وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم جناب نریندر مودی 20 ؍اپریل کو گاندھی نگر میں عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراع سربراہ اجلاس کا افتتاح کریں گے

Posted On: 15 APR 2022 7:34PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی 20 اپریل کو گاندھی نگر، گجرات میں تین روزہ عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراع کا افتتاح کریں گے

آیوش کی وزارت 2022کیلئے سب سے زیادہ اہم اس کانفرنس میں صنعتوں کے اکابرین، ماہرین تعلیم اور اسکالرز شرکت کریں گے اور روایتی ادویات اور طریقہ علاج کو فروغ دینے کے راستے تلاش کرنے کے لئے تبادلۂ خیال کریں گے۔ چوٹی کانفرنس میں 5 مکمل اشجلاس، 8 راؤنڈ ٹیبل، 6 ورکشاپ، 2 سمپوزیم ہوں گے اور 90مقررین اور 100 نمائش کار حصہ لیں گے۔ مقررین اور سفارت کار ، سفارت خانوں، صنعتوں اور اعلیٰ کارپوریٹ اداروں سے آئیں گے۔

 

چوٹی کانفرنس کا ایک مقصد ہندوستان کو آیوش کا عالمی مرکز بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔ حالیہ برسوں میں ہندوستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ کی بندشوں کو ہٹائے جانے کے بعد بے پناہ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ آیوش کی وزارت اس موقع کو بروئے کار لاتے ہوئے مقررہ نشانوں کے ساتھ اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ روایتی طریقہ علاج کو فروغ دیا جا سکے۔

 

اس پروگرام کے اعلانات پر اظہار خیال کرتے ہوئے آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال      نے کہا کہ ہمیں عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراع چوٹی کانفرنس 2022 کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے، جس میں ملک کے ممتاز اسٹارٹ اپس، صنعت کار، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور دیگر قومی اور بین الاقوامی فریق یکجا ہوں گے اور اختراع اور صنعت کاری پر ایک منفرد پروگرام کا حصہ بنیں گے تاکہ ہندوستان کو آیوش کا عالمی مرکز بنایا جا سکے۔

 

آیوش سیکٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارا مہندر بھائی کالو بھائی نے کہا کہ جب ہم صحت مند اور متوازن رہیں گے، تو ہم اپنے خوابوں کو پورا کرنے اور معاشرے کے حصہ کے طور پر اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آیوش طریقہ علاج میں صحت مند رہنے کے لئے خوراک پر خاص زور دیا جاتا ہے۔ اس میں  ہمیں کئی سادہ سے طریقے بتائے جاتے ہیں، جو ہمیں اپنی ذات سے جوڑتے ہیں۔

 

روایتی طریقہ علاج کے ڈبلیو ایچ او گلوبل سنٹر کے لئے بھومی پوجن کی رسم     19 اپریل کو جام نگر ، گجرات میں ہوگی۔۔ یہ مرکز دنیا کے روایتی طریقۂ علاج کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے صحت نگہداشت کا عالمی مرکز بنے گا۔ اس کے ذریعے ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک کو مدد بھی دی جائے گی تاکہ مثبت صحت کو دنیا بھر میں پھیلایا جا سکے۔

****************************

 

ش ح-ع س-ک ا


(Release ID: 1817198) Visitor Counter : 163