وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

تیسرا ایئر فورس مارشل ارجن سنگھ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 2022

Posted On: 14 APR 2022 11:44AM by PIB Delhi

تیسرا ایئر فورس مارشل ارجن سنگھ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 18 سے 23 اپریل 2022 تک نمبر 3 بیس ریپیئر ڈپو (BRD) چندی گڑھ میں منعقد کیا جانا ہے۔ ایئر فورس اسپورٹس کنٹرول بورڈ (AFSCB) 2018 سے ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہا ہے۔ ایئر آفیسر انچارج ایڈمنسٹریشن 18 اپریل 2022 کو افتتاحی تقریب کے دوران مہمان خصوصی ہوں گے، جب کہ چیف آف دی ایئر اسٹاف 23 اپریل 2022 کو اختتامی تقریب کی صدارت کریں گے۔ 

اس باوقار ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کے لیے ہندوستان اور بیرون ملک سے 12 نامور ٹیموں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں رائل کینیڈین، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی فضائیہ کی ہاکی ٹیمیں شامل ہیں۔

فضائیہ کے مارشل ارجن سنگھ کا ہاکی کے کھیل سے جنون بے مثال تھا۔ وہ نہ صرف جنگوں میں بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی فضائی جنگجوؤں کے لیے ایک تحریک تھے۔ ایئر فورس کے مارشل کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات سال 2019 میں دوسرے ایئر فورس مارشل ارجن سنگھ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے ذریعے منائی گئی تھیں جس میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ایئر فورس ہاکی ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ اس نے ٹورنامنٹ کو ایک بین الاقوامی ایونٹ بنا دیا تھا۔ انٹیگریٹڈ کوچ فیکٹری (چنئی) اس ایڈیشن کا فاتح تھا۔ مارشل کا یوم پیدائش 15 اپریل کو ہے۔

آئی اے ایف مسلسل ایسے ایتھلیٹس تیار کر رہا ہے جنہوں نے مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے اور ملک اور آئی ایف ایف کا نام روشن کیا ہے۔

 

 

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 4282


(Release ID: 1816775) Visitor Counter : 132


Read this release in: Bengali , English , Hindi , Tamil