وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سیشیلز کوسٹ گارڈ کے عملے کا سمندر سے طبی انخلاء

Posted On: 14 APR 2022 9:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 14 اپریل          ہندوستانی بحریہ کی جنوبی بحری کمان کےآئی این ایس گروڈا کے ایک ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) نے 14 اپریل 2022 کو سیشلز کوسٹ گارڈ (ایس سی جی ایس) کا جہاز زوروسٹر کے ایک خاتون عملے کے طبی انخلاء (میڈی ویک) کا کام  انجام دیا۔ آئی این ایس شاردا اور کوچی سے وکٹوریہ، سیشلز کے سمندری سفر پر تھا۔ 14 اپریل کو تقریباً 0930 بجے، Zoroaster ایس سی جی ایس زوروسٹر کے عملے کے ایک رکن نے پیٹ میں شدید درد کی اطلاع دی اور اسے مزید طبی انتظام اور انخلاء کے لیے کشتی کے ذریعہ آئی این ایس شاردا منتقل کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix10NIA.jpeg

اطلاع ملنے پر فوری طور پر کوچی میں مقامی طور پر تیار کردہ ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) اور سیکنگ 42سی ہیلی کاپٹر کو طبی انخلاء کے لیے تیار کیا گیا۔ 1233 بجے، بحریہ کے میڈیکل آفیسر کے ساتھ ایک اے ایل ایچ ہیلی کاپٹر نے آئی این ایس گروڈا سے اڑان بھری تاکہ آئی این ایس  سے ملاقات کی جائے جو مینی کوائے جزیرہ سے تقریباً 15 کلومیٹر شمال میں تھا۔ ہوائی جہاز 1650 بجے مریض کے ساتھ گروڈ میں واپس اترا۔ مریض کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعہ آئی این ایچ ایس سنجیوانی لے جایا گیا۔ مریض نگرانی  کی جا رہی ہے اور اس کی حالت 'مستحکم' ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا 

U-4321​​​​​​​


(Release ID: 1817225) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Marathi