وزارت دفاع
رکشامنتری جناب راج ناتھ سنگھ ، امریکہ -بھارت –بحرالکاہل کمان ہیڈکوارٹرس کا دورہ کرنے کی غرض سے ہوائی پہنچے
Posted On:
13 APR 2022 9:44AM by PIB Delhi
رکشامنتری جناب راج ناتھ سنگھ ، امریکہ –بھارت –بحرالکاہل کمان (یوایس آئی این ڈی او پی اے سی اوایم )کے ہیڈکوارٹرس کادورہ کرنے کے لئے 12اپریل 2022کو ہوائی پہنچے ۔ واشنگٹن ڈی سی سے وہاں پہنچنے پر جناب راج ناتھ سنگھ کا استقبال یوایس آئی این ڈی او پی اے سی اوایم کے کمانڈر،ایڈمیرل جان ایکوی لینو نے کیا ۔ یوایس آئی این ڈی او پی اے سی اوایم اوربھارتی فوج کے درمیان متعدد فوجی مشقوں ، تربیتی پروگراموں اور تبادلوں سمیت وسیع ترروابط ہیں ۔
رکشا منتری بھارت لوٹنے سے پہلے 13اپریل ، 2022کو ہوائی میں یوایس آئی این ڈی او پی اے سی اوایم ہیڈکوارٹرس ، پیسیفک فلیٹ اور تربیت سے متعلق سہولتوں کا دورہ کریں گے ۔ وہ ہوائی میں اپنے مختصر قیام کے دورا ن پیسیفک کی نیشنل میموریل سیمٹری میں گلہائے عقیدت نذرکریں گے اوریوایس آرمی پیسیفک اورپیسیفک ایئرفورس کے ہیڈکوارٹرس کا دورہ کریں گے ۔
واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر جوبائیڈن نے ، جناب راج ناتھ ، وزیرخارجہ ڈاکٹرایس جے شنکر، امریکی وزیرخارجہ اینٹنی بلنکین اور امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن کی موجودگی میں ، وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی تھی ۔
بعدمیں ، رکشامنتری اوروزیرخارجہ نے 11اپریل 2022کو اپنے امریکہ ہم منصب وزراء کے ساتھ بھارت –امریکہ چوتھے وزارتی دو جمع دو مذاکرات کی مشترکہ طورپر صدارت کی تھی ۔ان مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیاگیاتھا ۔ ددجمع دو مذاکرات سے قبل ، جناب راج ناتھ سنگھ نے پینٹاگن میں امریکہ کے وزیردفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ دوطرقہ میٹنگ کی تھی ۔
*****
ش ح ۔ ع م۔ ع آ
U-4215
(Release ID: 1816256)
Visitor Counter : 211