صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ اور اڑیسہ کے وزیر اعلی جناب نوین پٹنائک نے پوری میں جناب جگن ناتھ میڈیکل کالج اور اسپتال کو مشترکہ طور پر قوم کے نام وقف کیا


"نیا اسپتال ڈاکٹروں کی تربیت اور اڑیسہ کے لوگوں کو اچھی طبی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا": ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

"پوری میں میڈیکل کالج کے قیام کا ایک دیرینہ خواب آج شرمندہ تعبیر ہوا ہے": جناب نوین پٹنائک

Posted On: 11 APR 2022 7:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 11 اپریل 2022:

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ اور اڑیسہ کے وزیر اعلی جناب نوین پٹنائک نے آج اڑیسہ کے پوری میں جناب جگن ناتھ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال (ایس جے ایم سی ایچ) کو مشترکہ طور پر قوم کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر وزارت صحت کے اے ایس جناب منوہر اگنانی، محترمہ ہیکلی ژیمومی، جے ایس، وزارت صحت اور وزارت کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

اس تقریب میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ اسپتال ڈاکٹروں کی تربیت اور اڑیسہ کے لوگوں کو اچھی طبی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے ان طلبہ سے بات چیت کی جو اسپتال کے افتتاحی بیچ کا حصہ ہوں گے اور انہیں سخت محنت کرنے اور ملک کے دور دراز کونوں میں خدمات انجام دینے کی تلقین کی تاکہ صحت کی دیکھ بھال ملک کے آخری گوشے تک پہنچ سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014LWQ.jpg

مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کے خواب کے مطابق نئے بھارت کا وژن تمام لوگوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال کو قابل رسائی اور سستا بنانا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی سے مزید درخواست کی کہ وہ آیوشمان بھارت یوجنا کو موجودہ ریاستی صحت کی سہولیات کے ساتھ ضم کریں تاکہ بھارت میں صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

جناب نوین پٹنائک نے طلبہ کو مبارکباد دی اور انہیں بتایا کہ اسپتال میں 15 فیصد نشستیں سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے لیے مختص ہیں۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ "پوری میں میڈیکل کالج کے قیام کا ایک دیرینہ خواب آج شرمندہ تعبیر ہوا ہے"۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022YIS.jpg

ایس جے ایم سی ایچ موجودہ ضلعی/ریفرل اسپتالوں کے ساتھ منسلک نئے میڈیکل کالجوں کے قیام کی اسکیم کے پہلے مرحلے کے تحت تعمیر کیے گئے 5 میڈیکل کالجوں کا حصہ ہے۔ اس اسکیم کے تحت تمام اسپتال 945 کروڑ کی منظور شدہ لاگت سے تعمیر کیے گئے ہیں جن میں سے 60 فیصد حصہ (567 کروڑ) مرکزی حکومت کی طرف سے دیا گیا ہے۔ ایس جے ایم سی ایچ کے افتتاح کے ساتھ اب تمام 5 میڈیکل کالج فعال ہو چکے ہیں۔

مجموعی طور پر اڑیسہ کے میڈیکل کالجوں میں 55 فیصد اضافہ ہوا ہے جو 2013-14 میں 387 سے بڑھ کر 2020-21 میں 596 ہو گیا ہے۔ 'موجودہ ضلعی/ریفرل اسپتالوں کے ساتھ منسلک نئے میڈیکل کالجوں کے قیام' کی اسکیم کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے تحت اڑیسہ کے جاج پور اور کالاہنڈی میں مزید دو اسپتالوں کو منظوری دے دی گئی ہے اور ریاستی حکومت کو بالترتیب 150 کروڑ روپے اور 100 کروڑ روپے کا مرکزی حصہ جاری کیا گیا ہے۔

مرکزی حکومت اور اڑیسہ حکومت اڑیسہ میں ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور پی جی نشستوں کو بڑھانے کی سمت میں بھی کام کر رہی ہے۔ ملک میں ایم بی بی ایس نشستوں میں اضافے کے لیے موجودہ ریاستی حکومت/ مرکزی حکومت کے میڈیکل کالجوں کی اپ گریڈیشن' اسکیم کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے بہرام پور کے وی ایس ایس میڈیکل کالج، برلا اور ایم کے سی جی میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی 200 نشستوں میں اضافے کے لیے ریاستی حکومت کو 144 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔ اسی طرح پی جی نشستوں میں اضافے کے لیے سرکاری میڈیکل کالجوں کی مضبوطی اور اپ گریڈیشن کے لیے مرکزی سرپرستی والی اسکیم کے تحت کٹک کے وی ایس ایس میڈیکل کالج، برلا، ایم کے سی جی میڈیکل کالج، بہرام پور اور ایس سی بی میڈیکل کالج میں کل 107 نشستیں بنانے کی تجویز ہے۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 4160

 



(Release ID: 1815836) Visitor Counter : 129


Read this release in: Hindi , English , Manipuri