الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے پورکرمیکاؤں کے ساتھ امبیڈکر جینتی منائی


کاشی وشوناتھ اور ویلاری امّن مندر کا دورہ کیا

نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کی طالبات سے بات چیت کی

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مساوات کے نظریے کو نریندر مودی حکومت کے ذریعہ پالیسی سازی میں سب کا ساتھ ،سب کا وکاس پر زور دے کر حقیقت میں بدلا جا رہا ہے: راجیو چندر شیکھر

Posted On: 14 APR 2022 5:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 14 اپریل     مساوات ہماری آئینی جمہوریت کا بنیادی پہلو ہے۔ ڈاکٹر بھیم راؤ امیڈکر کے مساوات کے نظریے کو نریندر مودی حکومت کے ذریعہ پالیسی سازی میں  سب کا ساتھ سب کا وکاس پر زور دے کر وژن کو حقیقت میں بدلا جا رہا ہے۔

ہر فرد  کی دیکھ بھال کرنا –  انتودیہ کا فلسفہ پالیسی سازی اور تمام فائدہ مند اسکیموں کی رہنمائی کرتا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے الیکٹرانکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہنر مندی اور انٹرپرینیورشپ جناب راجیو چندر شیکھر نے بنگلورو میں خواتین کے لیے  نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں امبیڈکر جینتی کی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت اور انتظامیہ نے ہر سرکاری پروگرام میں ایمانداری ، اثر اور سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نقطہ نظر میں نئے معیارات قائم کیے ہیں۔

اس موقع پر موجود طلباء، اساتذہ اور حکام کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ’’ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر – ہندوستانی آئین کے معمار نے  قوم کی تعمیر کو خصوصی اہمیت دی ۔ آئین میں درج مساوات کے بنیادی حق کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے ذکر کیا کہ یہ مذہب، ذات، رنگ، عقیدہ یا جنس سے قطع نظر مساوات فراہم کرتا ہے۔ ایک متنوع قوم ہونے کے ناطے ہم مختلف جغرافیائی خطے میں رہ رہے ہیں لیکن ہم سب کی ایک مشترکہ شناخت ہے جو ہندوستانی ہونے کی شناخت ہے۔ انہوں نے امبیڈکر جینتی اور مہاویر جینتی پر سب کو مبارکباد دی۔ انہوں نے نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (این ایس ٹی آئی) کے طلباء کے ذریعہ منعقد کی گئی نمائش کا جائزہ لیا اورانہیں مسابقتی رہنے کے لیے مسلسل اپنی مہارت کوبروئے کار لانے کے لیے  ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے تیزی سے ڈیجیٹل کاری کے ذریعہ نشان زد آج کے دور میں ڈیجیٹل ہنر سیکھنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید تصدیق کی کہ ہنر مندی کے مزید مواقع پیدا کرکے خواتین کو بااختیار بنانا نریندر مودی حکومت کے لیے اعتماد کا پہلو ہے۔

وزیر موصوف اس کے بعد آسٹن ٹاؤن روانہ ہوئے جہاں انہوں نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کاشی وشوناتھ اور ویلاری امّن مندر کا بھی دورہ کیا اور پورکرمیکاؤں کے ساتھ دن کا کھانا کھایا ۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  

U-4320

 

 

 

 

 

 

 


(Release ID: 1817221) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu