نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے شری کاشی وشوناتھ مندر میں پوجا کی


نائب صدر جمہوریہ نے شری کاشی وشوناتھ دھام کوریڈور کی ستائش کی

نائب صدر جمہوریہ نے کاشی وشوناتھ مندر کو سناتن پرمپرا کی ایک باوقار علامت قرار دیا

نائب صدر جمہوریہ نے کال بھیرو مندر کا دورہ کیا اور پوجی ارچنا کی

نائب صدر جمہوریہ نے پنڈٹ دین دیال اُپادھیائے اسمرتی استھل کا دورہ کیا اور عظیم سیاست داں کو گلہائے عقیدت پیش کئے

Posted On: 16 APR 2022 6:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی:16؍اپریل2022:

ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نےتاریخی شری کاشی وشوناتھ مندر میں پوجا کی اور ہندوستان و پوری دنیا کے لوگوں کے لئے امن، خوشحالی اور بہبود کی دعا کی۔

جناب نائیڈو ،جو کل شام اپنی بیگم محترمہ اوشا نائیڈو  کے ساتھ مقدس شہر وارانسی پہنچے، نے نو تعمیر شدہ کاشی وشوناتھ دھام کوریڈور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر افسران نے انہیں اس منصوبے کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

جناب نائیڈو نے مندر احاطے میں بھارت ماتا کے ایک آدم قد مجسمے پر بھی پھولوں کا نذرانہ پیش کیا، بعد میں ایک فیس بک پوسٹ میں انہوں نے کاشی وشوناتھ کو ’ہماری سناتن روایت کی قابل فخر علامت، ہمارے اعتقاد اور حملہ آوروں کے تئیں ہماری مخالفت ‘کے طورپر ذکر کیا۔

بعد میں ، نائب صدر جمہوریہ نے مشہور کال بھیرو مندر میں پوجا اور آرتی کی۔بھگوان شیو کی  جارہ شکل نمائندگی کرنے والے شری کال بھیرو کو ’کاشی کا کوتوال ا‘ور شہر کے محافظ کی شکل میں بھی جانا جاتا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے پڑاؤ واقع  پنڈت دین دیال اُپادھیائے اسمرتی استھل کا بھی دورہ کیا اور پنڈت جی کے زندگی کے سفر کو دکھانے والے 3-ڈی ورچوئل ریئلٹی شو کی ستائش کی۔ اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے اسمرتی استھل کی وزیٹر بک میں درج ذیل تبصرے تحریر کئے-

’’ہندوستان کے اعلیٰ ثقافتی اور سیاسی علامتوں میں سے ایک کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پنڈت دین دیال اُپادھیائے اسمرتی اَستھل کا دورہ کیا۔پنڈت دین دیال ایک عظیم  دانشور، اعلیٰ منتظم  اور ایک ایسے قائد تھے ، جنہوں نے ذاتی وقار کے اعلیٰ معیارات کا برقرار رکھا ۔ اُن کی زندگی اور ’انتودیہ ‘اور ’ایک آتم مانوواد‘کا فلسفہ ملک کے لئے رہنمائی اور تحریک کا ذریعہ رہا ہے۔ دلتوں کا بھلا کرنا اور سب سے زیادہ محروم طبقات کے لئےخوشیاں لانا ہی سب سے بڑی خراج عقیدت ہوگی، جو ہم پنڈت دین دیال اُپادھیائے کو پیش کرسکتے ہیں۔ آیئے ہم سب ہندوستان کو ایک خوشحال اور مالا مال ملک بنانے کے لئے اس سمت میں کام کریں۔‘‘

کل، نائب صدر جمہوریہ نے اپنی بیگم کے ساتھ پاکیزہ دشاش میگھ گھاٹ پر مشہور گنگا آرتی میں حصہ لیا۔انہوں نے اسے ایک ناقابل یقین اور روحانی تجربہ بتایا، جو ان کے دل میں ہمیشہ موجود رہے گا۔

اپنے وارانسی دورے کے اختتام پر نائب صدر جمہوریہ نے ایک تفصیلی فیس بک پوسٹ میں ، اپنے خیالات ساجھا کئے ، ان کے فیس بک پوسٹ کا لنک درج ذیل ہے-

 

https://www.facebook.com/167328870501701/posts/1137707903463788/

 

ان دوروں کے دوران اُترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل، اُترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر جناب برجیش پاٹھک، اسٹیمپ اور کورٹ رجسٹریشن فیس کے وزیر مملکت (آزدانہ چارج)، جناب روندر جیسوال، آیوش کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، دیا شنکر مشرا’’دیالو‘‘اور دیگر اہم شخصیات نائب صدر جمہوریہ کے ہمراہ تھی۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4338)


(Release ID: 1817397) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi , Tamil