سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر ایل مروگن نے کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا، نئی دہلی میں مہاتما جیوتیبا پھولے کی یوم پیدائش کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کی


مرکزی وزیر کا کہنا ہے کہ مہاتما پھولے کو معلوم تھا کہ سماجی انصاف، خواتین کو  تفویض اختیارات   اور تعلیم ہماری تیز رفتار ترقی کی راہ ہموار کرے گی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت مہاتما پھولے کے وژن کو پورا کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے: ڈاکٹر ایل مروگن

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 APR 2022 9:48PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا، نئی دہلی میں مہاتما جیوتیبا پھولے کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی۔

 

ڈاکٹر مروگن نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما پھولے سماجی انصاف کا مظہر اور ملک کے پسماندہ لوگوں کے لیے امید کا ایک ذریعہ تھے۔ انہوں نے زندگی بھر سماجی انصاف، سماجی مساوات، خواتین کو  تفویض اختیارات  اور تعلیم کے لیے کام کیا۔ ‘‘سماجی انصاف، خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیم کے تئیں ان کی وابستگی غیر معمولی تھی۔ وہ جانتے تھے کہ یہ عوامل ہماری تیز رفتار ترقی کے لیے راہ ہموار کریں گے،’’

 انہوں نے مزید کہا  کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قابل قیادت میں یہ حکومت مہاتما پھولے کے وژن کو پورا کرنے کے لیےسخت محنت کر رہی ہے۔ سماج کے کمزور طبقوں تک پہنچنے کے لیے وزیر اعظم مودی نے حکومت کے کام کاج پر ایک معیار قائم کیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ایم. پرتیما بھومک، حکومت ہندکی   ایم او ایس ، برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ، نے کہا کہ مہاتما پھولے ہمارے حقیقی قومی ہیروز میں سے ایک تھے۔ انہوں نے کہا کہ‘‘ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں چیزیں بدل رہی ہیں اور لوگ اب ہمارے حقیقی قومی ہیروز کے بارے میں جان رہے ہیں’’۔

اپنے خطاب میں سینئر صحافی جناب بھاؤ تورسیکر نے بھی مہاتما پھولے کے کام کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مائی ہوم انڈیا کے بانی جناب سنیل دیودھر نے اس تقریب میں کلیدی خطبہ دیا ۔ مہاتما پھولے کے کام اور سماج میں اصلاحات لانے کے لیے تمام مشکلات کے خلاف ان کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے، جناب دیودھر نے کہا، ‘‘مہاتما پھولے بچوں کے گھر اور رات کے اسکول کے دو تصورات لائے تھے۔ وہ وہی تھے جنہوں نے ہندوستان کا پہلا یتیم خانہ شروع کیا۔’’

مائی ہوم انڈیا، جو کہ  شمال مشرقی خطے کے لوگوں کو مدد فراہم کرنے اور شہریوں کے درمیان سماجی ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم  ہے،نے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

نیشنل شیڈیولڈ کاسٹ کمیشن کے وائس چیئرمین جناب ارون ہلدر، قومی کمیشن برائے غیر مشتہر، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل کے چیئرمین جناب  دادا ادتے نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔

پروگرام کا اختتام ایم ایچ آئی دہلی-این سی آر کے صدر بلدیو سچدیوا کے کلمات تشکر کے ساتھ ہوا۔

****************

 

 

(ش ح ۔ا ک ۔رض )

U NO: 4221


(ریلیز آئی ڈی: 1816254) وزیٹر کاؤنٹر : 201
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी