بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جے این پی اے  نے ساگر مالا کے سات سال مکمل ہونے پر ساگر مالا پروجیکٹوں پر روشنی ڈالی


مہاراشٹر میں 1.05 لاکھ کروڑ روپے کے 131 پروجیکٹوں کے نفاذ کی تجویز

جے این پی اے کے پروجیکٹ بندرگاہ پر تجارتی سہولیات کو بڑھاوا دیں گے،بھارت کی برآمدات اور درآمدات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے

Posted On: 08 APR 2022 6:39PM by PIB Delhi

جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے) نے آج 8اپریل 2022 کو ساگر مالا کے سات سال مکمل ہونے پر ممبئی میں جے این پی اے کے چیئر مین سنجے سیٹھی کی صدارت میں ایک میڈیا میٹ کا انعقاد کیا۔ساگر مالا 2015 میں بھارت سرکار کے ذریعہ شروع کیا گیا جہاز رانی کی وزارت کا ایک اہم پروگرام ہے۔

 

1.png

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جے این پی اے کے چیئر مین نے کہا کہ ‘جے این پی اے بندر گاہوں پر مبنی صنعت کاری کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے ساگر مالا اقدام میں ایک اہم رول نبھاتی ہے۔’ جے این پی اے کے پاس ساگر مالا کے تحت کئی پروجیکٹ ہیں جو  چہار جہتی نقطۂ نظر  (فور –فولڈ -ویو) پر مبنی ہیں۔ یہ چہار جہتی نقطۂ ہے: ترقی کو نئی سمت دینا ،بھارت میں لاجسٹکس  خرچ کو کم کرنا ،بندرگاہوں کے توسط سے جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور ساحلی برادریوں کو بااختیار بنانا۔

 

2.png

 

مہاراشٹر کے ساحلی علاقے میں لامحدود امکانات کے سبب ،ریاست میں 1.05 لاکھ کروڑ روپے کی لاگت سے 131 پروجیکٹوں کے نفاذ کی تجویز ہے۔جناب سیٹھی نے کہا کہ 131 پروجیکٹوں میں سے 29 پروجیکٹوں کو جے این پی اے نے اپنے ہاتھوں میں لیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ باقی پروجیکٹ نفاذ کے عمل میں ہے۔

چیئر مین نے یہ بھی کہا کہ جے این پی اے کے پروجیکٹ بندرگاہ پر تجارتی سہولت میں اضافہ کریں گے اور بھارت کی درآمدات-برآمدات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے ۔جے این پی اے کے پروجیکٹوں میں چوتھا کنٹینر ٹرمنل، جے این پی اے        ایس ای زیڈ (خصوصی اقتصادی زون) وردھا اور جالنا میں ڈرائی پورٹس اور اضافی لکویڈ کارگو جیٹی شامل ہیں۔

 

3.png

 

جے این پی اے نے ساگر مالا پروگرام کے پانچ ستونوں کے تحت متعدد پروجیکٹ شروع کئے ہیں ۔یہ ستون ہیں:بندرگاہ جدید کاری اور نئی بندرگاہ کا فروغ ،بندرگاہ کا کنکٹوٹی کو بڑھانا، بندرگاہ پر مبنی صنعت کاری،ساحلی برادریوں کی ترقی اور ساحلی جہاز رانی ۔

ساگر مالا پروگرام

ملک کی معیشت میں سمندری بنیادی ڈھانچہ ایک اہم رول عطا کرتا ہے۔میری ٹائم انڈیا وژن -2030 کے تحت ، ساگر مالاپہل تجارت میں تعاون کے لئے علاقائی کنکٹوٹی  کو بہتر بنانے کے لئے بنیادی ڈھانچے اور سرمایہ کاری کو فروغ دے گی ۔ساگر مالا پہل نے بھارتی بندرگاہوں کو زیادہ صلاحیت مند بناکر اور کنٹینروں کے ٹرن اراؤنڈ ٹائم کو کم کرکے بڑے پیمانے پر اسے سنبھالنے کے لائق بنایا ہے۔بندرگاہ جدید کاری ،ریل ،سڑک،کروز،سیاحت،آر او آر او (رورو) ،روپیکس ،ماہی پروری ،ساحلی بنیادی ڈھانچہ اور فروغ ہنر مندی جیسے متعدد زمروں میں کئی پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں۔

 

4.png

 

کانفرنس کے دوران ، ساگر مالا پروگرام کے تحت جے این پی اے کے ذریعہ شروع کئے گئے متعدد پروجیکٹوں پر ایک ویڈیو اور ایک پرزنٹیشن  میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ۔اس کے بعد چیئر مین کے ساتھ باہمی گفت و شنید کی ایک نشست کا اہتمام کیا گیا ۔

برفنگ کے دوران پیش کی گئی پی پی ٹی کو یہاں دیکھا جاسکتا ہے:

https://cms.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/PIB%20Mumbai/Sagarmala.pdf

جے این پی اے کے بارے میں :نوی ممبئی میں جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے) بھارت کے اہم کنٹینر ہینڈلنگ بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔ اس  بندرگاہ نے 26مئی1989 کو کام کرنا شروع کیا تھا۔اپنے آپریشنز کی تین دہائیوں سے بھی کم کے وقت میں جے این پی اے بلک-کارگو ٹرمنل سے ملک کی ایک اہم کنٹینر بندرگاہ بن گئی ہے۔

فی الحال جے این پی اے پانچ کنٹینر ٹرمنل چلاتی ہے ۔یہ ہیں :جواہر لال نہرو پورٹ کنٹینر ٹرمنل (جے این پی سی ٹی)، نہاوا شیوا انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمنل (این ایس آئی سی ٹی)،گیٹ وے ٹرمنلس انڈیا پرائیویٹ لیمٹڈ (جی ٹی آئی پی ایل)،نہاوا شیوا انٹرنیشنل گیٹ وے ٹرمنل(این ایس آئی جی ٹی)اور حال ہی میں شروع کیا گیا بھارت ممبئی کنٹینر ٹرمنلس پرائیویٹ لیمٹڈ(بی ایم سی ٹی پی ایل) پورٹ میں جنرل کارگو کے لئے ایک شیڈو واٹر برتھ اور ایک دیگر لکویڈ کارگو ٹرمنل بھی ہےجس کا بندوبست بی پی سی ایل –آئی او سی ایل کنسور شیم اور حال ہی میں تعمیر کئے گئے کوسٹل برتھ کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔

*************

 

ش ح ۔ م م ۔ م ش

U. No.4124



(Release ID: 1815556) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Assamese