سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جموں یونیورسٹی کے نو تقرر شدہ وائس چانسلر پروفیسر اُمیش رائے نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات کی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت کے ذریعے شروع کئے گئے طلباء اور نوجوانوں سے متعلق مختلف نئے اسٹارٹ اپ اور دیگر پروجیکٹوں میں یونیورسٹی کے طلباء کو شامل کرکے سائنس کے نصاب کے انضمام کا مطالبہ کیا


تحقیق و تربیت میں مربوط پروجیکٹوں کے لئے تعاون مانگا اور این ای پی -2020 ، جدید نصاب و طلباء کے لئے نوکری پیدا کرنے والے صلاحیت سازی سیٹ کی ضرورت سے متعلق ایشوز کی ایک وسیع سلسلے پر بات چیت کی

وزیر نے پروفیسر رائے سے کراس –لرننگ کے مقاصد اور نئے خیالات کے رابطے میں آنے کے لئے باوقار یونیورسٹیوں کے ساتھ طلباء کے تبادلہ پروگراموں کا پتہ لگانے اور انہیں نافذ کرنے پر اصرار کیا

Posted On: 15 APR 2022 3:42PM by PIB Delhi

جموں یونیورسٹی کے نوتقرر شدہ وائس چانسلر پروفیسر اُمیش رائے نے سائنس و ٹیکنالوجی  اور ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)و وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایت، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات کی اور ڈاکٹر جتندر سنگھ کی پہل پر سائنس و ٹیکنالوجی کی مرکزی وزارت کے ذریعے شروع کئے گئے طلباء اور نوجوانوں سے متعلق متعدد نئے اسٹارٹ اپ اور دیگر پروجیکٹ ، اسکالرشپ اور فیلو شپ میں یونیورسٹی کے طلباء کو شامل کرکے سائنس کے نصاب کے انضام کی مانگ کی۔

 

01.jpg

 

وائس چانسلر کے طورپر عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر جتندر سنگھ کے ساتھ اپنی پہلی میٹنگ میں پروفیسر رائے نے کہا کہ وہ ڈاکٹر جتندر سنگھ کے سرگرم اور لیک سے ہٹ کر نظریے پر کافی باریکی سے عمل کررہے ہیں۔ جس میں انہوں نے کچھ غیر روایتی فیصلے لیے تھے۔ مثلاً تمام وزارتوں اور محکموں کو ایک چھتری کے نیچے متحد کرنا۔ ڈاکٹر رائے اپنا موجودہ عہدہ سنبھالنے سے پہلے دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سائنس سے متعلق سات مختلف محکموں اور وزارتوں یعنی سائنس و ٹیکنالوجی ، بایو ٹیکنالوجی، سائنس اور صنعتی تحقیقاتی کونسل(سی ایس آئی آر)، ارضیاتی سائنس ، موسمیاتی سائنس محکمہ(آئی ایم ڈی)، ایٹمی توانائی اور خلاء کی مشترکہ میٹنگیں منعقد کرنے کے ڈاکٹر جتندر سنگھ کے فیصلے سے خاص طور سے متاثر تھے۔اس انضمام سے تحقیقاتی پروجیکٹوں میں کم سے کم نقصان یا وسائل کی بربادی کے ساتھ بہتر نتائج حاصل ہوئے۔

وائس چانسلر نے ڈاکٹر جتندر سنگھ سے وزارت میں ان کی رہنمائی میں شروع کئے گئے مستقبل کے کچھ سائنسی پروجیکٹوں میں جموں یونیورسٹی کے طلباء کو شامل کرنے کی گزارش کی۔انہوں نے کہا کہ اس سے آس پاس کے شعبوں میں  طلباء کی بہتر کارکردگی ہوپائے گی۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ نئے وائس چانسلر خود ایک انضمامی نظریے کی تجویز کے ساتھ آئے ہیں، جسے وزیر اعظم  نریندر مودی کی قیادت میں وہ حکومت ہند میں بڑھاوا دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ جناب سنگھ نے کہا کہ انہوں نے محکموں کو الگ الگ پروجیکٹوں کے ساتھ نہیں آنے کے لئے کہا ہے، لیکن جن پروجیکٹوں کو موضوعات پر مبنی ہونا چاہئے اور موضوعات کے مطابق مختلف متعلقہ محکمہ اور وزارت ایک ساتھ ایجنڈے کےلئے متحد ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں تحقیق کو اسٹارٹ اَپس کے ساتھ جوڑا جاناچاہئے اور اسٹارٹ اَپس کو ٹکاؤ بنانے کے لئے نہ صرف اکیڈمک  بہاؤ کو ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہے، بلکہ صنعت کو بھی وسائل کی یکساں سرمایہ کاری کے ساتھ یکساں اسٹیک ہولڈرز بنانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے وائس چانسلر کو بتایا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت نے متعدد کالج  اور یونیورسٹی کے طلباء کے لئے ایک مینٹر شپ پروگرام شروع کیا ہے، جس نے ایک استاد ، ایک امکانی دانشور کا عہدہ لے سکتا ہے اور پھر اسے روزی روٹی سے جڑی مستقل اسٹارٹ اَپ سرگرمی کے لئے تیار کرسکتا ہے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ تعلیم میں ٹیکنالوجی مداخلت اس نسل کے طلباء کے لئے ایک وردان ہے ۔ انہوں نے پروفیسر رائے سےاستاذہ  کو پوری طرح سے اُن طلباء کے ساتھ تال میل رکھنے کے لئے کہا، جو اطلاعات ، سڑک، وسائل اور صلاحیت کی رسائی کے سبب بہت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج اساتذہ کی ذمہ داری ایک ڈگری مہیا کرنے کی رہی ہے، بلکہ زندگی گزارنے کو آسان بنانے کے لئے سکھانے کی ہے۔ یہ تبھی ہوسکتا ہے، جب نوجوان سرکاری نوکری کی رٹ لگانے کے بجائے اپنے لیے روزی روٹی کا ایک مستقل اسٹارٹ اپ ذریعہ تلاش کرنے میں اہل ہو۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ جموں تیزی سے شمالی ہندوستان کے تعلیمی مرکز کے طورپر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے جموں کے متعدد تعلیمی اداروں  ، جیسے انڈین انسٹی آف ٹیکنالوجی، انڈین انسٹی آف ماس کمیونیکیشن ، ایمس ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹر گریٹیو میڈیسن، کٹھوعہ کے بھدیروا میں انڈسٹریل بایوٹیک پارک میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی الٹی ٹیوڈ میڈیسن اور جموں سینٹر یونیورسٹی میں شمالی ہندوستان کے پہلے خلائی مرکز کے درمیان وسیع انضمام کی اپیل کی۔

قومی تعلیمی پالیسی -2020 کے ایشو پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج کہا کہ این ای پی -2020 کا دوہرا مقصد برسوں سے چلے آرہے پچھلے تضادات کو دور کرنا اور موجودہ وقت کے انتظامات کو پیش کرنا ہے، جو موجودہ عالمی رجحانات کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہے۔

 

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 4311)

 



(Release ID: 1817226) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil