صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے آیوشمان بھارت ۔ صحت اور تندرستی کے مراکز (اے بی ۔ ایچ ڈبلیو سی)میں ٹیلی۔مشاورتی خدمات کے کام کاج کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی


مرکزی وزارت صحت 16 اپریل سے 22 اپریل 2022 کے درمیان اے بی۔ ایچ ڈبلیو سی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت ایک ہفتہ طویل تقریبات کا اہتمام کرے گی

18 سے 22 اپریل کے درمیان ایک لاکھ سے زائد اے بی ۔ ایچ ڈبلیو سی میں بلاک کی سطح کے  میلوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں 17 اپریل کو یوگا؛ ٹی بی ، ہائپر ٹینشن، ذیابیطس، کی جلد تشخیص کے لیے اسکریننگ فراہم کرانے کے لیے میلہ، متعلقہ صحت کے ماہرین کے ساتھ کیمیاوی ادویہ  اور تشخیصی اور ٹیلی مشاورت کے ساتھ بنیادی حفظانِ صحت خدمات فراہم کرانے کے لیے میلوں کا انعقاد شامل ہے

Posted On: 12 APR 2022 7:24PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے آج آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی کے مراکز (ایچ ڈبلیو سی)، ٹیلی مشاورتی خدمات اور ای سی آر پی ۔ II کے تحت ہونے والی جسمانی اور مالی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت اور سینئر افسران کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کی ویڈیو کانفرنس کے توسط سے صدارت کی۔ انہوں نے تیاریوں کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنے کے علاوہ آیوشمان بھارت ۔ صحت اور تندرستی کے مراکز  (اے بی۔ ایچ سی ڈبلیو) کی چوتھی سالگرہ کے جشن کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے تجاویز طلب کیں۔

 

ٹیلی مشاورت کے ڈجیٹل پلیٹ فارم کے توسط سے فراہم کرائی جا رہیں حفظانِ صحت خدمات کی ستائش کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ ’’ای۔ سنجیونی قابل استطاعت اور قابل رسائی حفظانِ صحت خدمات فراہم کر رہی ہے، جیسا کہ وزیر اعظم نے تصور پیش کیا تھا۔ متعدد ریاستوں کے عوام نے ای۔ سنجیونی کے فوائد کو بہت جلد تسلیم کیا ہے  اور اس وجہ سے حفظانِ صحت خدمات حاصل کرنے  کے اس ڈجیٹل طریقہ کار کو تیزی سے اختیار کرنے کے رجحانات میں حوصلہ افزا اضافہ رونما ہوا ہے۔  ٹیلی مشاورتی خدمات دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے افراد کے لیے ازحد اہمیت کی حامل ہیں اور حفظانِ صحت خدمات کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے میں سودمند بھی ہیں۔  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو ضمنی صحتی مراکز پر خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں تمام شراکت داروں کو تحریک فراہم کرانا چاہئے اور ان ضمنی مراکز کو مراکز سے مؤثر انداز میں مربوط کرنا چاہئے۔

انہوں نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے  اے بی ۔ ایچ ڈبلیو سی صحتی میلوں کے بارے میں فعال طور پر بیداری پھیلانے کی بھی اپیل کی جن کا آغاز تمام ایچ ڈبلیو سی مراکز پر 17 اپریل سے ہونے جا رہا ہے، تاکہ عوام ان صحتی میلوں میں فعال طور پر شریک ہوسکیں اور اپنے علاقوں میں دستیاب ایچ ڈبلیو سی  کی خدمات کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عوام کے درمیان یوگا کو فروغ دینا چاہئے تاکہ ہر کوئی اس سے مستفید ہو سکے۔ ٹیم انڈیا کے طور پر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بطور حکومت ہمیں ’’مکمل حکومت‘‘ اور ’’مکمل معاشرہ‘‘ کے نقطہ نظر کا استعمال ہمارے شہریوں کی بہتر طریقہ سے خدمت انجام دینے اور اچھی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے کرنا چاہئے۔ جس طرح حکومت نے جن اوشدھی کیندروں کے توسط سے معیاری ادویہ فراہم کرانے کے لیے کام کیا ہے، وہ اس کی اعلیٰ ترین مثال ہے۔

اے بی ۔ ایچ ڈبلیو سی اور چوتھی سالگرہ کی تقریبات کے بارے میں:

 

بجٹی عہد بستگی کے تحت آفاقی صحتی احاطہ کی حصولیابی کے لیے قومی صحتی پالیسی 2017 کے مقصد کی حصولیابی کے لیے، حکومت ہند نے فروری 2018 میں 150000 آیوشمان بھارت ۔ صحت اور تندرستی کے مراکز (اے بی۔ ایچ ڈبلیو سی) کے قیام کا اعلان کیا۔

تمام شہریوں کو بلاقیمت، ان کے گھروں کے نزدیک جامع بنیادی حفظانِ صحت خدمات فراہم کرانے کی غرض سےدیہی اور شہری علاقوں میں موجودہ ضمنی حفظانِ صحت مراکز اور بنیادی صحتی مراکز کو تغیر سے ہمکنار کیا جا رہا ہے۔ اے بی۔ ایچ ڈبلیو سی مراکز منتخب سے جامع بنیادی حفظانِ صحت کی جانب ایک بڑی تبدیلی ہیں ، جس میں پروموٹیو، روک تھام، علاج معالجہ، صحت کی  بحالی اور شفا بخش حفطانِ صحت؛ بیماری پر مرتکز سے لے کر صحت پر مرتکزخدمات ؛ اور مکمل معاشرے کا نقطہ نظر، ’سب کے لیے صحت‘ کی تعریف کے طور پر ابھرتے ہوئے بین الاقوامی ’ہیلتھ اِن آل‘ نقطہ نظر کے ساتھ ہم آہنگی پیداکرنے کے لیے بین شعبہ جاتی تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینا ، جیسے امور شامل ہیں۔

اس سفر کا آغاز چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں واقع ایک پرسکون گاؤں جنگلا میں، 14 اپریل 2018 کو اولین اے بی ۔ ایچ ڈبلیو سی کے افتتاح کے ساتھ ہوا تھا۔ تب سے لے کر اب تک، ہرگزرتے ہوئے سال کے ساتھ، بھارت اے بی۔ ایچ ڈبلیو سی کے توسط سے آفاقی صحتی احاطہ کے خواب کی تکمیل کے قریب آیا ہے۔ مرکز اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ٹھوس اور باہمی تعاون پر مبنی کوششوں کے نتیجہ میں  مارچ 2022 کے آخر تک ملک بھر  میں 117440 اے بی۔ ایچ ڈبلیو سی مراکز کو مصروف عمل بنایا جا رہا ہے، جبکہ ہدف 110000 کا تھا۔

’آزادی کا امرت مہوتسو‘  کے تحت اے بی ۔ ایچ ڈبلیو سی  کی چوتھی سالگرہ تقریبات ۔ 16 اپریل 2022

آیوشمان بھارت صحت اور چاق و چوبند رہنے کے مراکز ، جس کا آغاز سب کے لیے صحت کے مقصد سے محترم وزیر اعظم کے ذریعہ 14 اپریل 2018 کو کیا گیا تھا، نے 14 اپریل 2022 کو اپنے چار برس مکمل کیے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزارت صحت اے بی ایچ ڈبلیو سی مراکز، ٹیلی میڈیسن/ ٹیلی مشاورت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت ہفتہ بھر چلنے والی تقریب کا اہتمام کرے گی۔ وزارت صحت  تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں، کلیدی وزارتوں جیسے ڈبلیو سی ڈی، آئی اینڈ بی، پنچایتی راج، آیوش، تعلیم وغیرہ کے ساتھ شراکت داری میں  ملک بھر کے 1.17 لاکھ آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی کے مراکز پر ’بلاک کی سطح کے میلوں ‘  کا انعقاد کرے گی۔ ان اے بی ایچ ڈبلیو سی مراکز کو ای سنجیونی ٹیلی مشاورتی خدمات کے ساتھ مربوط کرکے انقلابی شکل دی جا رہی ہے، جو سب کے لیے مفت اور قابل استطاعت حفظانِ صحت خدمات فراہم کر رہی ہے۔

 

پہلے دن، یعنی 16 اپریل 2022 کو ، تقریب کے راست نشریہ کو  75000 سے زائد اے بی ایچ ڈبلیو سی مراکز میں بنیادی حفظانِ صحت ٹیم کے اراکین  اور ان شہریوں سے مربوط کیا جائے گا جنہوں نے ٹیلی مشاورت کے ذریعہ خدمات حاصل کی ہیں۔ اس تقریب کے دوران انڈین پبلک ہیلتھ اسٹینڈرڈس (آئی پی ایچ ایس) اور پبلک ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر (پی ایچ ایم سی) رہنما خطوط کا آغاز بھی عمل میں آئے گا۔ سب سے زیادہ تعداد میں ٹیلی مشاورتی خدمات درج کرنے والی سرکردہ تین ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، وہ ریاستیں جنہوں نے اپنے دسمبر 2022 کے ہدف کو پہلے ہی حاصل کر لیا ہے ، اور ٹی بی مکت بھارت مہم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں کی عزت افزائی کی جائے گی۔

اے بی ایچ ڈبلیو سی پر یوگا سیشن 17 اپریل 2022

دوسرے دن یعنی 17 اپریل 2022 کو، ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت تمام اے بی ایچ ڈبلیو سی مراکز میں یوگا سیشنوں کا اہتمام کیا جائے گا جس کا مقصد اے بی ایچ ڈبلیو سی مراکز میں خدمات کی فراہمی میں صحت اور تندرستی کے انضمام کو اجاگرکرنا ہے۔

بلاک کی سطح پر صحتی میلے 18 اپریل 2022سے  22 اپریل 2022 تک

18 اپریل 2022 سے ، ملک بھر میں ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے ہر ایک ضلع میں کم از کم ایک بلاک میں موجود اے بی ایچ ڈبلیو سی میں بلاک ہیلتھ میلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ ہر ایک بلاک ہیلتھ میلہ  ایک دن کے لیے منعقد کیا جائے گا اور ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے ہر ایک بلاک پر احاطہ کیا جائے گا۔

ریاست کے وزیر صحت جناب دھن سنگھ راوت (اتراکھنڈ)، جناب بننا گپتا (جھارکھنڈ )، جناب منگل پانڈے (بہار)، جناب راجیش ٹوپے (مہاراشٹر)، جناب برجیش پاٹھک (اترپردیش)، ڈاکٹر پربھورام چودھری (مدھیہ پردیش)، ڈاکٹر کے سدھاکر (کرناٹک) بھی اس میٹنگ کے دوران موجود تھے۔ وزارت صحت کے سکریٹری جناب راجیش بھوشن، اے ایس اینڈ ایم ڈی جناب وکاس شیل، جوائنٹ سکریٹری جناب وشال چوہان اور وزارت صحت کے دیگر سینئر افسران  نے این ایچ ایم مشن ڈائرکٹروں اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیگر افسران کے ساتھ اس ورچووَل جائزہ میٹنگ میں شرکت کی۔

*********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4208



(Release ID: 1816188) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi , Tamil