وزارت خزانہ

سرکاری قرض پر اسٹیٹس پیپر کا 10واں اور 11واں ایڈیشن

Posted On: 13 APR 2022 6:00PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے آج سرکاری قرض پر اسٹیٹس پیپر کا دسواں اور گیارہواں ایڈیشن جاری کیا جو حکومت ہند کے مجموعی قرضوں کی صورت حال کا تفصیلی تجزیہ پیش کرتا ہے۔ مرکزی حکومت 2010-11 سے سرکاری قرض پر اسٹیٹس پیپر جاری کرتی آ رہی ہے۔

یہ پیپر 2019-20 اور 2020-21 کے دوران قرض کی کارروائیوں کا تفصیلی حساب اور بین الاقوامی سطح پر قبول شدہ قرض کی کارکردگی کے اشاریوں کی بنیاد پر عوامی قرض کے پورٹ فولیو کی صحت کا جائزہ فراہم کرکے شفافیت کو بڑھاتا ہے۔ حکومت کے قرض کا پورٹ فولیو ایک جوکھم پروفائل سے متصف ہوتا ہے۔ قرض کی پائیداری کے روایتی اشارے، یعنی قرض/ جی ڈی پی کا تناسب، محصول کی وصولیوں پر سود کی ادائیگی، قلیل مدتی قرضوں کے حصص/ بیرونی قرضوں/ کل قرضوں میں ایف آر بی اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ حکومت کا قرض پروفائل قرض کی پائیداری کے پیرامیٹرز کے لحاظ سے بہتر ہے۔ اس پیپر میں مرکزی حکومت کی درمیانی مدت کے قرض کے انتظام کی حکمت عملی کا ایک باب بھی شامل ہے۔

اسٹیٹس پیپر وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے:

https://dea.gov.in/public-debt-management

**************

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 4283



(Release ID: 1816739) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi