وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

پیرس میں 20ویں ہند-فرانس جوائنٹ اسٹاف مذاکرات کا انعقاد

Posted On: 14 APR 2022 10:56AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 14 اپریل ہند-فرانس جوائنٹ اسٹاف مذاکرات کا 20 واں ایڈیشن 12-13 اپریل 2022 کو پیرس، فرانس میں منعقد ہوا۔اجلاس کی مشترکہ صدارت ایئر وائس مارشل بی منی کانتن،اسسٹنٹ چیف آف انٹیگریٹڈ اسٹاف، انٹلی جینس سینٹر(فوجی تعاون) ہیڈ کوارٹر، مربوط دفاعی عملہ (ایچ کیو  آئی ڈی ایس) اور دو طرفہ تعاون کے سربراہ جنوبی/اسٹاف ہیڈکوارٹر بریگیڈیئر جنرل ایرک پیلٹیئر نے کی ۔

ملاقات دوستانہ، گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ مذاکرات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے موجودہ میکانزم کے دائرہ کار میں نئے اقدامات اور جاری دفاعی مصروفیات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ہند-فرانس جوائنٹ اسٹاف مذاکرات ایک ایسا فورم ہے جو دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک اور آپریشنل سطحوں پر باقاعدہ مذاکرات کے ذریعہ  دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2GX3.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-4267


(Release ID: 1816729) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Bengali