کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

آئی بی بی آئی دیوالیہ پن کوڈ، 2016  سے متعلق تیسرا قومی آن لائن کوئز شروع کرے گا

Posted On: 15 APR 2022 6:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 15 اپریل         جاری 'آزادی کا امرت مہوتسو' کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، انسولوینسی اور بینک کرپسی بورڈ آف انڈیا (آئی بی بی آئی)، مائی گو .اِن اور بی ایس ای انویسٹرس پروٹیکشن فنڈ کے تعاون سے ملک بھر میں مختلف شراکت داروں کے درمیان مذکورہ کوڈ کے بارے میں آگاہی اور تفہیم کو فروغ دینے کے لیے دیوالیہ پن کوڈ، 2016 سے متعلق 'تیسرے قومی آن لائن کوئز' کا انعقاد کر رہا ہے۔ کوئز 16 اپریل 2022 سے 15 مئی 2022 تک کھلا ہے۔

2020 اور 2021 میں منعقد کیے گئے پہلے دو کوئز کے تسلسل میں کوئز کا تیسرا ایڈیشن شروع کیا گیا ہے۔اس پر ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1.9 لاکھ سے زیادہ شرکاء نے زبردست ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کوئز میں طلباء، پیشہ ور افراد اور ملازمین سمیت شراکت داروں کی ایک وسیع تعداد نے اپنی دلچسپی دکھائی ۔

کوئز مائی گو پورٹل https://quiz.mygov.in پر 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام ہندوستانی شہریوں ، سوائے آئی بی بی آئی، بی ایس ای انویسٹرس پروٹیکشن فنڈ میں کام کرنے والے افراد اور آئی بی بی آئی کے ساتھ رجسٹرڈ سروس فراہم کرنے والوں نیز ان کے خاندان کے قریبی  افراد کے کے لیے کھلا رہے گا۔

بہترین کارکردگی مظاہرہ کرنے والے کو گولڈ میڈل کے ساتھ  1,00,000 روپے (صرف ایک لاکھ روپے) کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔دوسرے نمبر پر آنے والے کو چاندی کا تمغہ اور 50,000 روپے (صرف پچاس ہزار روپے) اور تیسرے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کو کانسے کا تمغہ اور 25,000 روپے (صرف پچیس ہزار روپے) کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ اگلے دس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سے ہر ایک کی حوصلہ افزائی  کے لیے  10,000روپے (صرف دس ہزار روپے) کے انعامات سے نوازا جائے گا ۔ مزید برآں، سرفہرست 10فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو 'میرٹ سرٹیفیکیٹ' دیا جائے گا اور تمام شرکاء کو 'شرکت کےلیے سرٹیفکیٹ' ملیں گے۔ نقد انعامات اور تمغے بی ایس ای انویسٹرس پروٹیکشن فنڈ کے ذریعہ اس کے سرمایہ کاروں کی آگاہی کے اقدامات کے حصے کے طور پر فراہم کیے جاتے ہیں۔

شرائط و ضوابط، شیڈول، ایوارڈ اور پیش کیے جانے والے توصیفی اسناد کی تفصیلات https://www.ibbi.gov.in/events/upcoming-events   پر دستیاب ہیں اور کوئز

https://quiz.mygov.in/quiz/3rd-national-online-quiz-on-the-insolvency-and-bankruptcy-code-2016/  

پر کھیلا جا سکتا ہے۔

آئی بی بی آئی کوئز میں حصہ لینے کے لیے ہر کسی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ضابطہ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی اور علم کو فروغ دینے کے ساتھ پرکشش انعامات جیتنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  

U-4315


(Release ID: 1817228) Visitor Counter : 249


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil