نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلو انڈیا نیشنل رینکنگ خواتین کا تیراندازی ٹورنامنٹ 12 اپریل اور 13 اپریل کو جمشید پور میں منعقد ہوگا

Posted On: 11 APR 2022 7:01PM by PIB Delhi

 

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے کھیلو انڈیا نیشنل رینکنگ  خواتین تیر اندازی ٹورنامنٹ کے 6 مرحلوں میں انعقاد کے لئے 75 لاکھ روپے کی رقم کو منظوری دی ہے۔ ٹاٹا آرچری اکیڈمی، جمشید پور ( جھارکھنڈ) ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے 12 اور 13 اپریل کو انعقاد کی میزبانی کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ ٹورنامنٹ سینئر، جونیئر اور کیڈٹ زمروں میں ریکرو اور کمپاؤنڈ مقابلوں پر مشتمل ہوگا اور تیر اندازی کے عالمی ضابطوں کے تحت یہ  مقابلے کرائے جائیں گے۔ دی آرچری ایسوسی ایشن آف انڈیا ( اے اےآئی) جھارکھنڈ آرچری ایسوسی ایشن اور ٹاٹااسٹیل کے اشتراک سے ٹورنامنٹ کا اہتمام کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DG57.jpg

سینئر، جونیئر اور کیڈٹ زمروں میں 32 اعلیٰ ریکرو اور کمپاؤنڈ تیر اندازوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ وہ تیر انداز جنہوں نے کسی بھی قومی چمپئن شپ، نیشنل ؍ سلیکشن   -ٹرائل ؍ کھیلو انڈیا ٹورنامنٹ؍ ریاستی چمپئن شپ ؍ اسٹیٹ سلیکشن ٹرائل  22-2021 میں کم از کم اہلیت کا اسکور حاصل ہو، وہ بھی شامل ہوں گے۔

 

خواتین کے 6 نیشنل ریکنگ ٹورنامنٹ پر ایک مہینے بعد ہوں گے اورحتمی مرحلہ دسمبر 2022 میں ہوگا۔ 6 ٹاپ کے تیر اندازوں کو دسمبر کے آخری مرحلے میں نقد انعامات دیئے جائیں گے، جن کی مجموعی رقم 37.5 لاکھ روپے ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZUVX.jpg

نیشنل ریکنگ آرچری ٹورنامنٹ  کھیلو انڈیا خواتین کے کھیلوں کے تحت ایک اہم حصہ ہے اور  اس کا مقصد کھیل کے مختلف مقابلوں میں خواتین کی زیادہ حصہ داری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ مدد صرف گرانٹ کی شکل میں ہی نہیں دی جاتی ہے، بلکہ  مناسب تنظیموں میں شمولیت وغیرہ میں بھی مدد کی جاتی ہے۔ گزشتہ مقابلوں میں 17 سے کم  عمر کی فٹ بال لیگ اور 21 سے کم عمر کی کھیلو انڈیا خواتین کی ہاکی لیگ شامل ہیں۔ یہ مقابلے نئی دلی اور لکھنؤ میں ٹورنامنٹ کے  تین مرحلوں میں ہوئے تھے۔

 

کھیلو انڈیا نیشنل ریکنگ خواتین  تیر اندازی ٹورنامنٹ اب دوسری تیسری اور چوتھی صف  کی تیراندازوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرے گا، جو خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔ اس سے انہیں دوسری جگہوں پر جانے اور گھلنے ملنے کا موقع بھی ملے گا، جو انہیں ذہنی طور پر مضبوط بنانے اور مقابلے کا اہل بنانے کے لئے ضروری ہے۔

****************************

 

ش ح-ع س-ک ا

U NO 4156

 



(Release ID: 1815833) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil