جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ہندوستان 2024  تک ہر گھر کے لئے نل کا پانی فراہم کرنے کے ہدف کو حاصل کرلے گا ، جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کا بیان

Posted On: 12 APR 2022 4:14PM by PIB Delhi

جل شکتی  کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت  نے آج  ملک میں پانی سے متعلق  امور  کو حل کرنے کے لئے گراؤنڈ واٹر پر انحصار کو  کم کرنے اور پانی کے تحفظ، اس کی  ری سائیکل اور  بارش کے پانی کو جمع کرنے کی  وکالت کی ہے۔ آج ممبئی میں  ‘‘انڈیا واٹر ویژن 2040  اینڈ  بیونڈ ’’کے عنوان سے پانی سے متعلق  ایک قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب شیخاوت  نے کہا کہ ہندوستان میں پانی کی  فی کس دستیابی گھٹ رہی ہے اور  ہندوستان جلد ہی  ایک ایسا ملک بن سکتا ہے جہاں پانی  کی قلت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ  تقریبا  50  سال پہلے  ہندوستان میں پانی کی فی کس  دستیابی 5  ہزار کیوبک میٹر  تھی۔ یہ  آبادی کے بڑھنے اور پانی کے استعمال کی وجہ سے  15 سو کیوبک میٹر  تک کم  ہو گئی۔

 جناب شیخاوت نے مزید کہا کہ   پانی کی قلت کے اعتبار سے  ہندوستان کے لئے  چیلنجز  زیادہ پیچیدہ  بن گئے ہیں اور اس کی وجہ  جغرافیائی  تنوع  اور  عالمی سطح  پر آب وہوا میں تبدیلی  ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ہندوستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور  آنے والے سالوں میں ملک میں پانی  مانگ میں  مزید  اضافہ  ہو گا۔

بارش کے پانی  کو جمع کرنے کی  وکالت کرتے ہوئے جناب شیخاوت  نے کہا کہ ہمارے ملک میں  سالانہ اوسطا  بارش  1184 ایم ایم ہے۔ انہوں نے کہا کہ  تقریبا 4 ہزار  بلین  معکب میٹر  کے بقدر پانی  سالانہ  زمین پر گرتی برش  یا برف   سے حاصل ہوتا ہے۔ اور بارانی پانی کو  بروئے کار لا کر  تقریبا  دو ہزار  بلین معکب میٹر   کے بقدر  پانی حاصل ہوتا ہے۔ ہماری  مجموعی  آبی ذخیرہ  صلاحیت  سطح  زمین پر  300  بلین معکب   میٹر  سے کم  کی ہے ، یہ چیلنج  اپنے آپ  میں ایک بڑا موقع  فراہم کرتی ہے کہ  بارانی پانی کو بروئے کار لائیں اور پانی  تحفظ کریں۔

جل شکتی کے وزیر نے کہا کہ  ایک ملک کی حیثیت سے  ہندوستان  کا شمار   زمینی پانی  کے  سب سے   زیادہ صارفین میں  ہوتا ہے اور  ہم  کو  اس وسیلے پر  اپنے  انحصار کو کم  کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ  ملک میں  پانی کو قابل استعمال بنانے  کی حوصلہ   افزائی کرنی چاہئے۔

جل جیون مشن کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب شیخاوت نے کہا کہ ہندوستان  2024  تک  ملک کے ہر گھر میں  نل کا پانی فراہم کرنے کے اپنے   ہدف  کو  یقینی طور پر حاصل کرلے گا۔ انہوں نے بتایا کہ  ہریانہ ، تلنگانہ اور گوا  سمیت  کئی ریاستوں نے پہلے ہی  اپنے 100  فیصد  اہداف  حاصل کرلئے ہیں۔ جل شکتی  کے وزیر  نے مزید بتایا کہ  2019  میں  16.5  فیصد  گھروں کو  نل کے پانی    تک رسائی حاصل تھی۔ اب اس  میں 50  فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

 مرکزی وزیر جناب شیخاوت  نے کہا کہ  وزیراعظم جناب نریند ر مودی نے  ملک کے  سبھی سرپنجوں سے  اپیل کی ہے کہ وہ  پانی سے متعلق امور سے تبادلہ خیال کی غرض سے ایک گرام سبھا  منعقد کریں۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ  ملک کے 250 ضلعوں کی  پانی  کمی  کے ضلعوں کے طور پر شناخت کی گئی ہے اور  ان ضلعوں میں   پانی  کے روایتی وسائل  کے تحفظ پر  زور دیا جا رہا ہے۔

 گزشتہ  دو سال میں  ملک کے 700  ضلعوں میں پانی کے تحفظ  سے متعلق  دو لاکھ سے زیادہ کام انجام دیئے گئے ہیں اور  پانی کے تحفظ   کے لئے 65   ہزار  کروڑ روپے  خرچ کئے گئے ہیں۔

کانفرنس میں  جلد شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت  نے آبپاشی کے کامیاب  پروجیکٹوں سے متعلق  ایک کتابچہ  بھی   جاری کیا ہے، جس کا عنوان تھا ‘‘واٹر واریئرس’’ اس موقع پر  پانی کے تحفظ کے پروگراموں کے لئے کام کرنے  والی   تنظیموں  اور افراد  کی  عزت افزائی بھی  کی گئی۔ اس موقع پر برہما فاؤنڈیشن کے  بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر وجے پیگ، ایم ایل اے  امریش  پٹیل، اور  ایم ایل اے اشیش شیلار بھی  موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔ ح ا۔ ق ر

4229-U


(Release ID: 1816277) Visitor Counter : 139


Read this release in: Marathi , English , Hindi