سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے 132ویں یوم پیدائش پر قوم نے خراج عقیدت پیش کی
Posted On:
14 APR 2022 3:20PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کی قیادت میں آج ملک نے بھارت رتن بابا صاحب بی آرامبیڈکر کو ان کو 132ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کی۔صدر جمہوریہ نے آج صبح سنسد بھون لان میں بابا صاحب کے مجسمے کی گل پوشی کی۔
نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر جناب اوم بڑلا نے بھی ہندوستانی آئین کے بانی ڈاکٹر امبیڈکر کو گلہائے عقیدت پیش کئے۔
سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار و دیگر مرکزی وزراء، اہم شخصیتوں نے بھی خراج عقیدت پیش کی۔
اس تقریب کا انعقاد سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے ذریعے کیا گیاتھا۔
**********
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 4289)
(Release ID: 1816898)
Visitor Counter : 182