نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پیرا اولمپکس ڈبل میڈلسٹ سنگھ راج نے وزیراعظم کی ‘‘ میٹ دی چمپئنز’’ مہم کو جموں و کشمیر تک پہنچایا


انہوں نے اسے طلبہ کے لئے ‘‘ متوازن خوراک’’ کی بر موقع معلومات حاصل کرنے کا موقع قرار دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 APR 2022 3:40PM by PIB Delhi

ایک ایسے وقت میں جب وزیراعظم کی جانب سے ‘‘ میٹ دی چمپئنز’’ کی منفرد مہم پورے ملک میں بتدریج مستحکم ہو رہی ہے، جس میں اسکولوں کا دورہ کیا جاتا ہے۔ مایہ ناز شوٹر سنگھ راج  ادھانا نے اسے مزید آگے بڑھایا اور 12 اپریل کو جموں و کشمیر کے طلبہ تک پہنچے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ERIJ.jpg

پیرا اولمپکس میں 2 تمغے حاصل کرنے والے سنگھ راج نے جو پیرا اولمپکس 2021 سے چند مہینے پہلے کووڈ-19 سے متاثر ہو گئے تھے، متوازن خوراک کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جس سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے اور جسم صحت مند رہتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023SV3.jpg

انہوں نے کہا کہ صحت مند جسم اور پختہ ارادے کے ساتھ ہم آدھی لڑائی تو پہلے ہی جیت جاتے ہیں اور میں نے بچپن سے یہی سیکھا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZGWI.jpg

وزیراعظم نریندر مودی کی مہم کو سراہتے ہوئے پیرا اولمپکس میڈلسٹ نے کہا کہ بچے کسی بھی ملک کا مستقبل ہوتے ہیں اور    اس طرح کے پروگرام انہیں بہتر اور چاق و چوبند بنانے کے لئے تغذیہ کا کام کرتے ہیں۔ادھانا نے کہا کہ  یہ وزیراعظم کی طرف سے شروع کیا گیا قابل ذکر پروگرام ہے، جس سے میرے خیال میں ہندوستان کے بچوں کو    متوازن خوراک     اور تغذیہ کے بارے میں    براہ راست     جانکاری حاصل ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ اس سے ہم جیسے ایتھلیٹوں کو ان بچوں سے ملنے اور ہمارے سفر کے بارے میں اور تغذیہ اور سوچ کے بارے میں سوالوں کے جوا ب دینے کا موقع ملتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043UI0.jpg

انہوں نے کہا کہ مجھے رام نگر کی مقدس زمین پر آکر بے حد خوشی ہوئی ہے اور انہوں نے جس طرح سے میری میزبانی کی اور طلبہ نے جو جوش و خروش دکھایا اس سے میں بہت متاثر ہوا ہوں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0058XLS.jpg

کھیلوں، خوراک اور فٹنس پر بات چیت کے علاوہ پیرا اولمپکس کھلاڑی نے طلبہ کے ساتھ والی بال بھی کھیلا، جس سے طلبہ میں بہت زیادہ جوش و خروش بھر گیا۔ گورنمنٹ ماڈل  ہائر سکنڈری اسکول، رام نگر کی  گیارہویں کلاس کی طالبہ مسکان نے کہا کہ یہ ایک یادگار تجربہ تھا، جب ہمیں ان سے ملنے کا موقع ملا اور ان کے مشورے ہمیں صرف آج نہیں، بلکہ آنے والے برسوں میں   بھی مدد یتے رہیں گے۔

 

اسی دوران گورنمنٹ ماڈل ہائر سکنڈری اسکول، رام نگر، اودھم پور ضلع، جموں و کشمیر میں ہونے والے اس پروگرام میں ریاست بھر کے 75 اسکولوں سے 200 شرکاء آئے۔

 

یہ منفرد پروگرام نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت اور   وزارت تعلیم نے مشترکہ طور پر منعقد کیا ہے اور حکومت  کے آزادی کا امرت مہوتسو کا حصہ ہے۔

****************************

ش ح-ع س-ک ا

U-4249

 


(ریلیز آئی ڈی: 1816510) وزیٹر کاؤنٹر : 149
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil