وزارت اطلاعات ونشریات

سرحدی علاقوں اور دور دراز کے علاقوں میں 1.5 لاکھ مفت ڈش تقسیم کی جائیں گی


اطلاعات و نشریات کی وزارت کے مرکزی سکریٹری نے  مفت ڈش خدمات کی رسائی کا جائزہ لینے کے لیے کنگن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا

مفت ڈی ڈی ڈش کے مستفیدین نے خدمات حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا

Posted On: 12 APR 2022 7:19PM by PIB Delhi

گاندربل، 12 اپریل: حکومت ہند جموں و کشمیر کے دور دراز کے علاقوں کے باشندگان کو دور درشن ڈش ٹی وی کی مفت خدمات فراہم کرائے گی۔ یہ بات اطلاعات و نشریات (آئی اینڈ بی)  کے سکریٹری جناب اپورا چندر کے ذریعہ جموں و کشمیر کے کنگن سب ڈویژن کے ان کے دورے کے دوران کہی گئی، جس کا مقصد اس علاقہ میں ڈی ڈی مفت ڈش کی رسائی کا جائزہ لینا ہے۔

ڈی ڈی مفت ڈش کے پلیٹ فارم کے توسط سے دور دراز اور سرحدی علاقوں میں رہنے والے افراد تک رسائی کے ہدف کی حصولیابی کے لیے، مرکزی سکریٹری نے کہا کہ حکومت نے ایسے علاقوں میں 1.5 لاکھ مفت ڈش تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی ہے جہاں کیبل خدمات دستیاب نہیں ہیں، جس کے لیے ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے اور اسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

اس دورے کے دوران، مرکزی سکریٹری کے ساتھ آل انڈیا ریڈیو کے  پرنسپل ڈائرکٹر جنرل نیوز، این وی ریڈی، دوردرشن کے ڈائرکٹر جنرل مینک اگروال، پریس انفارمیشن بیورو سری نگر کے ایڈشنل ڈائرکٹر جنرل  راجندر چودھری، ڈی ڈی کے سری نگر کے ڈپٹی ڈائرکٹر قاضی سلمان اور ضلع انتظامیہ کے دیگر افسران بھی تھے۔

جناب چندرا نے عوام کے لیے مفت خدمات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے دور دراز علاقوں میں خدمات بہم پہنچائی جا رہی ہے اور آنے والے وقت میں اس کے دائرہ کار میں اضافہ کیا جائے گا۔  مرکزی سکریٹری نے ماضی میں متعدد چنوتیوں کے باوجود مؤثر طریقہ سے اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے لیے دوردرشن کیندر سری نگر کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ  یہ مرکز اپنے پروگراموں کے ذریعہ لوگوں تک مستند معلومات پہنچاتے ہوئے مقامی ثقافت اور روایات کی صحیح طریقہ سے نمائندگی کر رہا ہے۔

اطلاعات و نشریات کی مرکزی وزارت کے سکریٹری نے مارگنڈ کنگن میں ڈی ڈی  مفت ڈش کا استعمال کرنے والے لوگوں سے بھی بات چیت کی جنہوں نے  مختلف چینلوں خصوصاً ڈی ڈی کاشر  پر دستیاب پروگرام کے بارے میں اپنے سجھاؤ ساجھا کیے۔ انہوں نے مفت ڈش سروس فراہم کرانے کے لیے حکومت کا شکریہ ادا کیا جو کہ مقامی زبانوں کی ترقی و فروغ دینے اور متعدد چینلوں  کے توسط سے خبریں اور تفریحی پروگرام فراہم کرانے میں اہمیت کی حامل بن چکی ہے۔

مستفیدین میں سے ایک، عبدالرشید شیخ نے ڈی ڈی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم عوام کو مختلف ترقیاتی پہل قدمیوں کے بارے میں آگاہ کرنے اور اہم مقامی و بین الاقوامی واقعات کے بارے میں خبریں فراہم کرانے میں مدد فراہم کرے گی۔

ڈی ڈی مفت ڈش دوردرشن کے ذریعہ فراہم کردہ واحد فری ٹو ایئر ڈائرکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) سروس ہے۔ یہ سروس پبلک سروس براڈکسٹر پرسار بھارتی کے زیر ملکیت ہے اور اس کے ذریعہ آپریٹ کی جاتی ہے۔ اسے دسمبر 2004 میں لانچ کیا گیا تھا۔ اس سروس کے عوض ناظرین سے ماہانہ سبسکرپشن فیس نہیں لی جاتی اور یہ قابل استطاعت ہے کیونکہ اس کے تحت سیٹ ٹو باکس (ایس ٹی بی) اور دیگر پرزوں کے ساتھ ایک چھوٹے ڈش انٹینا کی خریداری کے لیے صرف ایک مرتبہ 2000 روپئے کی چھوٹی رقم خرچ کرنی پڑتی ہے۔   منفرد فری ٹو ایئر ماڈل نے ڈی ڈی مفت ڈش کو سب سے بڑا ڈی ٹی ایچ پلیٹ فارم بنا دیا ہے۔

*********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4207



(Release ID: 1816186) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi