وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم مودی نے نئی دلی میں پردھان منتری سنگرہالیہ کا افتتاح کیا


یہ میوزیم ہر حکومت کی مشترکہ وراثت کا زندہ و جاوید عکس ہے: جناب نریندر مودی

یہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کو اعتماد بخشتا ہے کہ ایک عام خاندان میں پیدا ہونے والا شخص بھی   ہندوستان کے جمہوری نظام میں اعلیٰ  ترین مقام پر پہنچ سکتا ہے: جناب نریندر مودی

آج میوزیم کا افتتاح ہندوستان کی جمہوری اور اس کی مالا مال جمہوری روایات کا جشن منانے کا موقع ہے:جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 14 APR 2022 6:00PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلی میں پردھان منتری سنگرہالیہ کا افتتاح کیا۔

ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشنن ریڈی، ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی، ثقافت اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال، نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری کی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئر پرسن جناب نریندر مشرا، سابق وزراء اعظم کے رشتے دار اور بڑی تعداد میں دیگر اکابرین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے آج منائے جا رہے کئی تہواروں کا ذکر کیا۔ انہوں نے بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ  دستور، جس کےبابا صاحب امبیڈکر خاص معمار تھے، اسی دستور نے ہمیں پارلیمانی نظام کی بنیاد فراہم کی۔ اس پارلیمانی نظام کی خاصی ذمہ داری ملک کے وزیراعظم کے دفتر پر عائد ہوتی ہے۔  یہ میری خوش قسمتی ہے کہ آج مجھے وزیراعظم میوزیم قوم کے لئے وقف کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر موجود سابق وزراء اعظم کے رشتے داروں کو بھی مبارکباد دی

وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ ‘‘ قوم جب آزادی کا امرت مہوتسو منا رہی ہے، ایسے وقت میں یہ میوزیم ایک بڑی ترغیب بن کر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان 75 برسوں میں ملک نے کئی فخریہ لمحات دیکھے ہیں۔۔ ان لمحوں  کی تاریخ کے جھروکے سے زبردست اہمیت ہے۔

وزیراعظم نے آزادی کے بعد سے تمام حکومتوں کی دین کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ہندوستان میں قائم ہوئی ہر حکومت نے ملک کو اُس مقام    پر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے، جہاں  آج ملک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بات کئی مرتبہ لال قلعے سے دوہرا چکا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میوزیم ہر حکومت کے مشترکہ ورثے کا عکاس ہے۔ ملک کے ہر وزیراعظم نے آئینی جمہوریت کے مقاصد کو حاصل کرنے کی جانب زبردست کام کئے ہیں۔  وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یاد کرنے کا مطلب ہے ، آزاد ہندوستان کے سفر کو جاننا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والے لوگ ملک کے سابق وزراء اعظم کی دین کو جان سکیں گے اور ان کے پس منظر اور اس کی جدوجہد سے آگاہ ہوں گے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ بہت سے وزرائے اعظم کا تعلق عام خاندانوں سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لیڈروں کا انتہائی غریب کسان خاندانوں سے وزیر اعظم کے عہدے تک پہنچنا ہندوستانی جمہوریت اور اس کی روایات میںیقین کو تقویت بخشتا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اس سے ملک کے نوجوانوں کو یہ اعتماد بھی ملتا ہے کہ ایک عام خاندان میں پیدا ہونے والا فرد بھی ہندوستان کے جمہوری نظام میں اعلیٰ عہدوں تک پہنچ سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ میوزیم نوجوان نسل کے تجربات کا دائرہ وسیع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو آزاد ہندوستان کے اہم مواقع کے بارے میں جتنا زیادہ علم ہو گا ان کے فیصلے اتنے ہی زیادہ مناسب ہوں گے۔

ہندوستان کی شاندار تاریخ اور خوشحال زمانے کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہندوستان کے ورثے اور اس کے حال کی صحیح تصویر کے تعلق سے بیداری عام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے چوری شدہ ورثے کو واپس لانے کے لئے حکومت کی کوششیں، شاندار ورثے کے مقامات کا جشن منانا، جلیانوالہ میموریل جیسی جگہوں پر حرّیت پسندوں کییادوں کو محفوظ کرنا، بابا صاحب کییاد میں پنچ تیرتھ کا اہتمام ، فریڈم فائٹر میوزیم اور قبائلی تاریخ کا میوزیم اسی سمت میں اٹھائے جانے والے قدم ہیں۔

 

مکمل پریس ریزرہ کے لےایہاں کلک کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015SPO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QOF2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MD6G.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QT4O.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005JYEG.jpg

مرکزی وزیر جناب جی کے ریڈی نے اس موقع پر  کہا کہ ’’آج ہندوستانی آئین کے بانی جناب بی آر امبیڈکر کا یوم پیدائش ہے۔ بابا صاحب کا دیا ہوا آئین 26 جنوری 1950 کو اپنایا گیا تھا، لیکن حقیقی معنوں میں اس کا نفاذ 2019 میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد ہی ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "آج میوزیم کا افتتاح ہندوستان کی خوبصورتی اور اس کی بھر پور جمہوری روایات کا جشن ہے"۔ وزیر ثقافت نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے ایک حقیقی اور توانائی و جوش سے بھری جمہوریت ہونے کی وجہ سے آج ایک عام خاندان سے تعلق رکھنے والا شخص اس ملک کا وزیر اعظم ہے اور اس نے مثالی قیادت پیش کی ہے۔ یہ اس ملک کی جمہوریت کی طاقت، اہمیت اور عظیم قوت کی علامت ہے۔

 

این ایم ایم ایل کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرپرسن جناب نریپیندر مشرا نے اپنے استقبالیہ خطبے میں کہا کہ آنے والے دنوں میں اس سنگرہالیہ کی شناخت ایوان جمہوریت کے طور پر کی جائے گی۔ این ایم ایم ایل کی ایگزیکٹو کونسل کے وائس چیئرمین جناب اے سوریا پرکاش نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

 

پردھان منتری سنگرہالیہ آزادی کے بعد سے ہندوستان کے ہر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور اس بات کا بیانیہ ریکارڈ ہے کہ کس طرح ہر ایک نے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ پردھان منتری سنگرہالیہ نے  مواد کے فرق اور ڈسپلے کی بار بار کی گردش کا احاطہ کرنے کے لئے ٹیکنالوجی پر مبنی انٹرفیس کی خدمات لی ہیں۔

 

موlزیم کی مکمل تفصلاrت کے لےiیہاں کلک کریں۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا

 


(Release ID: 1816941) Visitor Counter : 192


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil