وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

داخلی امور اور امداد باہمی  کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج نئی دہلی میں  ملک کے  سیاحت اور  ثقافت کے وزراء  کی کانفرنس ‘امرت سماگم’ کا افتتاح کیا


یہ اگلے 25 سال ہندوستان کے 130  کروڑ عوام کی اجتماعی کوششوں کے لئے ایک مدت ہے اور ہندوستان کو  دنیا کے سرفہرست ملک کی حیثیت سے دیکھا جائے گا؛ وزیراعظم نے اس مدت  کو‘ امرت کال’ قرار دیا ہے: جناب امت شاہ

آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے  اپنی   قومی تقریب کا تصور  پیش کیا ہے اور یہ  کثیر مقصدی  تقریب ہونی چاہئے: جناب  امت شاہ

امداد باہمی کی وفاقیت کے جذبے میں مرکز، ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقے  آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کو کامیاب بنانے کے لئے مل کر کام کریں گے : جی کش ریڈی

دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری پروگرام میں  185  کروڑ سے زیادہ  ٹیکے  لگائے  جاچکے ہیں،  میں امید کرتا ہوں  کہ  آزادی کے  امرت مہوتسو پروگراموں   میں عوام کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت ہوگی، جن کا اہتمام کیا جا رہا ہے: جی کشن ریڈی

Posted On: 12 APR 2022 8:12PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر بھارت سرکار کی ثقافت کی وزارت نے آج  نئی دہلی میں  12  اور13  اپریل 2022  کو  دو روزہ  کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔

اس کانفرنس کا افتتاح داخلی  امور    اور  امداد باہمی  کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے کیا۔ ثقافت ، سیاحت اور شمال مشرقی  خطے  کی ترقی کے  مرکزی وزیر  جناب جی کشن ریڈی  نے  اس کانفرنس  میں  افتتاحی خطاب کیا۔ پارلیمانی امور  اور ثقافت کے وزیر مملکت  جناب ارجن رام میگھوال اور  ثقافت  اور  خارجی امور کی  وزیر مملکت  محترمہ  میناکشی لیکھی  بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ شاید ایک نسل کے بعد کسی کی  قسمت میں اس طرح کا  وقت آیا ہے کہ ہم  آزادی  کا امرت مہو تسو  منا سکتے ہیں۔ ہم سب خوش قسمت ہیں کہ  امرت مہوتسو  کے سال میں ہم  سبھی  نے   ایسے  کچھ  فرض  نبھائے  ہیں ، جن کے  ساتھ ہم پروقار طور  پر جڑے رہے ہیں۔ اس ملک نے آزادی کے بعد سے  75  سال   کے عرصے  میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ہم  ہندوستان کو دنیا کے چوٹی کے ملکوں میں شا مل کرنے  میں کامیاب ہو پائے ہیں۔ ہم نے  مشترکہ  کوششوں سے تمام شعبوں میں کئی ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ ہم  اپنی تاریخ اور ثقافت کو  محفوظ رکھنے اور اسے فروغ دینے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔ آزادی کا امرت مہوتسو میں  وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے  اپنی  قومی تقریب  کا  تصور پیش کیا ہے اور  یہ  ایک کثیر مقصدی تقریب ہونی چاہئے۔

جناب امت شاہ  نے کہا کہ  آزادی کا امرت مہوتسو کے ذریعہ  ہماری نئی نسل کو  ان لوگوں کی  قربانیوں اور جرات مندی کے بارے میں معلومات حاصل کرنی چاہئے جنہوں نے 1857  سے  1947 کے 90  سال کے عرصے میں آزادی کی جدوجہد  میں حصہ لیا اور  آزادی  کی لڑائی لڑی۔ ایسے لوگوں کی عزت افزائی کی جانی چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ آزادی کا امرت  مہوتسو  سے لے کر  25  برسوں کی مدت کو آزادی کے  سال کی صدی کے سلسلے میں آزادی کا امرت کال  کے طور پر  منائی جائے۔ یہ  اگلے  25  سال  ہندوستان کے 130  کروڑ عوام کی اجتماعی کوششوں کے لئے ایک مدت ہے اور  ہندوستان کو دنیا کے  سر فہرست ملک کی حیثیت سے دیکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے  اس مدت کو  امرت  کال کے طور پر  قرار دیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی  فیصلہ کیا ہے کہ  آزادی کا امرت مہو تسو سنکلپ ورش کے طور پر منایا جائے اور  ملک کے عوام  کو بھی  تلقین کی ہے کہ  وہ  آزادی کا امرت مہوتسو کے سال میں  ہمیں  ذاتی طور پر  کچھ  عہد کرنا چاہئے، جس سے  ہندوستان کو  مدد ملے گی۔ گرام پنچایتیں، پارلیمنٹ اور  حکومت کے تمام محکموں کو  ملک کی ترقی  کے لئے کام کرنا چاہئے، کیونکہ امرت کال کے 25  سال  ترقی کے لئے اس  عہد  کو پورا کرنے کا ایک  دور ہے۔

 مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 12   مارچ 2021  کو وزیراعظم جناب نریند رمودی نے  کاشی  گاندھی آشرم سے آزادی کا امرت مہو تسو  شروع کیا تھا، اس کے بعد سے ملک بھر میں 25  ہزار سے زیادہ  پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس مدت  میں  کووڈ -19  کی دوسری اور تیسری لہر  کی وجہ سے  مشکل صورت حال پیدا  ہوئی تھی اور  کئی پروگرام  ہائبرڈ موڈ میں کئے گئے تھے اور  اس کی وجہ سے  عوام کی  شرکت  اتنی نہیں ہو سکی تھی ، جتنی کی ہونی چاہئے۔ لیکن اب ملک  کووڈ- 19  کی گرفت سے نکل چکا ہے، لہذا   باقی وقت میں ہم کو  عوام کی شرکت کے ساتھ  آزادی کا امرت مہوتسو  منانا چاہئے۔ اس دو روزہ کانفرنس کےد وران ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ  کیسے  ہر گاؤں ، تحصیل، ضلع  اور ریاست  کو  آزادی  کا امرت مہوتسو  میں  شرکت کرنی چاہئے اور اس کے لئے  پروگرام  تشکیل دینے چاہیئے اور انہیں کامیاب بنانا چاہئے۔

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1816118

اس موقع پر  ثقافت اور سیاحت کے مرکزی  وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اکثر  یہ کہا ہے کہ آزادی کا امرت مہوتسو  محض  آزادی کی تحریک اور  آزادی کے 75  سال کی  حصولیابیوں   کے لئے نہیں ہے بلکہ  یہ مہوتسو  امرت کال کے لئے نئے  عہد کی ایک تقریب ہے۔ جو آئندہ 25 برس ہوں گے اور بھارت  کو انڈیا  ایٹ 100  پر  لے جائیں گے۔ ہمیں آئندہ 25  برسوں کے لئے ایک کامیاب  لائحہ  عمل وضع کرنا ہوگا جس کے مرکز میں  ہمارے ملک کے نوجوان ہوں گے کیونکہ 2047  تک  یہی  لوگ بھارت  کو نئی بلندیوں کو سر کرنے والی قیادت فراہم کرائیں گے۔

 

 

 

                           

مرکزی وزیر نے کہا کہ  پچھلے   سال  12  مارچ 2021   کو  ڈانڈی مارچ  کی 19  ویں  سالگرہ پر  وزیراعظم جناب نریندر مودی جی  نے  75 ویں   یوم آزادی سے قبل 75  ہفتے  تک چلنے والی طویل آزادی کا امرت مہوتسو  کا آغاز  کیا تھا۔

مرکزی وزیر  نے مزید کہا کہ  دنیا کی  سب سے بڑی  ٹیکہ کاری  مہم  میں  185  کروڑ سے زیادہ  ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ میں  آزادی کا امرت مہوتسو پروگراموں میں عوام کی  زیادہ سے زیادہ شرکت کی امید کرتا ہوں، جن کا اہتمام  کیا جا رہا ہے۔

جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ  امداد باہمی  کی  وفاقیت کے جذبے سے مرکز ، ریاستیں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقے  آزادی کا امرت مہوتسو  کی تقریبات کو کامیاب بنانے کے لئے مل کر کام کریں گے۔ 2 روزہ کانفرنس کا مقصد آزادی  کا امرت  مہوتسو کی اب تک کی پیش رفت پر عکاسی کرنا، بہترین طریقوں کو جمع کرنا اور تقریب کی باقی مدت، خاص طور پر آنے والے اہم اقدامات کے لیے اختیار کی جانے والی حکمت عملیوں کے بارے میں سوچنا ہے۔

اس موقع پر  ثقافت کی وزارت کے سکریٹری  جناب گووند موہن نے ا س حقیقت  کو اجاگر کیا کہ  آزادی  کا امرت مہو تسو کے تحت  25  ہزار سے زیادہ  پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے اور  آزادی کا امرت مہوتسو  تقریبات  کا اہتمام 150  سے زیادہ ملکوں میں  کیا گیا ہے۔ ان تقریبات میں  55  سے  زیادہ  وزارتوں  نے شرکت کی ہے اور  70  فیصد  سے زیادہ  تقریبات میں عوام شریک ہوئے ہیں۔ مختلف  مرکزی وزارتوں کی جانب سے 16  ہزار 346  تقریبات  کا  اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ  9  ہزار 493  تقریبات  کا اہتمام  ریاستوں اور مرکز  کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے کیا گیا ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسو کی  کامیابی کا دارو مدار پوری حکومت کے  طریقہ کار پر  منحصر ہے، جو  اس مہم  میں  بیرون ملکوں کے ساتھ ساتھ  ہر وزارت ، ریاست اور  مرکز کے زیر انتظام علاقے کی  شمولیت کو یقینی بناتی ہے۔شراکت داروں کی اس  بڑے پیمانے پر  شرکت کے پیش نظر  اس کانفرنس میں ہر ریاست  اور  مرکز کے زیر انتظام علاقے  کے  سینئر  سرکاری افسران شرکت کر رہے ہیں۔

اس کانفرنس میں جن  اہم موضوعات پر  تبادلہ خیال  ہو رہا ہے ، ان میں ہر گھر  جھنڈا، یوگ  کا بین الاقوامی دن، ڈیجیٹل ڈسٹرکٹ تخزینہ  سوتنتر سور اور میرا گاؤں میری دھروور شامل ہیں۔ اس کانفرنس میں  عوام کی  ایک بڑی تعداد  شرکت کر رہی ہے۔ سیاحت کی وزارت کی جانب سے  ایک سیشن  بھی اس میں شامل ہے، جس میں  آزادی کا امرت مہوتسو  کے تئیں  اس کی  قابل قدر  خدمات  اور تعاون پر  توجہ مرکوز کی جائے گی۔

آزادی کا امرت مہوتسو  مرکز اور ریاستی سرکاروں کی  ایک اہم  پہل ہے، جو  ہندوستان کی آزادی کے 75  سال  منانے کے لئے  شروع کی گئی ہے۔ اس  پروگر ام کا مقصد  آزادی کی تحریک  کے حب الوطنی کے جذبے کو پھر سے  پیدا کرنا ، مجاہدین آزادی کے تعاون کو یاد کرنا  اور  انڈیا  ایٹ  2047  کے لئے سوچ  پیدا کرنا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ح ا۔ ق ر

4217-U


(Release ID: 1816265) Visitor Counter : 198


Read this release in: English , Hindi