344)
(Release ID: 1817472)
Visitor Counter : 201