خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 خواتین اور بچوں کی ترقی  کی وزارت کل بھوبنیشور میں ریاستی سرکاروں اور مشرقی خطے کے شراکت داروں کے ساتھ زونل میٹنگ کرے گی


نقص تغذیہ کی تشویش کو دور کرنے اور خواتین اور بچوں کی ترقی، انہیں با اختیار بنانے اور ان کے تحفظ  کے لئے حکمت عملی پر مبنی طریقہ کار  سے متعلق زونل کانفرنسز کے ذریعہ ریاستی سرکاروں اور شراکت داروں کے ساتھ رابطہ

Posted On: 12 APR 2022 2:45PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت 13  اپریل 2022  کو بھوبنیشور میں ریاستی سرکاروں اور  مشرقی  خطے کے  شراکت داروں کے ساتھ زونل میٹنگ کرے گی۔ اس میٹنگ میں چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، اڈیشہ ، جھار کھنڈ  اور بہار کی ریاستیں  شرکت کریں گی۔ حال ہی میں شروع کئے گئے تین مشن – پوشن 2.0، واتسلیہ اور شکتی  کے بہترین اثرات کو یقینی بنانے  کے لئے خواتین اور بچوں کی  ترقی کی وزارت نے  ملک کے ہر خطے میں شراکت داروں اور ریاستی سرکاروں کے ساتھ  سلسلے وار  زونل سطح پر   صلاح ومشورے  شروع کئے ہیں۔ بھوبنیشور میں زونل میٹنگ  اس سلسلے  کی  پانچویں اور   آخری میٹنگ  ہے۔ اس طرح کی پہلی میٹنگ 2  اپریل کو چندی گڑھ میں ہوئی تھی جب کہ دوسری  4  اپریل کو بینگلورو میں ، تیسری  10  اپریل کو  گوہاٹی میں  اور  12  اپریل 2022  کو ممبئی میں چوتھی میٹنگ ہوئی تھی۔

خواتین اور بچوں کے تحفظ اور انہیں با اختیار بنانا  ملک کی  پائیدار اور  مساوی ترقی کے لئے اہم ہے۔  ہندوستان کی  آبادی   میں  خواتین اور بچوں  کی  حصہ داری  67.7  فیصد  ہے۔ ایک صاف  اور  پوری طرح  محفوظ  ماحول میں ان کی  مجموعی ترقی کو یقینی بنانا ملک کی  مجموعی  اور پائیدار ترقی کے لئے اہم ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی  میں  مرکزی کابینہ نے  حال ہی میں  وزارت  کی  تین اہم  بڑی اسکیموں کو منظوری دی ہے، جنہیں مشن موڈ میں نافذ کیا جائے گا۔ یہ  اسکیمیں ہیں، مشن پوشن 2.0، مشن شکتی اور مشن  واتسلیہ۔ یہ تین مشن 15 ویں مالیاتی  کمیشن مدت  یعنی 22-2021  سے  26-2025   کی مدت کے دوران نافذ کئے جائیں گے۔ بڑے مشنوں کے تحت  ان اسکیموں کے اخراجات مرکز برداشت کرے گا، جو  فی لاگت حصہ داری ضابطوں کے مطابق  لاگت حصہ داری کی بنیاد پر ریاستی سرکاروں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی  انتظامیہ کی جانب سے نافذ کی گئی ہیں۔ اسکیم سے متعلق رہنما خطوط  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشترک کئے جارہے ہیں۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کا بنیادی مقصد خواتین اور بچوں کے لیے ریاستی کارروائی میں فرق کو  دور کرنا ہے اور بین وزارتی اور بین شعبہ جاتی   تبدیلی کو فروغ دینا ہے تاکہ  صنفی مساوات اور بچوں پر مبنی قوانین، پالیسیاں اور پروگرام بنائے جاسکیں  اور خواتین اور بچوں کو ایک ایسا ماحول فراہم کیا جاسکے جو قابل رسائی، قابلِ اعتماد، اور ہر قسم کے امتیازی سلوک اور تشدد سے پاک ہو۔ اس سمت میں، وزارت کی اسکیموں کے تحت مقاصد کو ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعاون سے حاصل ہونے کی امید ہے، جو نچلی سطح پر اسکیموں کے نفاذ کے لیے ذمہ دار ہیں۔

زونل  کانفرنسوں کا مقصد ریاستی حکومتوں اور شراکت داروں  کو وزارت کے 3  اہم مشنوں کے تئیں حساس بنانا ہے تاکہ امداد باہمی  کی وفاقیت کے حقیقی جذبے  کے تحت اگلے 5 سالوں میں منصوبوں کے مناسب نفاذ میں سہولت فراہم کی جا سکے اور یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سماجی تبدیلی کے وژن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ یہ مشن ملک کی خواتین اور بچوں کی بھلائی کے لیے  ہیں ۔

مشن پوشن 2.0 ایک مربوط غذائی امدادی پروگرام ہے۔ یہ بچوں، نوعمر لڑکیوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں میں غذائیت کے عنصر  اور اس کی تقسیم میں اسٹریٹجک تبدیلی کے ذریعے غذائی قلت کے چیلنجوں سے نمٹنے کی کوشش کرتا ہے، اور صحت، تندرستی اور قوت مدافعت کو پروان چڑھانے والے طریقوں کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔سپلیمنٹری نیوٹریشن پروگرام کے تحت  پوشن 2.0 خوراک کے معیار اور  اس کی فراہمی  کو بہتر بنانے کی کوشش کرے گا۔ پوشن 2.0  اپنی  نگرانی کے تحت   3 اہم پروگراموں/ اسکیموں کا احاطہ کرے گا جن میں، آنگن واڑی خدمات، نوعمر لڑکیوں کے لیے اسکیم اور پوشن ابھیان شامل ہیں۔

مشن شکتی خواتین کی مربوط دیکھ بھال، تحفظ، بازآبادکاری اور بااختیار بنانے کے لئے ایک مربوط شہری- لائف سائیکل سپورٹ کا تصور پیش کرتا ہے  کیونکہ  وہ اپنی زندگی کے مختلف مراحل سے گزرتی ہیں۔ مشن شکتی کی دو ذیلی اسکیمیں 'سنبل' اور 'سمرتھیا' ہیں۔ جہاں "سنبل" ذیلی اسکیم خواتین کے تحفظ کے لیے ہے، وہیں "سمرتھیا" ذیلی اسکیم خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہے۔

مشن وتسالیہ کا مقصد، ملک کے ہر بچے کے لیے صحت مند اور خوشگوار بچپن کو یقینی بنانا ہے۔ بچوں کی نشوونما کے لیے ایک حساس، معاون اور ہم آہنگ ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا؛ جوینائل جسٹس ایکٹ 2015 کے مینڈیٹ کو پورا کرنے میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرنا؛ ایس ڈی جی کے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔ مشن وتسالیہ کے تحت اجزاء میں قانونی اداروں ، خدمات کی فراہمی کے ڈھانچے؛ ادارہ جاتی دیکھ بھال/خدمات؛ غیر ادارہ جاتی کمیونٹی پر مبنی دیکھ بھال؛ ہنگامی رابطہ کی خدمات؛ تربیت اور صلاحیت کی تعمیر کو شامل  کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ح ا۔ ق ر

4232-U


(Release ID: 1816305) Visitor Counter : 137