سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سوئٹزرلینڈ کے ممبر پارلیمنٹ جناب نکلوس سیموئل گگر نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی
دونوں رہنماؤں نے صحت کی دیکھ بھال، ٹیلی میڈیسن اور تکنیکی ترقی جیسے شعبوں میں وسیع تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا
ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہےکہ چونکہ ہندوستان اور سوئٹزرلینڈ روایتی طور پر خوشگوار باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات کا اشتراک کرتے ہیں، اس لیے دونوں ممالک کے لیے، پہلے سے موجود سہولیت کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ مشغول ہونا آسان ہے
مسٹر گگر نے مختلف شعبوں اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے ذریعہ بنائے گئے ٹیکنالوجی کے 25 مراکز میں تکنیکی تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 2018 میں اپنے ڈیووس کے دورے کو یاد کیا، جب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی اقتصادی فورم کی عالمی کانفرنس سے خطاب کیا تھا؛ نیز مرکزی وزیر نے سوئٹزرلینڈ کے عوام کی جانب پرجوش مہمان نوازی کو بھییاد کیا
بعد میں تفصیلی میٹینگ کے دوران، ہندوستانی فریق نے دورہ کرنے والے فریق کو حکومت ہند کی ارضی سائنسز کی وزارت کی طرف سے گلیشیئرز کے شعبے میں کئے جانے والے وسیع کام کے بارے میں تفصیلات سے اگاہ کیا، جس میں سوئس نمائندوں نے گہری دلچسپی ظاہر کی کیونکہیہ موضوع، باہمی دلچسپی اوراہمیت کا حامل
Posted On:
10 APR 2022 5:17PM by PIB Delhi
سوئٹزرلینڈ کے ممبر پارلیمنٹ جناب نکلوس سیموئل گگر نے سائنس اور ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، اراضی سائنسز؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا، کےوزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے آج نئی دہلی میں سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے صحت کی دیکھ بھال، ٹیلی میڈیسن اور تکنیکی ترقی جیسے شعبوں میں وسیع تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
دورے پرآئے ہوئے مہمان خصوصی نے ہندوستان کی نئی تعلیمی پالیسی میں کافی دلچسپی ظاہر کی اور پالیسی کے مزید پہلوؤں کے بارے میں جاننے کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کی۔ انہوں نے پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے حکومت ہند کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، کی طرف سے بنائے گئے مختلف شعبوں اور 25 ٹیکنالوجی مرکزوں میں تکنیکی تعاون میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے واضح کیا کہ چونکہ ہندوستان اور سوئٹزرلینڈ روایتی طور پر خوشگوار باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات رکھتے ہیں، اس لیے دونوں ممالک کے لیے پہلے سے موجود سہولیت کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ مشغول ہونا آسان ہے۔
توقع ہے کہ سوئٹزرلینڈ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد، اس سال اکتوبر میں، ہندوستان کا دورہ کرے گا اور دونوں فریقوں سے متعلق مسائل پر، دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کی کوششیں ہوں گی جو باہمی طور پر سود مند ہوں۔
اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 2018 میں اپنے ڈیووس کے دورے کو یاد کیا جب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے علمی اقتصادی فورم کی عالمی کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔ مرکزی وزیر نے سوئٹزرلینڈ کے لوگوں کی طرف سے پیش کی گئی گرمجوش مہمان نوازی کو بھی یاد کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان بالمشافہ بات چیت کے بعد، فریقین نے اپنے اپنے نمائندوں سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران، ہندوستانی فریق نے دورہ کرنے والے فریق کو،حکومت ہند کی زمینی سائنس کی وزارت کی طرف سے گلیشیئرز کے شعبے میں کئے جارہے وسیع کام کے بارے میں آگاہ کیا، جس میں سوئس نمائندوں نے گہری دلچسپی ظاہر کی کیونکہ یہ موضوع سوئٹزرلینڈ کے لیے بھی اتنا ہی اہم اور باعث دلچسپی ہے۔
*****
U.No.4106
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1815465)
Visitor Counter : 127