شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطہ ،سیاحت اور ثقافت کی ترقی کے مرکزی  وزیر جناب جی کشن ریڈی  نے چار روزہ  طویل ثقافتی اتسو ‘‘ مادھو پور گھیڑمیلہ ’’ میں شرکت کی

Posted On: 11 APR 2022 8:18PM by PIB Delhi

 

  • شمال مشرقی خطہ ،سیاحت اور ثقافت کی ترقی کے مرکزی  وزیر جناب جی کشن ریڈی نے چار روزہ  طویل ثقافتی  اتسو  ‘‘مادھوپور گھیڑ میلہ ’’ میں شرکت کی ۔
  • انہوں نے کہا کہ مادھوپور میلہ ہندوستان کی مالا مال ثقافت کا مظہر ہے۔ یہ بھارت کی مختلف ریاستو  ں  کی  مذہبی  ، تاریخی  اورثقافتی  فعالیت  کے باہمی امتزاج کے ساتھ   یکجا ہونے کا مقام بن گیا ہے۔
  • انہوں  نے مزید کہا  کہ ایسا شاذونادر ہوتا ہے کہ اس پیمانے کی ثقافتی تقریب کا انعقاد ہو ، جہاں  مختلف ریاستوں کے ہنر مند فنکار  کی شرکت ہو۔ مادھو پور گھیڑ میلہ اور دیگر اس طرح کی  مختلف ثقافتی  تقریبات  ایک بھارت سریشٹھ بھارت  اور  ہندوستان کے تنوع میں  اتحاد   کا مظہر ہیں ۔
  • انہوں نے کہا کہ رامائن   ، مہابھارت  ، اپنشد جیسی قدیم تحریریں  اپنے اندر علم کا سمندر رکھتی ہیں، جو آج بھی ہماری رہنمائی کررہی ہیں۔گھیڑ  میلہ اس شاندار ماضی کی ایک وراثت  ہے، جو علامتی طورپر ہمیں اتحاد اور یکجہتی  کے  اقدار  سکھاتا ہے۔
  • انہوں نے کہا کہ  مادھوپر  گھیڑمیلہ آتم نربھر  بھارت کی ایک شاندار مثال بھی ہے کیونکہ  اس میلے میں مختلف ریاستوں  کے   فنکار ،کاریگر  ، باورچی ،رقاص ، گلوکار  اور لوک فنکار اکٹھا ہوئے  اور اپنی صلاحیتوں  کا مظاہرہ  کیا۔ 
  • یہ ہمارے  مقامی فنکاروں   کو قومی  اور بین الاقوامی سامعین تک پہنچنے  کی حوصلہ افزائی کے لئے   ایک بہترین  پلیٹ فارم ہے۔

شمال مشرقی خطہ ،سیاحت اورثقافت کی ترقی کے مرکز  ی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج چار روز  طویل ثقافتی میلہ  ‘‘ مادھوپور گھیڑ  میلہ کے دوسرے دن شرکت کی ۔ یہ میلہ گجرات کے اندر  منعقد کیا جارہا ہے ،  جو دس  سے تیرہ اپریل  2022 تک جاری رہے گا۔

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-04-11at9.38.36PMV5OT.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-04-11at9.38.36PM(1)ZJVL.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-04-11at9.38.36PM(2)XRGY.jpeg

وزیرموصوف نے کہا کہ مادھو پور میلہ ہندوستان کی مالامال ثقافت کا ایک مظہر ہے۔یہ بھارت کی مختلف ریاستوں کی مذہبی ، تاریخی اور ثقافتی فعالیت   کے  باہمی امتزاج  کے ساتھ یکجا ہونے کا ایک مقام بن گیا ہے ۔گزشتہ مہینے  اپنے من کی بات  پروگرام میں  خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے کہا تھا کہ مادھو پور گھیڑ میلہ ایک بھارت  شریشٹھ بھارت کی   ایک مثال ہے۔ کیونکہ  یہ ہندوستان کے شمال مشرقی خطوں  سے  راج کماری  رکمنی  ، گجرات کے دوارکا سے بھگوان کرشن  کی شادی   کی یاد دلاتا ہے ۔ ہمارا ثقافتی ورثہ   مشرقی حصوں  اور  ہندوستان کے مغربی حصوں کے درمیان گہرے تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے ،جو  ہماری وراثت  ہے۔

انہوں نے  مزید  کہاکہ  چار روزہ میلہ محض  ایک تفریح کا ذریعہ  نہیں ہے بلکہ قومی اہمیت  کی  حامل   ایک تقریب ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ  ایسا  شاذونادرہی  ہوتا ہے کہ اس  پیمانے کی ثقافتی تقریب  کا انعقاد ہو ،  جہاں مختلف ریاستوں کے متعدد  ہنر  مند فنکاروں کی شرکت ہو اوروہ  اپنی مخصوص  ثقافتی  مہارتوں   کا مظاہرہ نہ کریں ۔جناب کشن ریڈی نے  ہندوستان کے شاندار ماضی خاص طورپر قیمتی علم  اور ہنر مندی   کی ستائش کی ، جو ہمیں ورثے کے طور پر ملے ہیں۔ انہوں نے آگے  کہا کہ رامائن ، مہابھارت  ،  اپنشد  جیسی قدیم تحریریں  اپنے اندر علم کا سمندر رکھتی ہیں جو آج بھی ہماری رہنمائی کررہی ہیں۔ ان تحریروں  میں  بنی نوع انسان   کے مسائل کا حل  پیش کیا گیا ہے ، جو صدیوں سے  پور ی دنیا کے لوگوں   کو ہندوستان  کے لئے راغب کرتی ہیں۔

وزیرموصوف نے  اپنی شناخت اور جوہر کو  برقرار رکھتے ہوئے اس قدیم  میلے کو  ایک جدید طرز کے میلے میں تبدیل کرنے کی ستائش کی ۔ انہوں  نے  اس  چیز کی بھی ستائش کی کہ  میلے میں کس   طرح فنکار اپنے منفرد انداز میں ہندوستان کی آزادی کے 75سال  کا جشن  منارہے ہیں اور ‘‘ آزادی کا امرت مہوتسو ’’ کو ہمارے دلوں اورشعور کے قریب لارہے ہیں۔

*************

ش ح۔ع ح  ۔رم

U-4172

 


(Release ID: 1815902) Visitor Counter : 203


Read this release in: English , Hindi , Manipuri