زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
آننتھاپور کیلے کے کلسٹر اور باغبانی کے کلسٹر کے ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا گیا
آننتھاپور میں کیلے کا کلسٹر تقریباً 14000 کیلے کے ٹھکانوں اور اقداری سلسلے کے متعلق شراکت داروں کو فائدہ پہنچائے گا اور تقریباً 7.5 لاکھ ایم ٹی کیلے کا کاروبار کرے گا
Posted On:
08 APR 2022 5:28PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ابھیلکش لیکھی، آئی اے ایس نے باغبانی کے قومی بورڈ کے باغبانی کے کلسٹر کے ترقیاتی پروگرام (ایچ سی ڈی پی) کا جائزہ لینے کے لیے، ضلع آننتھاپور کے نرپالا منڈل کے گاؤں کرناپڈکی کا دورہ کیا۔کیلے کے لیے آننتھاپور کو ، ایچ سی ڈی پی کے تحت ، پائلٹ کلسٹر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ دورے کے دوران ڈاکٹر لیکھی نے کلسٹر سے کیلے کی اقداری چین کے شراکت داروں سے بات چیت کی۔ کیلے کے کاشتکاروں کے ساتھ انھوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ پروگرام مکمل اقداری سلسلے کے چیلنجوں سے نمٹتا ہے جن میں پیداوار سے قبل ، پیداوار، فصل کے بعد کا انتظام، لاجسٹک، مارکیٹنگ اور برانڈنگ شامل ہیں۔
ایچ سی ڈی پی کو جغرافیائی مہارت سے استفادہ کرنے اور باغبانی کے کلسٹرز کو مربوط اور مارکیٹ کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انھوں نے کیلے کے کاشتکاروں کو اچھے زرعی طور طریقوں کی اہمیت کے بارے میں بتایا جس کے نتیجے میں معیاری پیداوار حاصل ہوتی ہے، جو بالآخر زیادہ معاوضے کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے۔ انھوں نے بلاک سطح کے باغبانی افسروں پر زور دیا کہ وہ کلسٹر کے ترقیاتی پروگرام پر کسانوں کے ساتھ ایک ورکشاپ کا انعقاد کریں اور انھیں اس پروگرام کے پہلوؤں اور مقاصد کو سمجھائیں۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے ، باغبانی کے لیے 55 کلسٹروں کی نشاندہی کی ہے، جن میں سے 12 کو پروگرام کے پائلٹ لانچ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ پائلٹ مرحلے کے کلسٹروں میں سیب کے لیے شوپیاں (جموں اور کشمیر) اور کنور (ہماچل پردیش) ؛ آم کے لیے لکھنؤ (اترپردیش)، کچھ (گجرات) اور محبوب نگر (تلنگانہ)؛ کیلے کے لیے آننت پور (آندھراپردیش) اور تھینی (تملناڈو)؛ انگوروں کے لیے ناسک (مہاراشٹر)؛ انناس کے لیے سیپھاہیجالا (تری پورہ)؛ انار کے لیے سولاپور (مہاراشٹر) چترادرگا (کرناٹک) اور ہلدی کے لیے مغربی جینتیا ہل (میگھالیہ) شامل ہیں۔
پروگرام کی رسائی اور اثر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، ڈاکٹر لیکھی نے کہا ’’آننتھاپور میں کیلے کا کلسٹر تقریباً 14000 کیلے کے کسانوں اور اقداری سلسلے کے متعلقہ شراکت داروں کو فائدہ پہنچائے گا اور تقریباً 7.5 لاکھ ایم ٹی کیلے کے کاروبار کو سنبھالے گا۔ اس پروگرام کے ساتھ ، ہمارا مقصد، ہدف شدہ فصلوں کی برآمدات میں 20 سے 25 فیصد اضافہ کرنا ہے اور کلسٹر فصلوں کی مطابقت کو بڑھانے کے لیے، کلسٹر مخصوص برانڈز تیار کرنا ہے‘‘۔
ڈاکٹر لیکھی ا ٓندھراپردیش کی باغبانی کی ترقیاتی ایجنسی کے افسران کے ساتھ بات چیت کے دوران ،پروگرام کی مجوعی پیشرفت کا جائزہ لیا، جسے کلسٹر میں پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے کلسٹر کی ترقیاتی ایجنسی کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ انھوں نے متعلقہ افسران سے درخواست کی کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس پروگرام کو بروقت نافذ کیا جائے اور پروگرام کے تحت جاری تمام سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے وقتاً فوقتاً میٹنگیں کی جائیں۔ دورے کے دوران ، ڈاکٹر لیکھی کے ساتھ آندھراپردیش کے باغبانی کے کمشنر؛ آندھراپردیش کے باغبانی کے ڈائرکٹر؛ آندھراپردیش کی باغبانی کی ترقیاتی ایجنسی اور باغبانی کے محکمے کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
*****
U.No.4094
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1815324)
Visitor Counter : 146