اقلیتی امور کی وزارتت
جناب ایس اقبال سنگھ لال پورانے قومی اقلیتی کمیشن کے صدر کے طور پر اپنی ذمہ داری سنبھالی
Posted On:
13 APR 2022 4:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی:13؍اپریل2022:
جناب ایس اقبال سنگھ لال پورا نے اقلیتی امور کی وزارت کے نوٹیفکیشن مورخہ 12 اپریل 2022ء کے مطابق قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم)کے صدر کے طور پر پھر سے نامزد کئے جانے کے بعد آج نئی دہلی میں قومی اقلیتی کمیشن کے صدر کے طورپر اپنا چارج سنبھال لیا۔ قومی اقلیتی کمیشن کے صدر کے طورپر اپنی پچھلی مدت کار کے دوران انہوں نے تمام اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک مرکوز نظریے کے ساتھ مسلسل لگاتار کوششیں کی، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اقلیتوں کی شکایات کا ازالہ ہو اور وہ سرکار کے ذریعے چلائی جانے والی فلاحی اسکیموں کا فائدہ ضرور اٹھائیں۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 4256)
(Release ID: 1816570)
Visitor Counter : 159